اوکاڑہ: تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
اوکاڑہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔
اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، افسوس ناک واقعے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
متوفی کی لاس اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بڑھے گی؟ قومی اسمبلی میں حکام وضاحت
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بڑھے گی؟ قومی اسمبلی میں حکام وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی کئی وجوہات ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کوئی ویڈیو ڈان لوڈ نہیں ہوتی, انٹر نیٹ چلتا ہی، رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ بلاول صاحب نے درست کہا تھا کہ پتا نہیں کون سی مچھلی ہے جو صرف پاکستان ہی کی کیبل کھا جاتی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری نے جواب دیا کہ کوئی نہ کوئی مچھلی تو ہے جو انٹرنیٹ کیبل کاٹ جاتی ہے، مگر کون سی مچھلی ہے ہمیں بھی نہیں پتا۔