بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے حوصلے نہ بڑھتے۔ پی ٹی آئی کے مارچ اور دھرنوں سمیت تمام کارڈ ناکام ہوئے ہیں، ان کو پتہ ہے ان کے کیسز میں جب تک این آر او نہیں ہوگا، کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ دو سال سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ 9 مئی کیس کس عدالت میں چلیں گے، 26ویں ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے حالات کو بہتر کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے مختص کردہ افراد ہی اب پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرسکیں گے۔
اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات عمران خان کی رہائی میں حائل ہیں؟
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کرنے کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھا میں سے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ ہونے تک علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا اعلان
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات نہ کروانے کی صورت میں اڈیالہ جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کے لیے 5 رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈیالہ جیل انتظار پنجھوتھا پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی عمران خان ملاقات