Daily Mumtaz:
2025-02-13@11:08:42 GMT
کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
حادثے کے باعث پیڈسٹرین برج کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کلینر فرار ہو گیا۔
زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: پولیس نے چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی
— فائل فوٹوکراچی میں گڈاپ پولیس نے موٹر وے پر چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق کراچی حیدر آباد موٹر وے پر ملزمان گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کو بھی یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔
کراچی میں پولیس نے چھینی گئی گاڑی ایک گھنٹے میں برآمد کرلی۔
گڈاپ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر صفورا چورنگی کے قریب چھاپہ مارا۔
پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑی اور ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اس کیس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔