کراچی، نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او ٹاؤن جاوید ابڑو نے بتایا کہ نیشیل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ہیوی ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر ماری ۔
حادثہ میں رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 43 سالہ ادریس ولد محمد سے ہوئی، متوفی نیشنل ہائی وے لنک روڈ کا رہائشی یے اور وہ ماہی گیر ہے۔
پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی یے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی وے
پڑھیں:
منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ کیا۔ بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951ء سے گاڑیوں کیلئے دیگر ساز و سامان بنایا جارہا ہے، 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔