2025-04-01@19:25:59 GMT
تلاش کی گنتی: 633
«ٹکر مار دی»:
(نئی خبر)
خانپور( نیوز ڈیسک ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
کراچی میں ملیر کورٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دو ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، اے این پی کے شاہی سید اور ٹرانسپورٹر رہنما لیاقت محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 15 افراد بھی زیر...
امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایئر پورٹ پر فضا میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، دونوں چھوٹے طیارے ایک انجن پر مشتمل تھے۔ دونوں جہازوں میں دو دو افراد سوار تھے، زخمیوں کی حالت کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک:موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
لاہور: موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ٹرالر اور ڈمپر کی ٹکر سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ٹرک، ٹرالر اور ڈمپرز ڈرائیورز شہر کی سڑکوں پر بے قابو پھرنے لگے، جس کے نتیجے میں ٹرالر اور ڈمپر کی ٹکر سے مزید 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب ایک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کی شناخت 19 سالہ شاکر علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی موٹر سائیکل کو حادثہ ڈمپر کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش...
ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز ظاہر پیر( سب نیوز ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بلدیہ مواچھ...
کراچی: شہر قائد میں ملیر کے علاقے انور بلوچ ہوٹل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد میں سے ایک جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت 45 سالہ عامر کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کا نام 35 سالہ ساجد ہے۔ زخمی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ او...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کی۔
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کشف علی نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کشف علی اور صائم ایوب کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں تھیں، تاہم اب ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو کے ذریعے وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صائم ایوب کے ساتھ ایک عام ویڈیو کی بنیاد پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) ٹک ٹاکر نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے حقیقی مسائل کو چھوڑ کر بے بنیادی خبریں عوام کو دکھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے...
لاہور: چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس...
لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، پرویز خٹک - فوٹو: فائل سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔ پرویز خٹک شہباز شریف حکومت میں کام کرنے کیلئے تیارجیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اعتماد میں...
معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی جس میں ٹک ٹاکر کی موت بتائی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی کی پرواز پی کے 203 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا۔کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کرایا۔طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ روانہ کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی، انسپکشن سے طیارے کے انجن...
— فائل فوٹو گوجرانوالہ میں راہوالی کے قریب بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب دلانوالہ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکرز ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے، اس دوران موٹر سائیکل سوار ان کی زد میں آگیا۔پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے کہ رواں سال 2025 میں اب تک کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 100 سے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کے لاہورسے دبئی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے وقت ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈکرا دیا، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوا تھے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیئنرنگ ٹیم کراچی سے لاہور بھیجی جائے گی،انجینئرزکی ٹیم طیارے کی بوروسکوپک انسپکشن کرے گی۔ مزید :
پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گُل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی جبکہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔ واضح رہے کہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔
کراچی: جیل چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر...
کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکرز ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے، اس دوران موٹر سائیکل سوار ان کی زد میں آگیا۔ پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ یاد رہے کہ رواں سال 2025 میں اب تک کراچی میں...
کراچی( نیوزڈیسک)جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ حادثے میں 35 سالہ گلشن رشید نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے باعث ایک واٹر ٹینکر کا اگلا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اورموٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے یکے بعد دیگرے5 واٹر ٹینکروں کوآگ لگا دی۔واقعہ پی آئی بی تھانے کی حدود میںحسن اسکوائر جاتے ہوئے جیل چورنگی پل پر پیش آیا ۔متوفی کی لا ش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35سالہ رشید ولد رشید عالم کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ اب بے شک خٹک صاحب نے کہا کہ وہ ان کی پارٹی کے لیڈر ہیں ان سے مشاورت کرنی ہوتی ہے تو ساتھ ہی بندہ ایک سرٹیفائڈ چوری کے کیس میں بھی اندر ہے جیل کے قواعد و ضوابط ہیں ملاقاتوں کا جو جیل مینوئل ہے ان کے مطابق جو ملاقاتیں ہوتی ہیں اسی کے مطابق ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب ایسے نہیں ہو سکتا کہ کوئی بندہ جیل کے دروازے پر چلا جائے اور جا کر کہے کہ اس نے اپنے بانی سے، اپنے رہنما سے ملاقات کرنی ہے تو ایسا کبھی نہ...
نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ یہ پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی...
کراچی: جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ حادثے میں 35 سالہ گلشن رشید نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے باعث ایک واٹر ٹینکر کا اگلا...
سابق وزیر اعلیٰ کی قائد جمعیت سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ عیسیٰ نگری قبرستان پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ خاتون کی شناخت 65 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی...
مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علی پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیے گئے، انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کی۔ وزیراعظم نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا، مریم اورنگزیبپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنا کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا کہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا جبکہ 383 نوٹس جاری کیے گئے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا...
مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر...
اگر آپ پلاسٹک کنٹینرز میں کھانا کھانے کے عادی ہیں تو اس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جرنل Ecotoxicology and Environmental Safety میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بازاروں میں ملنے والے ٹیک اوے کنٹینرز میں کھانا دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان کنٹینرز میں موجود کیمیائی عناصر خون کے گردشی نظام میں ورم پیدا کرکے اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جو پلاسٹک کنٹینرز میں کھانا کھانے کے عادی تھے اور پھر دیکھا گیا کہ وہ امراض قلب کے شکار تو نہیں۔ اس کے بعد پلاسٹک کے کیمیکلز کو پانی میں شامل کرکے چوہوں کو استعمال کرایا گیا۔محققین نے...
سٹی 42 : سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے افسران کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا، خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔ خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا، کہا گیا کہ سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہی کیئے جائیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب سوزوکی وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تاہم اس حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم افراد محفوظ رہے۔ ریسیکو حکام کے مطابق سوزوکی وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زاید افراد سوار تھے۔حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔بعدازاں سوزوکی وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال گیا۔گاڑی کو ہٹاکر ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ حادثے کا شکار وین میں سوار فیملی شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیور کوقصوروار ٹھہرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے...
میونخ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی ، فرانس، یوکرین اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی تفہیم کو بڑھانے اور دنیا کو مزید استحکام فراہم کرنے کے لئے مل کر...
سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا و رہنما پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان کر دیا۔پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال کی سیاسی خاموشی ختم کر رہا ہوں، 22 فروری 2025 کو نوشہرہ میں جلسے میں عوامی قوت کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی لیاقت خٹک سے صلح کر لی ہے اب دونوں مل کر جلسہ کریں گے۔ یاد رہے کہ لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد جے یو آئی (ف)میں شمولیت اختیار کی تھی۔سابق وزیر...
چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز میو نخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی ، فرانس، یوکرین اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے...
—فائل فوٹو لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھے 4 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کو بچا لیا گیا۔ لیہ، مسافر وین حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحقلیہ میں تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کا تعلق چوک سرور شہید کے نواحی علاقے سے بتایا گیا ہے۔
دکی میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کمانڈر حنیف خٹک نے کہا کہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہترین سیکیورٹی پلان پر عمل کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف سی 87 ونگ کے کمانڈر محمد حنیف خٹک کا کہنا ہے کہ دکی اور متعلقہ علاقوں میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کیلئے پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔...
نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کردیں گے، تاہم انہیں یقین ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ایک صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے...
اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ایک بڑی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت بدستور برقرار ہے اور اس نے سال 2024 کے دوران پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ افغان طالبان ہر ماہ ٹی ٹی پی کو 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں جس سے تنظیم کو مزید تقویت مل رہی ہے رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار،...
اسکرین گریب قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔ نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 6 افراد جاں بحقنواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس سے قبل نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں علاج کی غرض سے موجود پاکستانی کرکٹر صائم ایوب کی ٹک ٹاکر کشف علی کیساتھ سیرسپاٹوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار صائم ایوب اور معروف ماڈل و اداکارہ کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ کشف علی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل، اداکارہ اور انفلوئنسر ہیں جو لندن میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں صائم ایوب کے ساتھ مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں کو بولنگ کرتے، خوشی سے باتیں کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 یاتری ہلاک اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار یاتری مہا کمبھ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔
نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے جا رہے تھے۔
—فائل فوٹو نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیاکراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے جا رہے تھے۔
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کا چھٹا بحری بیڑا یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین مصر کی بندرگاہ پورٹ سعید پر پاناما کے مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ ٹرومین کے ساتھ حالیہ 3ماہ کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے۔ تاہم ٹرومین بحری بیڑے کے امریکی ترجمان نے اطمینان ظاہر کیا کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ واقعے میں پروپلشن پلانٹس بھی متاثر نہیں ہوئے اورمکمل محفوظ اور مستحکم حالت میں ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا،جب کہ دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔مچھلی...
واشنگٹن: امریکا میں مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور اب صارفین ایپ اسٹورز سے اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی صارفین کے لیے اس تک رسائی ممکن ہو گئی ہے، اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے مختلف خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات تھے تاہم اب یہ معاملہ وقتی طور پر حل ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کی بحالی کا پس منظر گوگل اور ایپل کو ٹک ٹاک کو بحال کرنے کی اجازت دے دی...
کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر میں پھنس گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور: امریکی خلائی ادارے ناسا بت انکشاف کیا ہے کہ سات سال بعد 22 دسمبر 2032ء کو’’ 2024 YR4 ‘‘نامی سیارچہ (asteroid) زمین پر گر کر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے. اس سیارچے کی لمبائی چوڑائی دو وہیل کے برابر ہے، گرنے کی شدت 8 میگاٹن کے برابر ہو گی یعنی ہیروشیما پہ گرنے والے ایٹم بم سے 500 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ گو یہ ستارچہ اتنا بڑا نہیں کہ کرہ ارض سے زندگی کونابود کر دے مگر خدانخواستہ کسی شہر پر گرا تو اسے برباد کر دیگا۔ ٹکراؤ کے راستے پر جنوبی امریکا، سعودی عرب ، بھارت ، چین اور جاپان کے شہر واقع ہیں، ستارچے کو بڑا خطرہ سمجھ کر ناسا نے ایمرجنسی میں اپنی...
کراچی ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل فلائٹ ڈومیسٹک ٹرمینل میں پارک کروا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ غیرملکی طیارے کوانٹرنیشنل کے بجائے ڈومیسٹک ٹرمینل پر پارک کروا دیا گیا۔ غلطی کا پتہ چلنے کے بعد طیارے کو پش بیک کرکے انٹرنیشنل ٹرمینل پر لایا گیا۔ ذیر ملکی طیارے کی غلط پارکنگ پی اے اے حکام کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جس وقت طیارہ لینڈ ہوا اس وقت بین الاقوامی پارکنگ میں جگہ اور بورڈنگ برج خالی نہیں تھا۔ ایمریٹس ائیرلائن کے طیارے کو اسی وجہ سے ڈومیسٹک پارکنگ میں پارک کرایا۔ یہ معمول کی بات یے...
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ اوکاڑہ: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحقاوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، افسوس ناک واقعے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔متوفی کی لاس اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘ بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘ View this post on Instagram A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins) غیر ملکی میڈیا کے...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ حادثے کے باعث پیڈسٹرین برج کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کلینر فرار ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
پاکستان کی عدالتی تاریخ کوئی مثالی تاریخ نہیں بلکہ اسے نظریہ ضرورت کی عدلیہ کے طور پر سمجھا جاتا رہا ہے۔ عدالت نے بھی آئین اور قانون کی حکمرانی سے زیادہ طاقتور طبقات کے سیاسی مفادات کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں ہماری عدالتوں یا انصاف پر مبنی نظام کی درجہ بندی کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ اسی طرح جب بھی عدالت نے اپنی مزاحمت دکھانے کی کوشش کی تو حکمران طبقات ہوں یا اسٹیبلشمنٹ ان دونوں نے اس عدالتی مزاحمت کو ابتدا ہی میں یا تو کمزور کر دیا یا اسے کچل کر رکھ دیا۔ لیکن آج پاکستان کا عدالتی بحران ایک سنگین نوعیت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ عدلیہ، حکومت اور...
کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے لیے ایک نیا ڈاؤن لوڈنگ آپشن فراہم کیا ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور کی مدد کے بغیر ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ امریکا نے ٹک ٹاک پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جنوری میں ایپ پر پابندی عائد کی تھی، تاہم ٹک ٹاک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس پر تردید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو مؤخر کر دیا، مگر اس کے باوجود ایپ ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے غائب رہی۔ ٹک ٹاک نے سائڈ لوڈنگ کے ذریعے امریکا کے صارفین کو اب ٹک ٹاک کی ویب سائٹ...

ڈمپر ، بس کی ٹکر سے حاملہ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، عوام نے 4ہیوی گاڑیاں جلا دیں، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عاید کی گئی لیکن حادثات نہیں رک سکے، گزشتہ روز بھی خاتون اپنے ہونے والے بچے سمیت اور ایک شخص ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، شہر میں مسلسل جاری حادثات کے باعث نامعلوم مشتعل افراد نے 4 مال بردار ٹرکوں (ہیوی گاڑیوں) کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے، مختلف علاقوں میں...
امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ لیئرجیٹ 35 (اے) رن وے پر کامیابی سے اترنے کے بعد گلف اسٹریم 200 بزنس جیٹ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ ٹکراؤ ممکنہ طور پر رن وے پر پھسلن کے باعث ہوا تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دونوں جہازوں میں تصادم کے بعد متعدد پروازوں کو گھنٹوں معطل کرنا پڑا۔ جائے حادثہ سے ایک لاش اور 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایف اے اے نے بتایا کہ ایک شخص اب بھی جہاز میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلاسٹک کے اسٹرا استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے امریکی حکومت اور عوام کو پلاسٹک اسٹرا کی خریداری کی ترغیب دینے کے حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پلاسٹک اسٹرا کی جانب واپس جارہے ہیں، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں کو کہا کہ کاغذ کے اسٹرا کسی کام کے نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ پلاسٹک سے سمندر میں گھومنے والی شارکوں کو کوئی مسئلہ ہوگا۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت نے ماحول دوست پالیسیوں کے تحت نان بایوڈیگریڈیبل سنگل یوز پلاسٹک...
بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل مالیت 318 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو کہ 88فیصد بنتی ہے۔ سبز اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کریش لینڈنگ کرنے والے طیارے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ طیارہ امریکی گلوکار ونس نیل کا تھا جو مشہور امریکی بینڈ Motley Crue (موٹلی کریو) کے میمبر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے جا ٹکرایا، حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 سے حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے امریکی گلوکار ونس نیل اپنے طیارے...
چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل...
کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہ لطیف ٹائون میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان حسنین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس او ر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت ، محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی وبے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی ذمے دارسندھ حکومت اور پولیس ہے ۔ تیز رفتار ڈمپر اور ٹینکر شہر میں نقل و حرکت کے اوقاتِ کار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور صوبائی وزرا ،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کا جائزہ لے گی قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم ملکی نظام میں گورننس کی کمزویوں اور کرپشن کے خطرات کی نشاندہی پر مبنی ایک رپورٹ تیار کرے گی جس کے تحت اصلاحات تجویز کی جائیں گی.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق بدعنوانی کے خطرات کا چھ شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا جن میں مالیاتی گورننس، سٹیٹ بینک کی گورننس اور آپریشنز، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن، قانون کی عملداری، اینٹی منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ شامل ہیں بیان میں...
میکسیکو: پلاسٹک کے کچرے سے ایندھن کی تیاری
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے نے 4 افراد کی جان لے لی، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے چار افرار غلام فاروق،گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان ایک کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ قلات کے قریب ان کی کار کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشیں کار سے نکال کر سول اسپتال قلات منتقل کی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مستونگ سے ہے، پولیس نے ٹریلر کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او ٹاؤن جاوید ابڑو نے بتایا کہ نیشیل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر ماری ۔ حادثہ میں رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 43 سالہ ادریس ولد محمد سے ہوئی، متوفی نیشنل ہائی وے لنک روڈ کا رہائشی یے اور وہ ماہی گیر ہے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی یے۔
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ڈمپر گردی لہر کا آغاز ہوگیا کورنگی میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، نادرن بائی پاس پر حادثے میں45 سالہ عبدالمجید ولد محمد حسین کی زندگی کی ڈور ٹوٹ گئی ۔مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی ہمیشہ کی طرح ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک کے خونی کھیل کو روکا نہ جاسکا، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے CBM کالج کے قریب آنے والی سڑک پر تیز رفتار دندناتے رانگ سائیڈ سے آنے والے ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار افراد کو روند ڈالا ، تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق دوافرادکی شناخت 25سالہ آصف ولد حضور بخش ،...
اخبار میں ایک نالے کی تصویر تھی، ٹوٹا ہوا نالہ، پلاسٹک کی رنگ برنگی کچرے اور مٹی میں ڈوبی تھیلیوں سے بھری تھی۔ یہ تھیلیاں نالے میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنی تھیں، بظاہر ہلکی پھلکی سی تھیلیاں نقصان دہ تو نہیں لگ رہی تھیں۔ درحقیقت یہ تھیلیاں نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ ہماری ترقی کی بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔سڑک پر چلتے، بازاروں سے گزرتے یہاں تک کہ انڈرپاسز اور اوورہیڈ برج پر بھی آپ کو پلاسٹک کا کچرا ضرور ملے گا کہ یہ ہمارے ملک میں خود رو کی طرح نہ جانے کہاں سے اگ رہے ہیں اور نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک خبر پر نظر پڑی جہاں انڈونیشیا میں پلاسٹک پر پابندی سے...
کراچی: شہر میں گزشتہ 3 روز کے دوران خونی ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ رواں ماہ 5 فروری بروز بدھ راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب خونی ڈمپر سے کچل کر میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ 8 فروری بروز ہفتے کو ڈمپر کی ٹکر سے 2 خونی حادثات ہوئے جس میں پہلا جان لیوا حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں مخالف سمت جاتے ہوئے ریتی بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ہفتے کی شب اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ڈمپر نے ایک...
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ ہو، ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہم اداروں کو ٹیکس سرحدوں کے تحفظ کیلئے دیتے ہیں، لیکن وہ پارٹیاں بناتے اور گراتے ہیں، ہمارے بیڈ رومز اور واش رومز میں کیمرے لگاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ محسن نقوی کو شرم آنی...
پنجاب وائلڈلائف نے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت نے رجب بٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات سے متعلق آگاہی ویڈیو بنائیں اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں، اس فیصلے کے تحت انہیں ایک سال تک ہر ماہ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنی تھیں تاکہ عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق رجب بٹ کو فروری کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر...
پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی مگرانہوں نے یہ بھی...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے تینوں کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت آصف اور امجد جیلانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کو جناح...
انوشہ جعفری: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی ، پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ آج بروز ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان،موسمیات
٭قوی گمان ہے کہ فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں، یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ، ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ، ہم صوابی جائیں گے ہر یوسی میں احتجاج کرینگے ،سلمان اکرم ٭مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے ، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں،ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ،میڈیاسے گفتگو (جرأت نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکرا ؤکا کوئی ارادہ نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں...
پشاور: پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز...
کراچی (کامرس رپورٹر) ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز2024ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایونٹ، جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے،ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والے صارفین کی...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے حوالے...
پشاور: پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز کھانے سے...
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں کے لیے کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،کل کے دن کسی قسم کا انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کل الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم یوم...
پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو بھرپور احتجاج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس دن کسی انتشار اور ٹکراؤ سے گریز کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ ہفتے کو صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا تاہم انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان تو یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی...