اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔ بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر حملے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے۔ کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔

عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان

صدر مملکت نے جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا

علامتی فوٹو

بلوچستان میں بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی۔

لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کےلیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ اس دہشتگردی کے واقعے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جعفر ایکسپریس میں 400 مسافر سوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس میں مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت
  • بلوچستان: بولان پاس کے علاقہ میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، درجنوں مسافر یرغمال بنا لئے، آپریشن
  • جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن میں 104 یرغمال مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کرنے کا عزم
  • جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا
  • بولان میں دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا آپریشن جاری
  • بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا