2025-04-20@17:20:05 GMT
تلاش کی گنتی: 3134
«پروازیں بحال»:
(نئی خبر)
کراچی: انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا...
پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول سے بڑھنے کی بھی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250 مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی...
سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل کینالز کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔عدالت عالیہ سندھ نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ غیر قانونی تشکیل کے بعد ارسا کے جاری کردہ تمام فیصلے...
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق دیے جائیں، فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے۔ وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق...
ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔ پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار...

امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے تاہم آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ...
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم...
ہیری بروک کو ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کے لیے انگلینڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ 26سالہ بیٹسمین ہیری بروک کو جوس بٹلر کی جگہ وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوس بٹلر فروری میں انگلینڈ کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔ بروک ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اب ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا کہ انگلینڈ ان دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان مقرر کرے گا۔ انہیں اور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو گزشتہ 12 مہینوںن سے اس عہدے کے لیے سرکردہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے قراردیاہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل نہروںکی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے درخواست گزار نے...
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے گلگت بلتستان وکلا برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلا کے تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے اور وکلا نے 16 اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان اور گلگت بلتستان میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟ چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
نیو گنی(نیوزڈیسک)پاپوا نیو گنی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم بعد میں منسوخ کردی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے کے روز علی الصبح پاپوا نیو گنی کے نیو برطانیہ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس سے سونامی کی وارننگ سامنے آئی تاہم اسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ہفتے کی صبح پاپوا نیو گنی کے ساحل پر 6.9 شدت کا زلزلہ...
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر ملزمان کے خلاف اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی اس موقع پر آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ برضمانت ملزم یاسر بھی خود حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوا مقدمے کے فریقین کے وکلاء نے حتمی بحث کے لیے عدالت میں دلائل دیے ڈپٹی پراسیکوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر اپنے حتمی دلائل دیے اور ملزمان کی سزا کی استدعا کی تفتیشی افسر نے بھی کہا...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کسی مجرمانہ عمل پر ایف آئی آر کٹتی ہے، سوال ٹرائل کا ہے۔ وکیل وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے ٹرائل کہاں ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ ایف آئی آر کیسے کٹتی ہے،تفتیش کون کرتا ہے، طریقہ کار کیا ہوگا، یہ جاننا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز...
جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار...
لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے نہروں کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہروں کے منصوبے پر عوامی تائید اور آئینی تقاضے پورے کیے بغیر کام کیا گیا، تو یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح ایک تنازعہ بن جائے گا۔ محمد علی درانی نے مزید کہا کہ نئی نہروں سے عام کسان، کاشتکار اور مقامی آبادی کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مجرمانہ خاموشی عوامی ردعمل کا باعث بن رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی بے چینی اور احتجاج کی وجہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی...
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ ہسپتال کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جارہا ہے، پہلی بار عوام کو ان کی گھر کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں "صحت مند پنجاب" وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے محض چند ماہ میں لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس میں تبدیل کیا...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حکومت محکمہ انسداد دہشت گردی کے قیام کے آخری مراحل میں ہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی کابینہ سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار جوان اور 300 افسران مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت بھرتی کیے جائیں گے جو مقامی ہوں گے۔ سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے واضح طور پر کہا کہ رینجرز فورس کی قیادت...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں "صحت مند پنجاب" وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے محض چند ماہ میں لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس...
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی کابینہ سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار جوان اور 300 افسران مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت بھرتی کیے جائیں گے جو مقامی ہوں گے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کودیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے واضح طور پر کہا کہ رینجرز فورس کی قیادت آزاد کشمیر کے مقامی افسران کے سپرد ہوگی جبکہ کسی غیر ریاستی فرد کو اس فورس کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ممکنہ...
احسن اقبال ؛ فوٹو فائل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ظفروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، نواز شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، نواز شریف نے موٹرویز کے منصوبے شروع کیے۔ یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی، احسن اقبالاحسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اجاڑ گئے، جب ان سےحکومت عوام نے...
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
سیالکوٹ : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، کہا جارہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا، شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی...
ایک بیان میں سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام، معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی، اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی...
پاکستان تحریک اںصاف خیبرپختونخوا میں پائی جانے والی بے چینی واضح اختلافات کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ایک طرف پارٹی کی سینیئر قیادت کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اپنے لوگوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بعد اب ایک اور سینیئر رہنما عاطف خان بھی علی امین گنڈا پور کے متنازع انٹرویو کیخلاف بول پڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزیراعلیٰ کے پی، کے اس متنازع انٹرویو سے متعلق...
کابل/نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد سے اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں اور یہ ہتھیار القاعدہ، فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروپوں تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے قبضے میں موجود امریکی ساختہ M4، M16 رائفلز اور دیگر خطرناک ہتھیار افغانستان میں ایک بلیک مارکیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں جہاں سے انہیں واٹس ایپ گروپس اور دیگر غیر رسمی ذرائع سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ انخلاء کے وقت اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا، جو اب طالبان کے زیر تسلط...
پاکستان کی مقبول شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی یورپ میں فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے وہ مداحوں کو مسلسل اپنی دلکش تصاویر سے محظوظ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑی نے اسپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) میچ کے دوران ریال میڈرڈ اور والنسیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم عائزہ اور دانش کی پسندیدہ ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود...
وزیراعلیٰ پنجاب نے "عالمی یوم ضمیر" پر اپنے پیغام میں کہا کہ محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے "عالمی یوم ضمیر" پر...

ہم نے 40 برس سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کی مگر پاکستان کو اس کا نقصان ہوا، مولانا عبدالحمید
مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے، یہ سب ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے، فرقہ واریت کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ’را‘ سمیت بیرون ملک کی طاقتیں اس صورت حال کا باعث ہیں، اسکا فائدہ بھی انہی کو پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ خامیاں ہماری بھی ہیں، سیاستدان اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپریشنز کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کئی آپریشنز ہو چکے لیکن دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے جس میں سیاسی عمائدین،...

نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری، نوازشریف کے وژن کے مطابق مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی...
ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے ۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی میں تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن...
پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2025ء) گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار مسلسل منفی رہنے کا انکشاف، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کا صنعتی شعبہ مسلسل بحران کی زد میں، رواں مالی سال کے پہلے 6 میں بھی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید 1 عشاریہ 8 فیصد کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3 سالوں سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی ہے۔ جبکہ سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے بتایا کہ ایک طرف حکومت معاشی بہتری کے دعوے کر رہی ہے، لیکن دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے...
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو پارٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائےگا، لیکن اگر انہوں نے عہدے سے علیحدگی اختیار نہ کی تو عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے کرپشن الزامات پر اپنے ہی وزیر کو طلب کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بابر سلیم سواتی بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے...
نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک 4 سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ پاکستان یو این مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک 4 سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ پاکستان یو این مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن...

کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں‘: بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا: “انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔” گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور مظالم کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ...
امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ قوائد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
اپنے بیان میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نا منظور، متنازع کینالز کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپکو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے؟۔ جام خان شورو نے اپنے...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ آنے والے دنوں میں انقلابی اقدامات کریں گے، تاہم پاکستان میں وہ وقت کبھی نہیں آئے گا، کہ ہم ہر بیمار شہری کو صحت کی سہولت فراہم کرسکیں، تاہم ہم نے ایسے نظام کی ابتدا کردی ہے، جس کے ذریعے ہر شہری کو علاج کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارت صحت سب سے خطرناک وزارت ہے، یہاں براہ راست انسانوں سے ڈیلنگ ہے، غلطی کی گنجائش ہے، دوسری وزارتوں کی طرح نہیں کہ کوئی غلطی ہوئی تو درست کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی...
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم کے مطابق جمعہ کو بنکاک میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہوئی دو طرفہ ملاقات میں باہمی احترام کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی شفیق العالم اس بات کی تصدیق کی کہ کے باوجود اس کے کہ ڈاکٹر محمد یونس سابقہ وزیراعظم حسینہ واجد کے لیے خیرسگالی کا جذبہ نہیں رکھتے، مودی نے چیف ایڈوائزر سے سفارتی ادب کے مطابق برتاؤ کیا۔ شفیق العالم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مبینہ طور پر کہا کہ بھارت شیخ حسینہ کے ساتھ مثبت...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجری کے شکار اوپنر امام الحق کی صحت سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ سامنے آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں دوران بیٹنگ امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی...
خارجی شہریار کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیا، وہ میرے باقی بیٹوں کو بھی رابطہ کرکے ہراساں کر رہے ہیں، "ہم خوراج سے بہت تنگ ہیں، اور اسی وجہ سے یہ گاؤں چھوڑ رہے ہیں، میری تمام ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہلاک دہشتگرد شہریار کی والدہ کی طرف سے عوام کیلئے خصوصی پیغام سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبر پختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہاء پسندی کو مسترد کر رہی ہے، اس حوالے سے ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کا پیغام سامنے آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شہریار کی والدہ...
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے قبضے میں موجود غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت...
نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو4 سالہ مدت کےلیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔پاکستان کو 2026 ءسے 2029ء تک 4 سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ مخالفین عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے،وزیراعظم چند...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے ، انسانیت کی بقا کے لئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے ،عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے ،دوہزار پچیس کیلئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں ۔ وزیراعلیٰ...
بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2...
ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی موثر ترجمانی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو...

عالمی برادری افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے قبضے میں ہونے کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان
پاکستان نے عالمی برادری سے دہشتگردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار کیا۔ پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کےغیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ دہشتگرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) یا اقوام متحدہ کو نظرانداز کر کے لیے گئے یکطرفہ معاشی فیصلوں سے غیریقینی جنم لے سکتی ہے جس سے معاشی نمو سست پڑنے اور ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ادارے میں بین الاقوامی تجارتی شعبے کی سربراہ لز ماریا ڈی لا مورا کا کہنا ہے کہ ان دنوں بڑی معاشی طاقتوں کے مابین بڑھتے تجارتی تناؤ کے ماحول میں ٹیرف (درآمدی محصولات) کو ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹیرف لازمی طور سے کوئی منفی چیز نہیں ہیں لیکن بین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔” وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت...
سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم دوسری اننگز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران اوپنر امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟ بال لگنے کے بعد اوپنر...
پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا...
لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیرا عظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے سالانہ 600ارب روپے کی بجلی چوری پر بھی قابو پایا جائے ،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت...
گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات ڈویژن کے دفاتر اسی سال شروع ہو جائیں گے۔ 300 ایکڑ پر مشتمل گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ بنا نے جارہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ضلع گجرات میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 300کیمرے نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا۔ ان کیمروں کی تنصیب سے سکیورٹی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروس موڑ جی ٹی روڈ منصوبے پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہتر فراہمی کیلئے200بیڈز پر مشتمل چوہدری شجاعت حسین کے نام سے منسوب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ اس سال بجٹ میں عزیز...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی معاملات پر گفتگو کی جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلاروس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار...
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ اسلام ائمز۔ بر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن...

معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش انکوائری کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ سے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو...
گڑھی خدا بخش: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔ بلاول نے کہا کہ...
گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔ بلاول نے کہا کہ آصف زرداری...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کئے گئے تازہ سروے کے مطابق جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ‘ ورلڈ ٹیرف وار’ شروع ہو سکتی ہے اور عالمی معیشت پر اس کا شدید اثر پڑے گا ۔ سروے میں 81.94 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” خود امریکہ کے مسائل کو حل نہیں کر پائے گا بلکہ یہ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گا اور امریکہ کی اقتصادی ترقی اس سے سست ہو گی. 84.43 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے...
چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کردیا گیا۔ Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی۔ جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے...

پاکستان میں ٹریکٹر پلانٹ لگانے کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں، ٹریکٹر پلانٹ کا دورہ
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت۔اوپن مارکیٹ کے تناسب سے سہولت بازار کے سٹال پرعوام کو 31فیصد ریلیف ملا۔ سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف ملا۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:مہنگائی اور حکومتی ہتھکنڈے عوام کورمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3 ارب 57کروڑ50لاکھ روپے جب کہ ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر2ارب 58کروڑ30لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے۔ سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی۔ 25اضلاع میں قائم 36ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے...
کوئٹہ میں رواں سال کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جو کہ کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 18 سالہ مریض کانگو وائرس کا شکار تھا جس نے کچھ عرصہ اسپتال میں سخت تکلیف میں رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔ پشین کا رہائشی نوجوان کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا انتقال ہوا۔ مریض کو 29 مارچ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد شہری کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ یہ 2025 میں کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متعلق پہلی موت ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی،عوام کی خدمت اور معاشی ریلیف ہماری اولین ترجیحات ہیں،عوام کو اشیا ءخوردونوش اور اشیاء ضررویہ کم سے کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت کی طرف سے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھر بھی موجودتھے۔سی ای او نوید رفاقت نے بریفنگ...

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔ لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ...
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔ ادھر چین نے نئے ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ جاپانی...

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے طبی عملے اور انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کی حالیہ اموات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے فلسطینی علاقوں پر بڑھتے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر غزہ میں لوگوں کے تباہ کن مصائب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دکھ کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی...
مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی نازک مراحل سے گزر رہی ہے، ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا۔ ایسے حالات میں آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہاں کے عوام کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہنا ہے اور مسلم کانفرنس تحریک کا اہم مورچہ ہے۔ آزاد کشمیر کی عوام کی دوہری...
لاہور: پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو عالمی معیار کی سرٹیفیکیشن مل گئی۔ برطانیہ کے ایکریڈیٹڈ ادارے نے ای پی اے پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے اسے آئی ایس او 9001 سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، ای پی اے پنجاب یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا۔ اس سرٹیفیکیشن کا مقصد ادارے کی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں شفافیت، بہتری اور بروقت فیصلوں کی تصدیق کرنا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات عالمی معیار کے مطابق قرار پائے۔ برطانوی ادارے نے شجرکاری، فضائی و آبی آلودگی کے خاتمے، اور دیگر ماحولیاتی پالیسیوں کی تصدیق کی ہے۔...