پی ٹی آئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے‘ طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی اّئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔
(جاری ہے)
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے، اپوزیشن کو بھی کہتے ہیں آئیں مل کر چلتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام ہے کس کو رہا کرنا ہے اور کس کو نہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائلوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاسی استحکام کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب کے موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔
پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہیں بھی چلے جائیں، اُن کے پاس 190 ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، چیمپینز ٹرافی میں بہترین ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، ہر چیز میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہونی چاہیے، محسن نقوی نے چیمپینز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں مضبوط طریقے سے لڑا، اسپورٹس مین اسپرٹ دکھا کر تلخیاں ختم ہونی چاہئیں۔