آئی ایم ایف نے بجلی نرخوں میں کمی کے حکومتی پلان کو گرین سگنل دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف نے بجلی نرخوں میں کمی کے حکومتی پلان کو گرین سگنل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا اہم مرحلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے پاور ڈویژن کے ساتھ بجلی ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران حکومت کی جانب سے بجلی نرخوں میں کمی کے پلان پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔آئی ایم ایف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)اور پاور ڈویژن کو مشاورت سے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت نے آئندہ ماہ اپریل سے بجلی نرخوں میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھا ہے، جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی تجویز شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اپریل یا مئی سے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 1 سے 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کی نجکاری کا منصوبہ بھی آئی ایم ایف مشن کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے جنوری تک دو ڈسکوز کی نجکاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ناقص کارکردگی پر بھی ناپسندیدگی ظاہر کی ہے۔
آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کیے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق آج پاور سیکٹر کے گردشی قرضے پر بھی آئی ایم ایف وفد سے اہم مذاکرات شیڈول ہیں، جبکہ ایف بی آر کی ریونیو پالیسی، زرعی انکم ٹیکس، پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس اور ساورن ویلتھ فنڈ پر بھی آج بات چیت متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بجلی نرخوں میں کمی آئی ایم ایف نے
پڑھیں:
گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت سنبھال لیا
گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔
سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے حکام بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: ریڈ، گرین، بلیو اور اورنج لائنز بحال نہ ہوسکیں
شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کے لیے پرعزم ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور باقاعدہ دیکھ بھال کے ذریعے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ کراچی شہر کے لیے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے۔ دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اورنج لائن حکومت سندھ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی گرین لائن