2025-03-25@22:13:37 GMT
تلاش کی گنتی: 2168

«کو تیز»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابینہ کی توسیع کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے۔ ہمیں ترقی کی جانب دوڑ لگانی ہوگی۔ رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کو دل کی...
       اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔تفصیل کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائئزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے بورڈ سی ای اور اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید کو دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نظر انداز کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ نے  آئی سی سی سے احتجاج کرنے کی تیاری کر لی۔ دبئی میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی کی جگہ ثمیر پی سی بی کی نمائندگی کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ تاہم، آئی سی سی نے ثمیر احمد سید کو اختتامی تقریب میں نظر انداز کیا۔بی سی سی...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔ بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کوئٹہ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور اسے بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا۔ جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے، خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست...
     دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس بار بھی مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث بھارت سب پر بازی لے گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2024 میں 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی شہر ہیں جہاں فضائی معیار نہایت پست ہے۔ سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2024ء میں دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں افریقی ملک چاڈ پہلے اور بنگلادیش دوسرے نمبر پر ہے جس کے بعد پاکستان پھر کانگو اور پھر بھارت کا نمبر آتا ہے۔ آلودہ ترین دارالحکومتوں میں بھارت کا نئی دہلی سرِ فہرست ہے پھر چاڈ، بنگلا دیش، کانگو اور پاکستان کے دارالحکومتوں کا نمبر ہے۔ صرف 7 ممالک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، بہاماس،...
    مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔   اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت کے معیشت استحکام بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی معاشی استحکام کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا...
    کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)کے سربراہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا نے کی ہدایات جاری کردیں  یہ ہدایات انہوں نے منگل کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو ہونیوالے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں خزانہ، بجلی اور پٹرولیم کے وزراء سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل سمیت نجکاری کے لیے جاری اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں گفتگو کا محور سب سے زیادہ قابل عمل راستے کی...
    سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ تاریخی دینور پل کو جلانے کا واقعہ بدترین نااہلی اور ناقابل برداشت واقعہ ہے، یہ گلگت بلتستان کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور عوامی مفاد کے خلاف بدترین دہشت گردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومتی امور میں نااہلی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، انتظامی اور سیکیورٹی کے معاملات بے قابو ہو چکے ہیں۔ جو حکومت اپنی تاریخی ورثے کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی زمہ داری ادا کرنے کی بھی قابل نہیں ہے۔ تاریخی دینور پل کو جلانے...
    آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھا۔ جس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا۔ جنھیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔ بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی۔ ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
    امریکہ میں پاکستانی سفارتکار کو روکنے کا واقع سفارتی سطح پربدنامی کا باعث ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان اور پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارے سفارتکار کو روکنے کا واقع پاکستان کیلئے بد نامی اور سفارتی سطح پر شرمندہ کرنے والا واقعہ ہے،حکومت کو اس عمل کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ محمد عارف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے اور روزویلٹ ہوٹل کب تک فروخت ہوجائیں گے؟ آج کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں خزانہ، پٹرولیم و توانائی اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک سمیت نجکاری کے دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں نجکاری کے لیے بہترین طریقہ کار پر بحث ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کوتیز کیا جائے۔ آپ اور آپ...
    آئی ایم ایف نے بجلی نرخوں میں کمی کے حکومتی پلان کو گرین سگنل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا اہم مرحلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے پاور ڈویژن کے ساتھ بجلی ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران حکومت کی جانب سے بجلی نرخوں میں کمی کے پلان پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔آئی ایم ایف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)اور پاور ڈویژن کو مشاورت سے فیصلہ کرنے کی...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )حکومت کا صنعتوں کو اضافی بجلی کی نیلامی کا منصوبہ صنعتی ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے اور معیشت کو بہتر کر سکتا ہے صنعت کار اعجاز احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بجلی کی سستی اور ہموار فراہمی تک رسائی کے بغیر کوئی بھی صنعت اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ بجلی صنعتوں کے وجود بالخصوص پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جان کی حیثیت رکھتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر، چیلنجز مسلسل ابھر رہے ہیں اور قومیں گاہکوں کو موثر خدمات فراہم...
    پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا ہے۔پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں شامل ہیں. یہ تنظیمیں پاکستان اور خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچارہی ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کیلئے چھتری بن رہی ہے. کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے.ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے۔منیر اکرم نے مزید کہا...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے 10 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کابل حکام نہ صرف ان گروہوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں بلکہ بعض معاملات میں ان کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ٹی ٹی پی 6000 جنگجوﺅں کے ساتھ افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان کے فوجی، شہری اور ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہے ہمارے پاس ایسے شواہد...
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں  تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔         View this post on Instagram  ...
    ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، جبکہ شہر بھر میں بجلی کی بندش اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ روسی حکام کے مطابق، 337 ڈرونز داغے گئے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے تصدیق کی کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا یوکرینی حملہ تھا۔ ماسکو ریجن کے گورنر آندرے وروبیوو کے مطابق، حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد روسی حکام نے ماسکو کے چاروں بڑے ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) شام کے صدارتی دفتر نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ کردوں کے زیرقیادت 'سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے پیر کے روز شام کے نئے ریاستی اداروں میں شمولیت کے لیے ملک کی عبوری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ڈی ایف شام کے تیل کی دولت سے مالا مال شمال مشرقی حصے پر قابض ہے، جو اب تک قدرے خود مختار علاقہ رہا ہے۔ شام: کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک حکومت کے ساتھ معاہدے میں کیا ہے؟ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس...
    ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری ہیں جبکہ حکومت نے بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات کے سیشن جاری ہیں۔ حکومتی وفد کا  بجلی کے بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر  آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا۔ آئی ایم ایف نے بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے پر  رضامندی ظاہر کردی۔ یہ بھی پڑھیےبجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔ یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے، نیپرا اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا مئی سے...
    ایک ارب ڈالر قسط کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کی کل اور آج آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 1.5 سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیرف کم کرنے سے پہلے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کیے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔ مزید پڑھیں؛ 5 سے 7 ادارے بیچ دینگے، پاکستان کی قرض حصول کیلیے آئی ایم ایف کو یقین دہانی آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان مسترد کر دیا...
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔  یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔  آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر  ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی نوبت آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے کہا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔ اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔ یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے، نیپرا اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر) صدرآصف علی زردار ی نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں جس طرح دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے سے متعلق وفاقی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی وہ حیران کن ہے کیونکہ عموماً صدرمملکت پارلیمنٹ سے جوتقریر کرتے ہیں وہ حکومت کی طرف سے انہیں بھجوائی جاتی ہے لیکن نہریں نکالنے پر صدرنے بظاہرباونڈری کراس کی ہے، اگرچہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت اس منصوبے کی پہلے بھی مخالفت اور اس پر احتجاج کرچکی ہیں لیکن آصف علی زرداری کی طرف سے صدارتی خطاب میںاس منصوبے کی مخالفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے ایک بحث شروع ہوگئی ہے، بہترہوتا ‘گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت...
    اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمان پر زور دیا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کیساتھ عوام کو بااختیار بناتے ہوئے اتفاق رائے سے قومی اہمیت کے فیصلے کرے، جمہوریت کا تقاضا باہمی تعاون اور مفاہمت ہے، حکومت کو چاہیے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے، پارلیمنٹ کو انتہا پسند نظریات کے خاتمے اور شدت پسندی کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہماری خارجہ پالیسی ہمیشہ قومی مفادات، بین الاقوامی تعاون، خودمختاری اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی رہے گی۔ پیر کو6 ویں پارلیمان کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔آصف علی زرداری نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔  60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی...
    پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کی جانب سے ان کو ملنے والی معاونت سے خبردار کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرکے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی کو معاونت فراہم کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، پاکستان ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے حملے ہوئے اس کا اسلحہ طالبان کے پاس ہے، پاکستان نے کئی بار معاملہ افغان طالبان کے ساتھ اٹھایا مگر کوئی بہتری نہیں آئی۔ منیر اکرم نے...
    میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے اسٹاف کے ساتھ تشریف لائے‘ ہم نے لنچ اکٹھے کیا‘ میںازبکستان پہلی مرتبہ 2011میں گیا تھا اور فروری 2025میں 14ویں مرتبہ‘ ازبکستان نے دس برسوں میں اپنے آپ کو سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا‘ 2024 میں 82 لاکھ غیرملکی سیاحوں نے ازبکستان وزٹ کیا‘ آپ فرض کریں ایک سیاح نے صرف ہزار ڈالر وہاں خرچ کیے ہیں تو یہ رقم8.2بلین ڈالر بن جائے گی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان میں ہر سال صرف تین لاکھ غیرملکی آتے ہیں اور ان میں بھی اکثریت سفارت کاروں اور سرکاری وزیٹرکی ہوتی ہے۔ آپ اس سے دونوں کے سیاحتی فرق کا اندازہ کر لیجیے لیکن اس کے باوجود ازبک...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کے خلاف ہوں، سب سیاسی جماعتوں کو خاموشی سے خطاب سننا چاہیے، گھیراؤ کرنا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنا درست نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں اس سے کیا حاصل کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔...
    فائل فوٹو۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، طورخم پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں ٹرک، کنٹینرز اور تجارتی گاڑیاں پاکستانی حدود میں کھڑی ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے سفارتی راہ اختیار کرنا ہوگی، پاراچنار اور کرم کے عوام پانچ ماہ سے کرب ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ محفوظ بنا کر فوری کھولا جائے۔
    واشنگٹن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی امیگریشن حکام نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر " کے کے احسن واگن"  کو لاس اینجلس پہنچنے پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور انہیں فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے  سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ " کے کے واگن"  کو امریکی امیگریشن حکام نے "امیگریشن اعتراضات" کی بنیاد پر روکا اور ان کی فوری ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔ سفیر واگن کے پاس امریکی ویزا اور تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔ وہ  ایک نجی دورے پر لاس اینجلس جا رہے تھے لیکن امریکی حکام نے ان کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ :چیمپینز ٹرافی اور...
    نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز ممبئی(سب نیوز )13 فروری کو بھارت کے وزیر اعظم نے امریکہ کا دورہ کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس پر اب تک بھارت اور پاکستا ن میں تجزیے جاری ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پہلے اپنی پالیسی کے جو نکات امریکی ووٹرز کے سامنے رکھے تھے ان میں ایک اہم نکتہ امریکہ سے ایک کروڑ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا وعدہ تھا اور 20 جنوری 2025 کو صدر نے...
    پی ٹی آئی کو ڈیل نہیں کرنی تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کیوں کرتی ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کوئی ڈیل یا رعایت نہیں چاہیے تو کس لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس جاتی ہے۔پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی بات کی ہے، پتا نہیں کہ یہ رابطے کس لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل اور رعایت نہیں چاہئے تو...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    حکومت کا چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع...
    فیصل جاوید---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈر میں 15 اپریل درج ہے لیکن ایک کاپی میں 15 مارچ لکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5 مارچ کے عدالتی حکم میں واضح طور  پر 15 اپریل درج ہے۔ ’ڈپٹی اٹارنی جنرل، آپ نے بھی تو ٹوکری کے حساب سے مقدمات بنائے‘، فیصل جاوید کی درخواست پر جج کے ریمارکس پشاور ہائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پیر 10 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق تینوں ہلاک شدگان ایسے پاکستانی تھے، جو صوبہ سندھ سے نقل مکانی کر کے بلوچستان میں مقیم تھے اور حجاموں کے طور پر کام کرتے تھے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بلوچستان میں، جہا‌ں علیحدگی پسند قوم پرست بلوچوں کی مسلح عسکریت پسندی گزشتہ کچھ عرصے سے کافی زیادہ ہو چکی ہے، ملک کے دیگر علاقوں سے آ کر اس شمال مغربی سرحدی صوبے میں آباد ہو کر وہاں کام کرنے والے محنت کشوں پر حملے بھی کافی تواتر سے کیے جاتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر...
     ہر شہری کو شمار کرکے ایک منظم ڈیجیٹل شناختی نظام میں شامل کرنے کی سوچ کے تحت مربوط و منظم شناختی نظام کی بنیاد قائم ادارے نادرا کو 25 سال مکمل ہوگئے جب کہ قیام میں افواج پاکستان کا اہم کردار  ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن 1997 میں پاکستان برسوں سے قومی مردم شماری کے انعقاد میں مشکلات کا شکار تھا، بار بار تاخیر کے سبب ہر انتظامی یونٹ کے پاس اپنے الگ تخمینے تھے جس کی وجہ سے قومی سطح پر درست آبادی کے اعداد و شمار حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ اس پیچیدہ صورتحال میں اس وقت کے وزیر اعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کو قومی مردم شماری کے انعقاد کے لیے طلب کیا، ہیڈکوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کو...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومت نے اپنا پلان تیار کرلیا۔   پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق  3 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگا، جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صدر آصف زرداری حکومت کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے سوا کوئی اور کارروائی اجلاس میں شامل نہیں۔ یہ خبر...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.9 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ روپے) ہے۔ یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی بینک آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے افراد شریک ہیں، سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی وفد سے مذاکرات شیڈول ہیں، وزارت توانائی اور نیپرا حکام گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر وفد سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سے شروع ہونیوالے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں نئی شرائط اور تجاویز دے گا، شرائط اور تجاویز پر حامی بھرنے کی صورت میں ہی...
    بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم بھی ٹھہری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز ملیں...
    سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا میں انڈین نژاد بی جے پی کے حامی اورکمیونٹی لیڈربالیش دھنکھڑ کو5خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ مجرم کو30 سال تک پیرول کا حق بھی نہیں ہوگا، سڈنی کی عدالت نے مجرم کو خطرناک سیریل ریپسٹ قرار دیا، مجرم جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے ذریعے خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا، نشہ آور اشیا دے کر ان کا ریپ کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔ پولیس کو بالیش دھنکھڑ کے گھر سے ڈیٹ ریپ ڈرگز اور ویڈیو ریکارڈنگ آلات ملے تھے، بالیش دھنکھڑ کی سزا پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا، اپوزیشن کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بی جے پی نے خاموشی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں پرتشدد واقعات پر امریکا اور روس نے آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر خارجہ اردن ایمن الصفادی نے کہا کہ عمان، اردن، شام، لبنان، ترکی اور عراق نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں اس کیساتھ کھڑے ہیں، شام کوغیرمستحکم کرنے والوں کامقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مغرب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شام کی تعمیر نو کیلئے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔ Post Views: 1
    حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے افراد شریک ہیں، سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی وفد سے مذاکرات شیڈول ہیں، وزارت توانائی اور نیپرا حکام گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر وفد سے بات چیت کریں گے۔رواں ہفتے سے شروع ہونیوالے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں نئی شرائط اور تجاویز دے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔   وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں ملیں گے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل زیرغور آئیں گے۔
      بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد...
      20لاکھ لوگوں کے پاکستان چھوڑ جانے سے 27ارب ڈالر کیش ملک سے چلا گیا مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے ، حکومت ناکام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے ، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی...
      اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔ پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کیخلاف  چارج شیٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ...
    بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔کیوی...
    فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف دے دیا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔69کے مجموعی اسکور...
    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کون سے بحث ہوئی ہے؟ کم ازکم اپنے ممبران کو تو بتا دیں کہ ہو کیا رہا ہے، ہم کس سے لڑ رہے ہیں، کیا اہداف ہیں؟ کتنے اہداف ہم...
    ہری پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، کرپشن بڑھ گئی، 2 سال سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے مل کر احتجاج کریں گے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اخترمینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ میری پارٹی اور قیادت نے مجھے ایک ذمہ داری سونپی ہے اور میں اپنا موقف پیش کرتی ہوں، تاہم جہاں غلطی یا کوتاہی ہو، میں اسے ایڈمٹ بھی کرتی ہوں، یہ کہنا مناسب نہیں کہ سندھ حکومت کے نمائندے اپنی خامیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان اور پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت پربے جا تنقید کا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے، مگر جہاں غلطی ہو، وہ اسے تسلیم بھی کرتی ہیں۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے بتایا کہ سیاست میں آنے کی بنیادی وجہ ان کی والدہ تھیں، جو خود بھی سیاست سے وابستہ...
    بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعویٰ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ...
    کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء) سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعہ کو فرانسیسی صدراتی محل ایلیسی پیلس میں منعقدہ پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔(جاری ہے) سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے...
      بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات  کئے گئے ہیں جن پر  سول افیئرز کے محکمے  عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ...
     ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔   ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 14 ملکوں سے117 پاکستانی بے دخل  انہوں نے کہا کہ بڑی وجہ مسنگ پرسن ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں بھی مسنگ پرسنز کی بات کی تھی، آئین اور قانون...
    بھارت کے سابق اسپنر روی چندر ایشون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹاس ہار جانا چاہیے۔ ایشون نے ان خیالات کا اظہار یوٹیوب شو کے دوران کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بھارتی ٹیم کامیابی کے ساتھ ٹوٹل کا دفاع کرتی آئی ہے اور بغیر کسی دباؤ کے ہدف کا تعاقب کیا ہے، اس لیے ٹاس ایک بڑا عنصر نہیں ہونا چاہیے اور روہت کو اس ٹینشن سے فری ہونا چاہیے کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی جائے یا بیٹنگ۔ ایشون نے کہا دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم اس وقت اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، وہ ہر ٹوٹل کا...
    میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو ریاست جموں کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو ریاست جموں کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ بھارتی حکومت کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ حکومتِ ہند کو اپنے اس وعدے کی پابندی کرنا ہو گی جو پارلیمنٹ سے کیا گیا تھا، جب وہ خود اس کے ممبر تھے۔ نیشنل کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی...
    راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل میں ساتھی حوالاتی کو جنسی زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کرنے کے مقدمہ   میں استغاثہ کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت پیر10مارچ تک ملتوی کردی ہے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یکم جنوری 2024 کو جیل سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نامی حوالاتیوں کو نامزد کیا گیا تھا ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے نیو جیل کے سیل نمبر 2 چکی نمبر 10 میں اپنے ساتھ قید سبیل نامی حوالاتی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گلے میں پھندا لگا کر ابدی نیند سلا دیا۔
    جائزے میں کہا گیا تھا کہ کچھ علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کا سفر نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ قونصلر امور کے بیورو نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان جانے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، جبکہ رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سیکیورٹی اور جانچ کے خطرات کے بارے...
    بیجنگ :چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس منعقد ہوا جس میں این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی ورک رپورٹس کو سنا گیا اور ان پر نظرثانی کی گئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اجلاس کو این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے کام کے تمام پہلوؤں میں نئی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اہم امور میں پہلا یہ کہ آئین کے نفاذ اور نگرانی کو مضبوط کیا گیا۔ دوسرا یہ ہے...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ نے 56سالہ سید رضوی کو قومی سلامتی کا ترجیحی خطرہ قرار دیتے ہوئے 25 فروری کو امریکا سے بے دخل کیا۔ سید رضوی و غیر قانونی طور پر ڈلاس اور ٹیکساس میں مقیم تھے، انہیں 31 جنوری کو ایک معمول کے ٹریفک سٹاپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 24 جنوری کو امیگریشن جج نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سید رضوی 20 ستمبر 2017کو نیویارک کے پورٹ آف انٹری سے قانونی طور پر امریکا داخل ہوئے تھے لیکن انہوں نے داخلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔ چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف...
    محمد یاسین نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں، انہیں این آئی اے کی عدالت نے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی اس درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی ہے جس میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک اور دیگر کے خلاف دو جعلی مقدمات کی سماعت مقبوضہ جموں و کشمیر سے دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 4 اپریل...
    رانا ثناء اللّٰہ : فوٹو فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے امریکی صدر کے پاکستان کے بارے میں بیان پر بھی بات کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کا کوئی پتا نہیں، کب کوئی اور بات کر دیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کو  شہباز شریف کا مشیر داخلہ مقرر کردیا گیا، نئے کابینہ ارکان کو وزارتوں کےقلمدان سونپ دیے گئے۔ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، حنیف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) حکومتی قرضوں کا حجم 72 ہزار ارب روپے سے اوپر چلا گیا، شہباز شریف حکومت میں قرضوں کے ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، ایک سال میں قرضوں میں مزید 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جنوری 2025تک مرکزی حکومت کے قرضے ریکارڈ 72ہزار 123ارب روپے ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، سٹیٹ بینک نے جنوری 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔سٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ جولائی 2024سے جنوری 2025کے دوران وفاقی حکومت کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخلص اوردیانتدار کاروباری برادری قیمتی اثاثہ ہے، پاکستان کی معیشت کا پہیہ یہیں سے چلے گا، لوگوں کو روزگار بھی آپ ہی کی کاوشوں سے ملا۔ زراعت، صنعتی ترقی،اورتجارت کا فروغ حکومت کا ہدف ہے۔ ملکی کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وفد کے شرکا نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کی آمد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہےْ آپ...
    حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعوی؛ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعوی کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے...
    سید مہدی شاہ نے سکردو میں امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں روڈ حادثے میں وفات پانے والے نامور ثناخواں علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کو صدارتی ایورڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں ںے سکردو میں امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر سکردو عارف حسین کو...
    سی ٹی ڈی کیجانب سے پولیس کو ارسال مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ مراسلے کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام اور سرکاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں جنہیں بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت دانستہ طورپر خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی 1971کی مداخلت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی اقدام تھاجس کا مقصد پاکستان کو دو لخت کرنا تھا۔شیخ مجیب الرحمن نے سب سے پہلے خودمختاری کامطالبہ کیاتھا ، علیحدگی کانہیں، لیکن بھارت نے اپنے سٹریٹجک مفادات کی تکمیل کے لیے اس تحریک کو استعمال کیا۔مکتی باہنی کو بھارت نے باضابطہ طورپر تربیت فراہم کی تھی اور اس میں را کے اہلکار بھی شامل...
     پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا جس پر...
    سپریم کورٹ: 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے حکومتی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز سپریم کورٹ: 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے حکومتی اپیلیں سماعت کےلئے مقرراسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہونگے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے رجوع کر رکھا ہے ، نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی ،تین رکنی بینچ 12 مارچ کو نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔  ...
    دمشق(نیوز ڈیسک) شام میں حکومتی فورسز اور بشار الاسد کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (SOHR) کے مطابق، یہ تصادم شمالی ساحلی علاقے میں ہوا، جہاں حکومتی فورسز اور اسد کے حامی جنگجو آمنے سامنے آگئے۔ جمعرات کو لاذقیہ اور جبیلہ میں اسد کے حامی جنگجوؤں نے اچانک حکومتی چیک پوسٹوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ حملے اس وقت کے سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھے جب سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔شامی میڈیا کے مطابق، حکومت نے جوابی کارروائی میں جنگجوؤں...
    سپریم کورٹ نے نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائرپنجاب حکومت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کردی جبکہ سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کویمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی  عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن کو فی الوقت 1.95کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔اس کے  علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب  نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل  در آ...
    9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے اس بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ہی کے واقعات...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ جب کہ 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل...
    یہ جائیدادیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر مخالف نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید 6 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے بی جے پی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منہاج سنہا کی قیادت میں ضلع بانڈی پورہ میں حریت رہنماء محمد عبداللہ مالک اور دیگر کشمیریوں فاروق احمد گنائی، عبدالرشید، سرفراز احمد، محمد انور میر اور محمد یوسف ترک کی تقریبا 2 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی 8 کنال سے زائد جائیدادیں ضبط کر لیں۔...