2025-02-05@17:51:56 GMT
تلاش کی گنتی: 4400
«نشے سے پاک»:
(نئی خبر)
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم افغانیوں کی ری لوکیشن کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے پہلے مرحلے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کی حدود سے باہر آباد کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں، دوسرے مرحلے میں پروف آف ریزیڈینس رکھنے والے افغانی باشندوں کو جڑواں شہروں کی حدود سے نکالا جائے۔ وزیراعظم نےکسی اور ملک جانے کی حامی بھرنے والے افغانیوں کو31مارچ سے قبل جڑواں شہروں سے نکالنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی تیسرے ممالک جانے والے افغانیوں کی سیٹلمنٹ کے لئے وزارت خارجہ کو...
بہت سے پاکستانی نوجوان مہنگائی، بےروزگاری اور ماحول سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے کی کوششوں میں ہیں، جن میں بہت سارے ایسے ہیں جو اپنی زمینیں، جائیدادیں، زیورات وغیرہ بیچ کر غیر قانونی راستے سے جانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ گزشتہ چند ماہ پاکستان میں پاسپورٹ سسٹم انتہائی سست روی کا شکار رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2022 تک میں 90ہزار پاکستانی صرف ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے پکڑے گئے، اور جو اس گرداب سے نکل گئے اُن کا اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی تعداد میں ہوں گے۔ 2019 میں 21 ہزار لوگوں نے صرف یونان کی ڈنکی لگائی، 2020 میں 20 ہزار،...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل:4 فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 293,010.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 251,213.16 روپے ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24 قیراط 25,121.00 251,213.00 293,010.00 321,473.00 25,121,316.00 22 قیراط 23,028.00 230,276.00 268,589.00 294,680.00 23,027,583.00 ...
زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا، چاروں صوبوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے، چاروں صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فیصلے کئے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جمروت میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 23...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی۔ ایونٹ میں بطور دفاعی چیمپئین داخل ہونیوالی پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ پر تشویش تاحال برقرار ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپننگ میں فخر زمان کیساتھ بابراعظم کی شمولیت اور ایک اسپنر منتخب کرنے پر 15 رکنی ٹیم زیر بحث ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اوپننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ انھوں نے پاکستان قربانی دی لیکن اگر ناکام ہوئے تو سیدھا جواز ہوگا زبردستی اوپن کروایا...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں قریباً 20 برس بعد میچز کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پولیس حکام نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی پولیس حکام کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا، ہوٹل روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی سہولت...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹیکس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی۔ رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یاد رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا،...
پاکستان ریلوے نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم بڑھا دیا ہے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی رائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب جب پوری دنیا الیکٹرانک ریلوے کی طرف جا رہے ہے تو پاکستان ریلوے کو بھی اس جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس...
سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے 5 فروری بروز بدھ کو بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5 فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ۔
لاہور ( عنبرین فاطمہ) آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے لیجنڈ ایوارڈ کروانے کا اعلان کردیا۔ایوارڈ تقریب 10فروری کو الحمراء میں منعقد کی جائے گی۔لیجنڈ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہوں گے۔آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ ان شخصیات کو دئیے جارہے ہیں جن کی شوبز میں سالہا سال سے خدمات ہیں۔ ایوارڈ کے لئےشخصیات کی نامزدگی میرٹ پرکی گئی ہے جوکہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں،ان کی پزیرائی حکومتی سطح پر بھی ہونی چاہیے ۔ہمیشہ اپنے فنکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہوں۔
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 1994میں ایک خاتون اوسطاً 6 بچوں کو جنم دیتی تھی جبکہ 2024 میں یہ تعداد 3.6 تک محدود ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر نوجوانوں میں شرح پیدائش کو مزید کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تو اس کے سماجی اور معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جو زرخیزی میں مزید کمی کا سبب بنیں گے،اس سے حکومتوں اور خاندانوں کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتر سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 04 فروری ، 2024 رپورٹ کے مطابق اگر لڑکیاں اور نوجوان خواتین...
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے ، کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، بر وقت تشخیص، موثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں...
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی جائز اورحق پر مبنی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان...
اجلاس میں ٹرائی سیریز، پاک ساؤتھ افریقہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل کے زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی کو قانون...
درخواست موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 29 جنوری کو درخواست دی، لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن وامان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، بلکہ درخواستگزار عالیہ حمزہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان گراونڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عام طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے ایونٹ سے قبل آئی سی سی نے یہاں پر پی سی بی کو سہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریکٹس میچوں کیلئے شاہینز کی 3 الگ الگ ٹیمیں بنانے کا پلان بنالیا۔ چیمپئینز ٹرافی میں شریک مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کا موقع دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہینز کے تین الگ الگ اسکواڈ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے خلاف میدان میں اُتریں گی، جس کے باعث ڈومیسٹک پلئیرز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا جبکہ مہمان ٹیم اپنی پریکٹس بھی کرسکے گی۔ بورڈ کے منصوبے کے مطابق پاکستان شاہینز کی ایک ٹیم کراچی، دوسری لاہور اور تیسری دبئی میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔ دوسری...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین بورڈ آف ریو نیو کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور اپنے مطالبات ارسال کر دئیے ۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے ارسال کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سیون ای اور غیر ملکی اثاثوں پر سی وی ٹی کا خاتمہ ہونا چاہیے ،ایک لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ یا پنشن پر یکساں 10فیصد ٹیکس وصولی ہونی چاہیے،پچھلے چند سالوں میں ٹیکس وصولی ڈبل اور ٹیکس ٹو...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا 3 فروری آغاز ہوا۔ فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لَوٹنا پڑا۔ کوئیر کمپنی کی...
مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے۔ سفیان علی ولد جاوید اقبال کی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر VF1812352 ہے۔ سجاد علی ولد محمد نواز کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر XX1836111 ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091، قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 جبکہ محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر DJ6315471 ہے۔ محمد اکرم ولد غلام رسول کی پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جلد فضائی سروس شروع کیے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی نجی ائیر لائن اور بنگلا دیشی نجی ائیر لائن کی جانب سے کراچی سے ڈھاکا روٹ پر براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں ملکوں نے آمادگی ظاہر کردی ہے جب کہ بنگلا دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں اجازت دے دی ہے۔ بنگلا دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالناصر خان نے کہا کہ انہیں پاکستان کی نجی ائیر لائن نے ڈھاکا سے کراچی روٹ پر پروازوں کی...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 فروری کے لاہور میں جلسے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دارخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا...
اسلام آباد: مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے میں 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ملی تھیں، جن کی شناخت کے دوران یہ پتہ چلا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات سے استفادہ کیا گیا۔ فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو ارسال کی گئی تھیں، جس کے بعد نادرا نے تصدیق کے عمل کو مکمل کیا اور اس کے بعد ایک فہرست...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرمنایا جائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ حق خود ارادیت کیلئے یکجہتی اور عالمی برداری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کروانا اورآنے والی نسلوں پر بھارت کا مکروہ کرداراور چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت 5 اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل دویدی نے چند روز قبل بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2024 کے...
ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم...
درخواست موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 29 جنوری کو درخواست دی، لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن وامان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، بلکہ درخواستگزار عالیہ حمزہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان گراونڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار افراد سرطان سے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے بروقت طبی مشاورت اور اسکریننگ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوگا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب ’’ آکلینڈ سٹی‘‘ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔ حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔ 23 سالہ ونگر حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بلایا گیا تھا۔...
لاہور : آج دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس بیماری کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ کینسر ایک پیچیدہ اور موذی مرض ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، موٹاپا اور فضائی آلودگی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا موذی مرض بن چکا ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر افراد بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر عام ہیں،...
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست...
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہوگا۔ محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرادیا واضح رہے کہ 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔...
پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کےمطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں اور 13 لاشوں کی شناخت کے عمل کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا، جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج جیسے ہی ٹکٹ بک کرنےکا وقت شروع ہوا تو دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ریس لگ گئی اور پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکر ے کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی بکنگ ویب سائٹ پر رش لگ گیا، تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار فینز نے...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنا یا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں، بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے، کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے، یہ دن پاکستان...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے صحت کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان طبی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کردارادا کر رہا ہے،منصوبہ معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرےگا۔ منصوبہ پاکستان کو طبی آلات کا مرکز بنانے کی جانب اہم قدم ہے،آئی سی یو وینٹی لیٹر نظام صحت کی استعداد میں اضافہ کرے گا،ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور جان بچانے میں معاون ہو گی۔ خاتون نے گنگا رام ہسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کے طبی...
مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نعشوں کی شناخت کے عمل کے دوران 13 کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں درج ذیل پاکستانیوں کی نعشوں کی شناخت ہوئی ہے: 01 :سفیان علی ولد جاوید اقبال، پاسپورٹ نمبر VF1812352 02 :سجاد علی ولد محمد نواز، پاسپورٹ نمبر XX1836111 03 :رئیس افضل ولد محمد افضل، پاسپورٹ نمبر MJ1516091 04 :قصنین حیدر ولد محمد بنارس، پاسپورٹ نمبر AA6421773 05 :محمد وقاص ولد ثناء اللہ، پاسپورٹ نمبر DJ6315471 06 :محمد اکرم ولد غلام رسول، پاسپورٹ نمبر DN0151754 07 :محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، پاسپورٹ نمبر LM4153261 08 :حامد شبیر ولد غلام شبیر، پاسپورٹ نمبر CZ5133683...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سید فخر امام نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن اور یونیورسٹی گیلانی لاء کالج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سید فخر امام نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن اور یونیورسٹی...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنا یا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا...
ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5 فروری (بروز بدھ) کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہوگا۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید :
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
تاریخی اعتبارسے خطہ کشمیر کے عوام مشکلات ہی کاشکاررہے ہیں۔اس لیے کہ شاید یہ پہلاخطہ ہے جس کے عوام کوفروخت کیاگیا۔اس طرح خطہ فروخت کیاگیاجیسے یہ کسی کی خالصتاً ذاتی ملکیت ہو۔عوام کی رائے کااحترام کرنے کارواج ہی یہاںظاہرنہیں کیاگیا۔بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضے سے پہلے بھی کشمیری عوام مشکلات کا شکار تھے۔ لیکن برصغیرمیں آزادی کے طلوع ہوتے سورج نے اہلِ کشمیرکوبھی یہ امید بندھائی تھی کہ اب انہیںبھی ان کاخالص حق ملے گا۔انہیں اپنے حقوق کی منزل نظریہ پاکستان ہی میں پنہاں نظرآئی مگر ایک مرتبہ پھر ان کی اْزادی کوطاقت کے ذریعے سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔وادی کشمیر جنتِ نظیر معاہدہ امرتسرکے نتیجے میںلارڈلارنس نے گلاب سنگھ کو75لاکھ میںفروخت کی تھی۔یہ عجیب بات ہی توہے کہ...
پچھلی صدی کے نوے کے عشرے کے ابتدائی برسوں سے کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ہر سال پانچ فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب جب یوم یک جہتی کشمیر مناتے ہوئے تین عشروں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے تو ایسے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا روایتی جوش و جذبہ اور مظلوم کشمیریوں سے یک جہتی کا مظاہر ہ ہی مفقود نہیں ہو چکا ہے بلکہ یومِ یک جہتی کشمیر منانا بھی محض خانہ پوری یا ایک طرح کی رسمی کارروائی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اسے المیہ ہی سمجھا جا سکتا ہے کہ کشمیر جسے بانی پاکستان حضرت قائدِ اعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میںمو¿قف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے...
سکھر (نمائندہ جسارت )آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء سکھر چیپٹر کی شاندار کامیابی کے بعد، پاکستان لٹریچر فیسٹیول (PLF) 25-26 فروری 2025 ء کو سکھر میں دوبارہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول پاکستان آرٹس کونسل کراچی کی تنظیم میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگا، اور اس کا مقصد سندھ کی ادبی اور ثقافتی منظر کو مزید بڑھانا اور اس خطے کی نرم تصویر کو تقویت دینا ہے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء – سکھر چیپٹر ایک سنگ میل ثابت ہوا جس نے سندھ بھر سے ہزاروں لکھاریوں، شاعروں، اسکالرز، طلبا ، اور خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ دو دنوں میں ہونے والے اس فیسٹیول میں فکری بحثوں، مشاعروں، تھیٹر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے صدر نایاب انصاری کے اعلامیہ کے مطابق تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیر اہتمام 10فروری کی شام 7 بجے برج بینکوئٹ لطیف آبادنمبر6 میں ریاست مدینہ و سیاست پاکستان کے عنوان پر اتحاد امت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس کی صدارت تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر و ڈاکٹر محمد طاہر قادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے جبکہ ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علما ء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر مہمان خصوصی ہوں گے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال،...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل درآمد فنانسنگ کے مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط ہو گئے، جس کے تحت پاکستان کو ایک سال کے لیے 1.20 ارب امریکی ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر ملے گا۔ وزیراعظم نے ملاقات کے بعد آئل امپورٹ فنانسنگ کی سہولت اور مانسہرہ، خیبر پختونخواہ میں گریویٹی فلو واٹر سپلائی سکیم معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور سی ای او، ایس ایف ڈی، سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔ سمجھوتے کے مطابق پاکستان کو ایک سال کے لیے 1.20 ارب امریکی ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر ملے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے اور ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رشید کمبرانی، رافعہ سلطانہ، منیر احمد ،غلام نبی بھلائی، جمال خان لغاری اور شبیر احمد خاصخیلی سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری و نجی ملازمین حکومت کے دہرے عذاب کا شکار ہیں، نجی کارخانوں میں مزدوروں کو میڈیکل سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ملازمین کو ان سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی اولاد کیلئے روزگار کے دروازے بند کر کے سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی چیئرمین زبیر قریشی اور وائس چیئرمین حیدرآباد فہیم بندھانی نے پاک افواج کی جانب سے قلات میں ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران 18 فوجی جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بروقت آپریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 18 فوجی جوانوں کی شہادت پر ہمارے دل دکھی ہیں لیکن شہدا نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی آج پاکستان کو چہار اطراف سے بیرونی حملہ آوروں اور ملک دشمن طاقتوں نے...
پاکستان فر نیچر سندھ چیپٹر اور سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے درمیان معاہدے کی موقع پر گروپ فوٹو
پاکستان فر نیچر سندھ چیپٹر اور سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے درمیان معاہدے کی موقع پر گروپ فوٹو
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر اور سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا)کے درمیان معاہدہ، فرنیچر کے شعبے میں ہنر مند پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شراکت داری قائم، رانا وحید اور منور علی مٹھانی نے دستخط کیے۔ رانا وحیدنے بھرپور تعاون کرنے پر سٹیوٹا کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔تفصیلات کے مطابق فرنیچر کی صنعت کے لیے تاریخی دن ،جب فرنیچر کی صنعت میں مہارت کی ترقی اور کیریئر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا)کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا معاہدہ ہوا۔اس ایم او یو پرسندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وفاع پاکستان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کے نعرے لگائے۔کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کی قیادت، مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا۔ کشمیر مارچ میں خواتین اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی بڑی...
٭احتجاج کے بجائے جلسہ جلوس کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش ،تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا ٭حکومت فروری میں چار بین الاقوامی میگا ایونٹس کے موقع پر سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہتی ہے ، ذرائع (جرأت نیوز)حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے ۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کیلیے تحریک انصاف...
ٔ٭شاہی خاندان پاکستان کو ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، سربراہ سعودی فنڈکی وزیراعظم سے ملاقات ٭پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے (جرأت نیوز )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر ایم او یو سائن ہوگیا جس کے تحت پاکستان کو ایک سال کے لیے 1.20 ارب امریکی ڈالر کا تیل مخر ادائیگی پر ملے گا۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے وفد نے سلطان بن عبدالرحمن المرشد، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے...
٭سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت، ہر جج آزاد اور بااختیار ، سارا لوڈ تین چار ججز پر بڑھ جاتا ہے ٭اسلام آباد وفاق کی علامت ہے ، آرٹیکل 200کے تحت یہ ایک اچھا اقدام ہے ،جسٹس یحییٰ آفریدی (جرأت نیوز )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں...
نظام انصاف کے بغیر انسانی معاشرے کی زندگی کا تصور محال ہے۔ دنیا میں جیسے جیسے انسانوں کی تعداد بڑھی اور معاشرت قائم ہوئی عدل و انصاف کی صدا انسان کے اندر سے آنی شروع ہوئی عدل و انصاف انسان کی معاشرتی زندگی کا ایک لازمی تقاضا بن گیا جس جس معاشرے میں رہنے والوں نے اس کو جتنا مضبوطی سے قائم کیا وہ اتنے ہی مضبوط اور پر امن معاشرے بنے اور جس جس معاشرے نے اس تقاضے کو دبایا اور اپنے درمیان عدل و انصاف کو قائم نہ ہونے دیا یا اس میں ڈنڈی ماری وہ معاشرہ اتنا ہی بدامنی اور انتشار پر مبنی معاشرہ بن گیا۔ خوراک انسان کی زندگی کے لیے لازمی ہے اس کے بغیر...
پاکستان میں روز اوّل سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جاتی رہی ہے اور جب جب حکمرانوں کو موقع ملا چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو سب اس حمام میں ننگے پائے گئے۔ موجودہ حکمرانوں نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے ذریعے جو آزادی رائے پر کاری ضرب لگائی ہے اس کی تو کوئی مثال نہیں ملتی۔ تماشا یہ کہ اس کالے قانون پر دستخط بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر سے کروائے گئے۔ پیپلز پارٹی جو خود کو جمہوریت کا چمپئن کہتی نہیں تھکتی اوراب یہ بدنما داغ شاید کبھی پیپلز پارٹی کے چہرے سے صاف بھی نہیں ہوسکے گا اور ان کے چہرے سے نقاب بھی اتر چکی ہے۔ اقتدار کی ہوس اور کرسی کے...
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگاجارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت پر غور کیا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں۔ صدر ڈرائی فروٹ ٹریڈرز حاجی فوجان نے کہا کہ مال...
پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جہاں تک پارٹی ڈیمج کنٹرول کی بات ہے تو اس کو ٹائم لگے گا مگر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے اور حقائق قوم تک پہنچانے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ نے بڑی اچھی بات کی مگر پھر مجھے یہ بھی کہنے کی اجازت دے دیں کہ یہ کیسی پی ٹی آئی دشمنی تھی کہ خیبر پختونخوا میں ان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت دیدی گئی۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ میں نے حکومت کے کیس فیصلے کی...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ محض سیاسی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانیوں کرا کے کشمیریوں سے جان نہ چھڑائی جائے، کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسے ہرصورت تکمیل تک پہنچانا ہوگا، بھارت سے آلو ،پیاز، ٹماٹر کی تجارت سے کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی صرف کشمیر کمیٹی سے مسئلہ حل ہونے والا ہے، کشمیریوں کو اپنی آزادیکے لیے لڑنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے، فلسطین کی مثال سے ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوتے، مقبوضہ کشمیر بھی بزور شمشیر ہی آزاد ہوگا، حکومت کشمیر پر اے...
اسلام آباد(اے پی پی) کلائمیٹ ویلنریبل فورم۔ویلنریبل ٹونٹی گروپ آف فنانس منسٹرز (سی وی ایف-وی 20) اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) نے پاکستاناور خطے میں موسمیاتی استحکام، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی حکمرانی پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد دونوں اداروں کی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا، پائیدار معاشی ترقی کا فروغ اور پاکستان کے کلائمیٹ پروسپیرٹی پلان کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت میں تحقیق، پالیسی وکالت، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے، اختراع اور صلاحیت...
پاکستان ایٹمی طاقت،حکومت ریاست کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرانے کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے،منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں کشمیر کا نفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے ہیں، مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماو قائدین موجود ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیر کو ادارہ نور حق میں ’’کشمیر کانفرنس ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ، ہماری حکومت و ریاست کی ذمے داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ،آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) کا وفد ملاقات کررہا ہے اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر دے گا۔پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔معاہدوں کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی درآمد کی سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض دیا جائے گا۔یہمعاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (SFD) کے...
ابھی حال ہی میں بھارت کے فوجی سربراہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا کہ ’’ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے اور بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر میں جو خون ریزی ہو رہی ہے وہ پاکستان کے ایما پر ہو رہی ہے۔‘‘ بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اِس سے بھی چند قدم آگے بڑھ گئے جب انھوں نے یہ کہا کہ ’’ پاکستان بھارت کو غیر مستحکم کرنے میں مستقل لگا ہوا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو آزاد جموں کشمیر میں پاکستان کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا چاہیے۔ انھوں نے آزاد جموں کشمیر کو تاج میں جڑا ہوا ہیرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت...
سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا ممنوع، مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کروادیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس...
دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔ آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر اور سینارٹی کے ایشو کو الگ الگ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے،اسلام آباد وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں،جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج...
اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیا ہے، عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔ واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کے بعد6 نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے2024 میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جب کہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکرلیا، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
اسلام آباد : پاکستان فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ بعض اسلامی ممالک کی جانب سے ”طوفانِ احرار“ معاہدے کے تحت آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے سلسلے میں، حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہے گا، جنہیں اسرائیلی قبضے سے رہائی ملی ہے۔ فرینڈز آف فلسطین کے مطابق ڈاکٹر قدومی نے اس عظیم اقدام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔
اپوزیشن سیاسی انداز سے آگے بڑھے ، نادان دوست پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ، طارق فضل چودھری
اسلام آباد : ن لیگ کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن کے لوگوں کو غدار نہیں کہتا لیکن ہمارے نادان دوست دانستہ یا نادانستہ پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں۔ کشمیر پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کشمیر پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آزادی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نوتعمیر شدہ میدان کی مین بلڈنگ کے پویلین اینڈ کو اب جناح اینڈ کہا جائے گا۔جبکہ فار اینڈ بلڈنگ کا نیا نام اب اقبال اینڈ رکھا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کا نام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد تبدیل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم سواتی کواٹک جیل سےرہاکردیاگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہاہوکر ایبٹ آبادمیں اپنی رہائش گاہ پرپہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گزشتہ روز ضمانت منظور کی تھی۔ الحمداللہ اعظم سواتی صاحب رہا ہو گئے ہے ابھی گھر پہنچ گئے ہے pic.twitter.com/XajW5zbBPD — Shah Gee (@snpointpk) February 3, 2025
اویس کیانی:پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ اس معاہدے کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، دیگر اعلیٰ حکام اور سعودی وفد نے شرکت کی۔ معاہدوں کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی درآمد کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض دیا جائے گا۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید...
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 افراد کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں، جن میں سے 3 قابل شناخت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شام 4 بجے شروع ہوئی جس کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو گئیں، ادھر دبئی کے لیے پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دبئی میں جیسے ہی گھڑی پر 4 بجے پرجوش شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ صرف 2 منٹ کے اندر ہی اس نے خود کو قطار میں 111،000 سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کے پیچھے پایا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد پاکستان...
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے بیٹسمین محمد حارث سمیت کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) ایک بار پھر کھلاڑیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے شہہ سرخیوں میں ہے۔ بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی تاحال اپنے اسٹاف اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک بی پی ایل چھوڑ کر دبئی کیوں گئے؟ ٹیم اونر کا اہم بیان سامنے آگیا فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کردیے گئے ہیں تاہم عدم ادائیگی پر یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں...
سویڈن کی ایک عدالت نے اسلام مخالف مہم چلانے والے ایک شخص کو قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کرنے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ سویڈش شہری سلوان نجم کو 2023 کے واقعات میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصروں اور قرآن کریم کی بے حرمتی پر معطل اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جس کی وجہ سے مسلم ممالک میں بدامنی اور سویڈن کے خلاف غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام مخالف مہم چلانے والے ان کے ساتھی عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کو گزشتہ ہفتے اس دن گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ مقدمے میں اپنا فیصلہ وصول کرنے کے لیے عدالت آ رہے تھے۔ سلوان مومیکا کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک میں نئے سال کے اوائل میں ہی دہشت گردی کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تین ہزار سے زائد بلوچ عسکریت پسندوں کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے دعوے کیے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں میں ایسے کمانڈر بھی شامل ہیں، جو کہ حکام کے بقول کئی کالعدم تنظیموں کی مقامی اور ملکی سطح پر سربراہی بھی کرتے رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی شورش پر صوبے کی بعض بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتیں بھی سراپا احتجاج ہیں۔ صوبے کے...