حکومت کا چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی

پڑھیں:

بلوچستان میں 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ، محکمہ زکوٰۃ ختم کو کرنیکا فیصلہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ محکمہ زکوٰۃ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ محکمہ کو ختم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر محکمے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کوئٹہ کے سائنس کالج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زکوٰۃ کی مد میں سالانہ 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں، جبکہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لئے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ پچھلے 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ ناقص کارکردگی پر میں اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔ یہی 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے بھی مختلف اضلاع کے غریبوں میں تقسیم کرائیں جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے
  • چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے
  • حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھیجنےکا فیصلہ
  • خواتین کو با اختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
  • بلوچستان میں 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ، محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنیکا فیصلہ
  • بلوچستان میں 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ، محکمہ زکوٰۃ ختم کو کرنیکا فیصلہ
  • ایک ارب ڈالر قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل