2025-01-22@08:42:32 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«طلال چوہدری»:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی اّئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔(جاری ہے) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے، اپوزیشن کو بھی کہتے ہیں آئیں مل کر چلتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام ہے کس کو رہا کرنا ہے اور کس کو نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت سے سہولت کاری نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کافی پہلے ہو جاتی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائعبشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عدالت کی جانب سے سہولت فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو سزا پہلے ہی مل چکی ہوتی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے کے بعد این آر او کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس ایک واضح اور بند کیس تھا، اس فیصلے پر کسی کو بھی حیرانی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے الزام عائد...
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین کیس میں این سی اے برطانیہ نے 2018 میں تحقیقات شروع کیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 2019 کو پاکستان اور این سی اے برطانیہ کے درمیان معاہدہ ہوا، 29 نومبر 2019 کو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے۔ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر 2019 کو بند لفافے میں معاہدہ کابینہ میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی، شہزاد اکبر کے ذریعے 240 کنال زمین سمیت اربوں روپے کا ڈاکا ڈال چکے تھے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ڈرامہ اسلامی ٹچ دے کر اربوں روپے کا ڈاکا...