Daily Mumtaz:
2025-03-12@01:45:52 GMT

صدارتی خطاب! نہروں پراعتراض حکومت کیلئے حیران کن

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

صدارتی خطاب! نہروں پراعتراض حکومت کیلئے حیران کن

اسلام آباد(طارق محمودسمیر) صدرآصف علی زردار ی نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں جس طرح دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے سے متعلق وفاقی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی وہ حیران کن ہے کیونکہ عموماً صدرمملکت پارلیمنٹ سے جوتقریر کرتے ہیں وہ حکومت کی طرف سے انہیں بھجوائی جاتی ہے لیکن نہریں نکالنے پر صدرنے بظاہرباونڈری کراس کی ہے، اگرچہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت اس منصوبے کی پہلے بھی مخالفت اور اس پر احتجاج کرچکی ہیں لیکن آصف علی زرداری کی طرف سے صدارتی خطاب میںاس منصوبے کی مخالفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے ایک بحث شروع ہوگئی ہے، بہترہوتا ‘گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت چولستان کی بنجر زمین کو آباد کرنے سمیت بنجر رقبے کو آباد کرنے کے لیے دریائے سندھ سے6 نہریں نکا لی جانی ہیں، وفاقی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل تشکیل دی تھی جس میں متعلقہ حکومتی اداروں کے علاوہ آرمی چیف کو بھی شامل کیا گیا تھا، اسی کے تحت ‘گرین پاکستان انیشی ایٹو شروع کیا گیا جس کے تحت فوج مجموعی طور پر 48 لاکھ ایکڑ بنجر زمین حکومت سے لیز پر لے رہی ہے اور اسے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا، بنجر علاقوں میں پانی پہنچانے کے لیے دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالی جائیں گی، ‘کارپوریٹ فارمنگ زراعت کا ایسا نظام ہے جس کے تحت بڑے کاروباری ادارے یا کارپوریشنز کو زرعی مصنوعات کی پیداوار میں شامل کیا جاتا ہے، اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے کم رقبے پر زیادہ پیداوار حاصل کرنا بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورآرمی چیف جنرل عاصم منیرنے چولستان کادورہ بھی کیاتاہم سندھ حکومت کاموقف ہیکہ اس منصوبے سے سندھ اور بلوچستان سمیت سرائیکی بیلٹ کے کسان بھی پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ دریائے سندھ سے مزید نہریں نکال کر بنجرزاراضی کو زیرکاشت لانے کامنصوبہ ملکی معیشت کے حوالیسے بہت اہمیت رکھتاہے ،بہترہوتا صدرمملکت اس منصوبے پرپارلیمان کے فورم پر بات کرنے سے سے پہلے ایس آئی ایف سی کو اعتماد میں لے لیتے اور اس حوالیسے اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کرتے،اب جب کہ صدرمملکت کی طرف سے بھی اس منصوبے پر تحفظات کا برملااظہارکیاجاچکاہے تو ا ضرورت اس امرکی ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکا لنے کے منصوبے پرنئے سرے سے مشاورت شروع کی جانی چاہئے ،سندھ کے جائز تحفظات کا ازالہ کرتے ہوئے اس پر وسیع تر اتفاق رائے پیداکرنے کیاجاناچاہئے بصورت دیگروفاق اور اس کی اکائی کے ساتھ ساتھ ایوان صدر اور حکومت کے درمیا ن کشیدگی بھی پیداہوسکتی ہے جو کسی بھی طور پر ملک اور وفاق کے لیے بہترنہیں ہوگاکیونکہ مضبوط وفاق ہی مضبوط پاکستان کی علامت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دریائے سندھ سے کے لیے اور اس کے تحت

پڑھیں:

دریائے سندھ سے نہریں نکلنے کا یکطرفہ فیصلہ، صدرمملکت نے وفاق کو خبردارکیا،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔
پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے وفاق کو خبردارکیا، دریائے سندھ سے نہریں نکلنے کے یکطرفہ فیصلے پربات کی۔
انھوں نے کہا کہ صدر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس پالیسی کو سپورٹ نہیں کرینگے، صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس متنازع منصوبے کو ترک کریں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر نہریں بنانے کے خلاف اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج
  • نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟
  • صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو
  • دریائے سندھ پر نہریں نکالنے کا مسئلہ سندھ کے لوگوں کے لئے زندگی اور موت کامسئلہ ہے، شہلا رضا
  • وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، اندورنی کہانی سامنے آگئی
  • حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ مین غیر معمولی مطالبہ
  • دریائے سندھ سے نہریں نکلنے کا یکطرفہ فیصلہ، صدرمملکت نے وفاق کو خبردارکیا،بلاول
  • ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ منسوخ کیا جانا چاہیے، نثار کھوڑو