وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا عالمی یوم ضمیرپر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے ، انسانیت کی بقا کے لئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے ،عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے ،دوہزار پچیس کیلئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ سات دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے ، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بے چارگی عالمی یوم ضمیرمنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عالمی یوم ضمیر نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔