اسرائیل کا دورہ کرنیوالے صحافیوں پر پابندی اور شہریت پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں پر پابندی اور شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسرائیلی دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ و خارجہ رابطے میں ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے، صحافی یقیناً پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفری پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ مارچ کے وسط میں پاکستانی صحافیوں کے 10 رکنی گروہ نے تل ابیب اور بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا
پڑھیں:
علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں، طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ان کو روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8، 8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8،8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ لگتا ہے ان کیساتھ ایم کیو ایم لندن والا ہی حال ہوگا، چیزیں قریب قریب پہنچ گئی ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈا پور وہی کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہو۔ وزیر مملکت نہروں کے معاملے پر بولے نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے لانگ ٹرم اتحاد ہے شارٹ ٹرم نہیں۔