Express News:
2025-04-15@09:48:14 GMT

آبی آلودگی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

اخبار میں ایک نالے کی تصویر تھی، ٹوٹا ہوا نالہ، پلاسٹک کی رنگ برنگی کچرے اور مٹی میں ڈوبی تھیلیوں سے بھری تھی۔ یہ تھیلیاں نالے میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنی تھیں، بظاہر ہلکی پھلکی سی تھیلیاں نقصان دہ تو نہیں لگ رہی تھیں۔ 

درحقیقت یہ تھیلیاں نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ ہماری ترقی کی بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔سڑک پر چلتے، بازاروں سے گزرتے یہاں تک کہ انڈرپاسز اور اوورہیڈ برج پر بھی آپ کو پلاسٹک کا کچرا ضرور ملے گا کہ یہ ہمارے ملک میں خود رو کی طرح نہ جانے کہاں سے اگ رہے ہیں اور نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک خبر پر نظر پڑی جہاں انڈونیشیا میں پلاسٹک پر پابندی سے متعلق لکھا دیکھا۔ یہ خبر انڈونیشیا کے جزیرے بالی کی تھی جو ایک سیاحتی مقام ہے اور یہ جزیرہ کوڑا کرکٹ کے معاملے میں آگے ہی بڑھتا جا رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہ جزیرہ پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ تین لاکھ سالانہ پیدا کر رہا ہے یہ وہ کوڑا کرکٹ ہے جس کا آدھا جمع نہیں کیا جاتا، اس طرح تقریباً تینتیس ہزار ٹن سمندر میں چلا جاتا ہے۔

یہ پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ سمندر کی آلودگی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے کیونکہ یہ غیر حل پذیر اجزا سے تشکیل پاتا ہے۔ یہ کوڑا کرکٹ پانی کی ان ڈھیروں خالی بوتلوں سے کچھ اور بھی کثیف ہو جاتا ہے جنھیں لوگ پانی پینے کے بعد بے پروائی سے ساحل پر ادھر اُدھر پھینک دیتے ہیں۔ 

انڈونیشیا میں جزیرہ بالی نے پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے نئی پالیسی نافذ کی ہے جس کے تحت وہاں اسکولوں،کالجز اور دیگر سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

’’ہمیں امید ہے کہ پائیدار اور سرسبز بالی بنانے کے لیے نئی پالیسی کو پوری ذمے داری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔‘‘ صوبے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے لیکن کیا اس پر عمل ہو سکے گا۔

ویسے یہ مسئلہ تو ہمارے ملک کا بھی ہے، جہاں پلاسٹک کے کوڑا کرکٹ کے پہاڑ کھڑے ہو سکتے ہیں۔2019 میں بھی بالی میں حکومت نے سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لیے ’’ایک مرتبہ استعمال کے لائق پلاسٹک‘‘ پر پابندی عائد کی تھی اور اس طرح بالی انڈونیشیا کا پہلا صوبہ بن گیا تھا جہاں اس طرح کی پابندی کی گئی تھی۔

2025 میں یہ نئی پالیسی انڈونیشیا میں آلودگی کی بری صورتحال کو عیاں کرتی ہے۔ پاکستان میں آلودگی کا مسئلہ اب خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ نالے اور گٹر یہاں تک کہ حالیہ کھدنے والے کسی بھی نوعیت کے گڑھے چند دنوں میں ہی پلاسٹک کی تھیلیوں سے پُر ہو جاتے ہیں۔

کیا ہم کبھی اس قسم کی پالیسی کو نافذ کر سکیں گے کہ جس کے تحت ہمارے ملک میں پلاسٹک کے کچرے کو کنٹرول کر سکیں کیا ایسا ہونا کبھی ممکن ہے؟ دریائے ٹیمز برطانیہ کا ایک اہم دریا جو سترہویں صدی تک ایک بد بودار غلیظ پانی کی صورت تھا، ترقی کے سفر کی شروعات میں اس دریا کو آلودگی سے پاک کرنے کا عزم کیا گیا اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔ 

گو یہ ایک نہایت مشکل عمل تھا لیکن انگلستان کو مستقبل میں ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے ناگزیر تھا اور پھر آج کے دریائے ٹیمزکو دیکھیے کیا وہ کبھی آلودہ تھا، وہ بھی گندے اور بدبودار پانی سے بھرا بڑی عجیب سی حالت ہوگی اور آج ۔۔۔ سوال یہ ہے کہ ہم جو ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے دعوے توکرتے ہیں۔

کیا اس سنگ میل کے راہی بن بھی سکتے ہیں یا نہیں؟کہا جاتا ہے صنعتیں جو فضلہ پیدا کرتی ہیں اسے براہ راست سمندر میں بہا دینے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث میٹھے پانی میں اس کا بہاؤ جو نہ صرف میٹھے بلکہ کھارے پانی کو بھی آلودگی کے زہر سے برباد کرتا جاتا ہے۔

مختلف کیمیکلز کی موجودگی پانی میں موجود آبی حیات کے لیے بھی سخت خطرناک ہے۔ دنیا میں صاف پانی کی مقدار صرف تین فی صد ہے جب کہ باقی کھارا پانی ہے۔ لیکن ہم اپنی غیر ذمے داری سے صاف میٹھے پانی کو آلودگی کے زہر سے برباد کرنے پر تلے ہیں۔

آبادی کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان آبی آلودگی کا بری طرح نشانہ بن رہا ہے۔ یہاں تک کہ بہت سے علاقوں میں پینے کے لیے پانی کی شفافیت مفقود ہے۔ عالمی بینک کے لیے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں شہری آبادی اور صنعتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے شہری آبادی میں پانچ فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے آبی وسائل پرگہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ذخائر کم ہونے کے ساتھ پانی آلودہ بھی ہو رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گندے پانی کی نکاسی اور فضلے کی صفائی کا مسئلہ نہایت اہم ہے کیونکہ شہر میں صنعتی گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کے لیے پلانٹس ضرورت سے بہت کم ہیں، جس کے باعث گندا پانی پینے کے پانی میں مل رہا ہے۔

رپورٹ میں آئرن، زنک اور سنکھیا جیسے مضر صحت عناصر پینے کے پانی میں شامل ہیں۔ ’’پاکستانز واٹرز اکانومی رننگ ڈرائی‘‘ نامی رپورٹ میں پاکستان میں وجوہات اور دیگر مسائل بڑی تفصیل سے تحریر ہے، پر برسوں پہلے اس رپورٹ پر کسی حد تک کام کیا گیا۔پلاسٹک کا کچرا ہو یا صنعتوں کا گندا فضلہ، آبی آلودگی ایک بڑا خطرہ بن کر براہ راست پاکستان کے عوام کی صحت پر اثرانداز ہے، کیا عوام اور حکومتی ادارے مل کر اس کی آگاہی اور خاتمے کے لیے کام کر سکتی ہیں، ترقی کی راہ میں اس بڑی رکاوٹ کو دورکرنا آج کی اہم ضرورت ہے، ورنہ کل ہم سے شکوہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پلاسٹک کی پانی میں پینے کے ترقی کی جاتا ہے پانی کی کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد35 ہزار600 کیوسک اور اخرج 20 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد28 ہزار 700کیوسک اور اخراج 28 ہزار 700کیوسک، خیرآباد پل آمد61 ہزار500 کیوسک اور اخراج 61 ہزار500 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد35 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 17ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 15 ہزار 500کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 66 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 64 ہزار300 کیوسک، چشمہ آمد 54 ہزار 100کیوسک اوراخراج 39 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 31 ہزار 900کیوسک اور اخراج 31 ہزار 600 کیوسک،گدوآمد 27ہزار کیوسک اور اخراج 27ہزار کیوسک، سکھر آمد23 ہزار700کیوسک اور اخراج 6 ہزار600 کیوسک، کوٹری آمد 4 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200کیوسک، پنجند آمدایک ہزار600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1413.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1102.85فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.398ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.138 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • وزن کم کرنے کے لیے چار چیزیں جو صبح نو بجے سے پہلے کر لینا چاہیں
  • ہمیں کم ‘ سندھ کو زیادہ پانی دینے سے بے چینی بڑھ رہی ِ پنجاب کا ارساکو خط
  • سندھ حکومت نے پنجاب کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی
  • ناگن فیم مونی رائے ٹرولنگ کا شکار، تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دیا؟
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • خشک سالی اور غذائی بحران کے خطرات
  • جہاز رانی میں مضر ماحول گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تاریخی معاہدہ طے
  • غزہ میں پانی کا بحران سنگین، چند لٹر پانی کے لیے میلوں سفر
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال