مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔   اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت کے معیشت استحکام بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی معاشی استحکام کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے خود اعتراف کیا ہے کہ زیادہ درآمدات اور کمزور مالیاتی آمد کی وجہ سے بیرونی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کمزور مالیاتی آمد اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث بیرونی کھاتے پر دباؤ کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معاشی استحکام کہ اسٹیٹ بینک اسٹیٹ بینک نے کہا کہ

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12 فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد متوقع کمی کی توقعات کے برعکس اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں برس گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی توقعات سے کم رہی، غذائی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی اور پھر بتدریج بڑھتے ہوئے 5 سے 7 فیصد پر مستحکم ہوجائے گی، غذا اور توانائی کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

معاشی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری سمیت درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،  معاشی استحکام کے لیے مستقبل بنیادوں پر موجودہ حقیقی شرح سود کافی حد تک مثبت ہے، ٹیکس محاصل میں ہدف کے مقابلے میں کمی جنوری اور فروری میں مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک نے 2 ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

جون 2024 کے بعد سے اب تک مسلسل 6 بار شرح سود میں کمی کی جاچکی ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران شرح سود 10 فیصد کم ہوکر 22 فیصد سے اب 12 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

12 فیصد اسٹیٹ بینک توانائی ٹیکس درآمدات شرح سود غذا مانیٹری پالیسی

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی نہ کرنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان،پالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12 فیصد پر برقرار
  • اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان
  • حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات
  • حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات
  • اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
  • کیا اسٹیٹ بینک شرح سود میں پھر سے کمی کرنے جارہا ہے؟
  • اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا