سپریم کورٹ نے نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائرپنجاب حکومت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی سپریم کورٹ

پڑھیں:

مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں: جج آئینی بینچ

مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں: جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتےہوئے آئینی بینچ کے جج نے کہا کہ مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جس دوران لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل دیے۔

سماعت کے آغاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں پیش کی گئیں جن میں کہا گیا کہ شہریوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی معروضات میں کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جاچکا ہے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ شہریوں کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ وکیل حامد خان نے جواب دیا آرمی ایکٹ مئی 1952 میں آیا، اس سے قبل پاکستان میں گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ تھا۔

اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ان ساری باتوں کاملٹری ٹرائل سےکیاتعلق ہے؟ ملک میں کب مارشل لا لگا،اس کا ملٹری کورٹ کیس سے کیا لنک ہے؟ آئین میں مارشل لا کی کوئی اجازت نہیں، اس پر وکیل حامد خان نے کہا مارشل لا کا کوئی نہ کوئی طریقہ نکال لیا جاتا ہے، سپریم کورٹ فیصلے سے مارشل لا کا راستہ بند ہوا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آئین میں مارشل لا کا کوئی ذکر نہیں، مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے حکومتی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر
  • نومئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ: 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • سپریم کورٹ; 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلیے حکومتی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
  • ارشد شریف قتل؛ کینیا کیساتھ معاہدے کی توثیق کیلیے مزید وقت مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت سوالات
  • ارشد شریف قتل کی تحقیقات، کیس سماعت کیلئے مقرر
  • لاپتا افراد کےکیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔
  • مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں: جج آئینی بینچ