پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئی؟ طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی کوشش کی گئی کہ سب شریک ہوں، پی ٹی آئی اجلاس میں کیوں نہیں آئی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت چیزیں چل رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سب کو ساتھ بٹھایا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نواز شریف پنجاب اور وفاقی حکومت کو رہنمائی دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس سانحہ، محکمہ داخلہ کی بریفنگ مسترد
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلویز نے جعفر ایکسپریس سانحے پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بریفنگ مسترد کردی۔
رائے حسن نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور سیکریٹری ریلوے شریک ہوئے، اس دوران سیکریٹری داخلہ کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور ایجنڈا اگلے اجلاس تک ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے شرکاء کو بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 214 سرکاری ملازمین سفر کررہے تھے۔
اس پر ارکان نے سوال اٹھایا کہ اگر اتنے سرکاری لوگ ٹرین میں سفر کررہے تھے تو حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟
ذرائع کے مطابق آئی جی ریلویز نے شرکاء کو بتایا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے جبکہ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس سے پہلے وہاں قریب موجود ایف سی چوکی پرحملہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی ریلویز نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 5 ایف سی اور 5 ریلوے پولیس کے مسلح گارڈز موجود تھے، ہمارے گارڈز نے اپنی صلاحیت کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
قائمہ کمیٹی ریلویز نے جعفر ایکسپریس سانحے پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی بریفنگ مسترد کردی اور اگلے اجلاس میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اطلاعات کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین اور کمیٹی ارکان نے اتفاق کیا کہ عیدالفطر کے بعد کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس دوبارہ ہوگا۔