اسلام آ باد:

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے، بہت سارے بچوں اور خواتین کو دہشت گردوں نے ڈھال بنایا ہوا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کا مین ہینڈلر افغانستان میں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سخت ترین ایکشن لیا جائے، بلوچستان کا زیادہ تر ایریا بی کیٹیگری ہے جس میں لیویز ہے، لیویز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں، ان کا بجٹ بھی کم ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف

لاہور:

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید ہوئے، تمام دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف
  • جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدری
  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ فورسز کے آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: دہشتگردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، سکیورٹی ذرائع
  • جعفر ایکسپریس حملہ،دہشت گرد معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے 155 مسافر بازیاب کرالیے، 27 دہشت گرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع