نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، اسحاق ڈار

تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری  2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی عالمی سطح پر امن کے لیے اقدامات کررہا ہے، پائیدار امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے دستے بھیجے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی کانفرنس کا انعقاد اہم ہے، سینکڑوں پاکستانی عالمی امن کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے لندن روانہ ہوئے، مفتاح اسماعیل نے اندرونی کہانی بتادی

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، امن واستحاکم کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستان مسئلہ کشمیر من مشن وزارتی تیاری  2025 کانفرنس نائب وزیراعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستان مسئلہ کشمیر من مشن وزارتی تیاری 2025 کانفرنس مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ امن کے لیے اسحاق ڈار عالمی امن نے کہا

پڑھیں:

یاد رکھنا عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو پھر بیوروکریسی کو جاکر ان سے معافیاں مانگنی پڑیں گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ہماری ملاقات نہ کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ عدلیہ اس حوالے سے اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔

اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیوروکریسی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تڑی لگا دی دھمکیاں دوبارہ وزیراعظم عمر ایوب عمران خان معافی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • یاد رکھنا عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سابق مندوب منیراکرم کی ملاقات
  • عالمی امن کو درپیش خطرات : پاکستان کا مؤثر کردار
  • غلط معلومات کا پھیلا عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے: اسحاق ڈار
  • غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے: وزیر خارجہ
  • غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، وزیر خارجہ
  • مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر، عالمی امن کیلئے قربانی دی: اسحاق ڈار
  • غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار
  • پاکستان آج بھی عالمی امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، اسحاق ڈار