ڈیل کا تاثر PTI کے لوگ آکر بناتے ہیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔
طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی، ملاقات جیل مینئول پر ہوگی، جب یہ جیل مینئول پر مان گئے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات اسی طرح ہوئی جیسے اڈیالا جیل میں پہلے ان کی ملاقات ہوتی رہی، کمیشن کوئی بھی ہو، ٹی او آر اہم ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا: فیصل چوہدری
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔
ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو بانی پی ٹی آئی جیتیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔
یادرہے کہ احتساب عدالت نے آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنا دی۔