بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع، جانیے کون کتنا مہنگا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔
بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.
یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
بھارتی کپتان روہت شرما کی برانڈ ویلیو اس وقت 41 ملین ڈالر (تقریباً 344 کروڑ روپے) ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد خاص طور پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ان کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنہوں نے فائنل میں دباؤ کے لمحات میں 18 رنز بنائے، ان کی موجودہ برانڈ ویلیو 38 ملین ڈالر ہے اور ماہرین کے مطابق ان کی مارکیٹ ویلیو میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟
بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی ملک کے ٹاپ 10 قیمتی برانڈز میں شامل ہیں جن کی برانڈ ویلیو 91.4 ملین ڈالر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو میں نمایاں بہتری آئے گی اور وہ مزید اسپانسرشپ معاہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
برانڈ ویلیو کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟
کسی بھی کھلاڑی یا مشہور شخصیت کی برانڈ ویلیو درج ذیل عوامل پر منحصر ہوتی ہے:
کیرئیر کی کامیابی: کسی کھلاڑی کی میدان میں کامیابی سب سے اہم عنصر ہوتا ہے۔ جتنے زیادہ ٹائٹلز جیتے جاتے ہیں، اتنی ہی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایوارڈز اور مثبت خبروں میں رہنا: اگر کوئی کھلاڑی مثبت خبروں میں رہتا ہے اور ایوارڈز حاصل کرتا ہے تو اس کی مقبولیت اور برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔
سوشل میڈیا فالوونگ: جتنا زیادہ کوئی شخصیت سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے اور ٹرینڈ بنائے اتنی ہی اس کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔
برانڈ اینڈورسمنٹ: اگر کوئی کھلاڑی یا شخصیت ماضی میں کسی برانڈ کی تشہیر کر چکی ہے اور اس سے کمپنی کو فائدہ ہوا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو بڑھ جاتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ملین ڈالر ہے اور کے بعد
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں اچھا شاندار ٹیلنٹ موجود ہے اور تمام کھلاڑی بہترین طریقے سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہمیں بھی اُن کی مدد کرنے اور تجربہ شیئر کرنے میں مزا آتا ہے اور یہی چیز بھارتی ٹیم کو دیگر سے مضبوط بناتی ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ جب آپ جارہے ہوتے ہیں تو ٹیم میں ہہتر جگہ چھوڑ کر جانا چاہیے، مجھے اب محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس ایسے لڑکے اور اسکواڈ تیار ہوگیا ہے جو اگلے 8 سالوں تک کرکٹ کی دنیا میں راج کرسکتا ہے۔