Daily Mumtaz:
2025-04-13@15:23:58 GMT

رحیم یارخان: بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

رحیم یارخان: بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیویارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹردریا میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )نیویارک میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں نیو یارک کے میئر ایرک ولیمز نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پرمشتمل خاندان سیاحت کے لیے سپین سے آیا تھا . حادثے کا شکار ہونے والا خاندان نے فضا سے نیویارک شہر کو دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹرکرائے پر حاصل کیا تھا نیو یارک پولیس کمشنر جسیکا ٹش نے کہا کہ خاندان کو مطلع کیے جانے کے بعد ہی حادثے میں شکار افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی حادثے کی وجہ پر تحقیقات جاری ہیں.

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری کی جانے والی حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ہوا میں الٹ کر دریائے ہڈسن میں گرا حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جارج واشنگٹن بریج پر مڑنے اور نیو جرسی کے ساحل کی طرف جاتے ہوئے بے قابو ہو گیا تھا. حادثے کا شکار ہونے والاہیلی کاپٹر نیو یارک ہیلی کاپٹرز نامی کمپنی کی ملکیت تھا اور اس نے نیویارک ڈاﺅن ٹاﺅن سکائی پورٹ سے اڑان بھری تھی حادثے کے فوراً بعد غوطہ خوروں کو پانی میں بھیجا گیا تھا ریسکیو حکام نے اس خاندان کی زندگی بچانے کی کوشش کی مگر ان کی کوششیں ناکام رہیں.

پولیس حکام کے مطابق چار افراد نے موقع پر دم توڑ دیا تھا جبکہ دو افراد کو قریبی ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا یہ ہیلی کاپٹر مین ہیٹن کے مغربی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا جہاں سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ نیو یارک یونیورسٹی کا کیمپس بھی ہے فیڈرل ایوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی سربراہی میں اس حادثے کی تحقیقات کی جائے گی بیل 206 نامی ہیلی کاپٹر اکثر سیاحتی مقاصد، ٹیلی ویژن نشریات یا پولیس حکام کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے.

واقعے کے عینی شاہدین میں سے ایک جین لینک نے بتایا کہ میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا کچھ لوگ پانی کی طرف بھاگ رہے تھے پھر مجھے سائرن کی آواز آئی . نیو جرسی کی رہائشی اپسیتا نے ”سی بی ایس نیوز“ کو بتایا کہ مجھے لگا یہ دھول مٹی یا پرندوں کی آواز ہے مگر پھر ایمرجنسی گاڑیوں کے سائرن سنائے دیے یہ پہلی بار نہیں جب نیو یارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہوا ہو 2018 میں اسی طرح کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے مگر پائلٹ بچ گیا تھا 2009 میں اٹلی سے آئے سیاحوں کے ہیلی کاپٹر حادثے میں نو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی.

متعلقہ مضامین

  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹردریا میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
  • چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • نیویارک: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک