کراچی:

بھارت کے اسٹار کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر واضح بیان سامنے آگیا ہے۔

چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

رواں سیزن میں دھونی کی بیٹنگ متاثر کن نظر نہیں آ رہی جس کے باعث شائقین میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

دھونی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میری عمر 43 سال ہے اور جولائی میں 44 سال ہو جائے گی، جس کے بعد اگلے سیزن میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے میرے پاس تقریباً 10 ماہ ہوں گے۔

مہیندرا سنگھ دھونی نے واضح کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ میرا جسم کرے گا کہ آیا وہ اس قابل ہوگا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے باوجود سابق بھارتی کپتان آئی پی ایل میں اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ بحیثیت وکٹ کیپر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ البتہ بیٹنگ کے شعبے میں دھونی پہلی جیسی کارکاردگی نہیں دکھا پا رہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریٹائرمنٹ سے متعلق

پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) کے نا سمجھ لوگ آئین نہیں پڑھتے ،شرجیل میمن

 

بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ
ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ کینالز میں پانی کہاں سے آئیگا، سینئر وزیر سندھ

سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، بلاول بھٹو نے کہا ہم شہباز کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گی ، بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کسی صورت ملک کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے ، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹونے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ محترم آصف علی زرداری نے دیا، آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا، این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا، خیبر پختونخوا کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا ہے
  • نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ پوسٹ وائرل
  • محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
  • اعظم سواتی نے عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا
  • مسلم لیگ (ن) کے نا سمجھ لوگ آئین نہیں پڑھتے ،شرجیل میمن
  • صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل سامنے آگیا
  • صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا
  • صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا
  • اعظم سواتی کا عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان