وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ قائم کیا جا رہا ہے تاکہ تمام اداروں کو درست اور فوری ڈیٹا تک رسائی میسر ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جیسے اہم اداروں کو ملک میں گاڑی یا زمین خریدنے والوں کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا، اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، ماحول، معیشت اور سیاست غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے، اور ایسے وقت میں ٹیکنالوجی ہر شعبے کی بنیاد بن چکی ہے۔ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار سمیت ہر میدان میں ٹیکنالوجی انقلاب لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کا ستیاناس کیوں کر دیا؟، ’یہ بات آئی ٹی منسٹر شزہ فاطمہ بھی نہیں جانتیں‘

انہوں نے کہا کہ روز مرہ گفتگو بھی اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکی ہے اور ہم ڈیجیٹل دنیا سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ دنیا کے ساتھ ہم آہنگی نا کی تو ہم تنہا رہ جائیں گے، اسی لیے پاکستان نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے چیلنجنگ سفر پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 28 اور 29 اپریل کو ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کی خصوصی سمٹ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں سعودی عرب سمیت کئی ممالک کا تعاون حاصل ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ میں جو ایک ڈالر لگایا جاتا ہے وہ 49 ڈالر کا منافع واپس دیتا ہے، اور حکومت کا ہدف ہے کہ پاکستان 25 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج شزہ فاطمہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان شزہ فاطمہ کہ پاکستان وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1598 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے شروع پرانڈیکس پوائنٹس میں اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار کی سطح سے بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیزاور پاور جنریشن جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔ہبکو، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈیوں میں بھی پیر کو بہتری دیکھی گئی، جسکی ایک وجہ امریکہ کی طرف سے چینی اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو مجوزہ ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دینا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کیلئے ایم آر نمبر کا نفاذ کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کا نادرا کا دورہ
  • دنیا سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے: شزہ فاطمہ
  • جی ٹی ٹی آئی لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ قیام کا معاہدہ  
  • عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
  • سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی کو خراج تحسین، اراکین اسمبلی کی تالیاں
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد