صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومتی پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومت نے اپنا پلان تیار کرلیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق 3 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگا، جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صدر آصف زرداری حکومت کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے سوا کوئی اور کارروائی اجلاس میں شامل نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی
صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے، جس پر حکومت کی جانب سے احتجاج کو ناکام بنانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ بعد ازاں صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات اسپیکر چیمبر میں بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس صدر مملکت کریں گے
پڑھیں:
صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل
صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کل سالانہ خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔
اس موقع پر صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور غیر ملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟ رپورٹ آگئیپارلیمانی سال 25-2024 میں خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)کی رپورٹ سامنے آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ آمد پر صدر آصف زرداری کا استقبال کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے اور حکومت کو تجاویز بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں صدر مملکت کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، صدر کا خطاب مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا جائے گا۔