لاہور:

پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو عالمی معیار کی سرٹیفیکیشن مل گئی۔

برطانیہ کے ایکریڈیٹڈ ادارے نے ای پی اے پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے اسے آئی ایس او 9001 سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، ای پی اے پنجاب یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا۔  

اس سرٹیفیکیشن کا مقصد ادارے کی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں شفافیت، بہتری اور بروقت فیصلوں کی تصدیق کرنا ہے۔  

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات عالمی معیار کے مطابق قرار پائے۔ برطانوی ادارے نے شجرکاری، فضائی و آبی آلودگی کے خاتمے، اور دیگر ماحولیاتی پالیسیوں کی تصدیق کی ہے۔  

ای پی اے پنجاب کی فوری اور بروقت کارروائیوں، شفافیت اور جدید ماحولیاتی پالیسیوں کے نفاذ کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے والا قرار دیا گیا ہے۔ سرٹیفیکیشن کے اجراء کو حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جو صوبے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب کی

پڑھیں:

پاکستانپنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانپنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز

لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی عائشہ بٹ کو محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی عائشہ بٹ کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے لیے اضافی مارکس اور معیارِ تعلیم
  • معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں، اقوام متحدہ
  • پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی
  • ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے پاکستان پر اثرات
  • پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • پاکستانپنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا