لندن: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، بارڈر سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طلال چوہدری نے برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں، جن میں مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بارڈر سیکیورٹی اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل کے حل کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے تحت پاکستان بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی  ۔
لاہور کے میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ نے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے لیے امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کر لی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری 
  • پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات
  • برطانیہ کا امیگریشن نظام سخت، اب یورپی شہریوں کو بھی اجازت نامہ درکار ہوگا
  • وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات،افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا
  • لاہور، وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیا
  • وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا
  • برطانیہ میں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ نہ ہونے کے برابر، طلال چوہدری