اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا۔

اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپیٹ بچھا کر دہشتگردوں کو آباد کیا، علی امین گنڈاپور ذمے داری نبھانے کے بجائے بہانے بناتے ہیں، وہ ایسا بیانیہ بناتے ہیں جس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں انوکھے ترقیاتی منصوبے ، صوابی میں "بے مقصد پل" تعمیر

طلال چوہدری نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جنگ دہشتگردوں کےخلاف ہے، ان کا قلع قمع کریں گے، حکومت کی اولین ترجیح صحت، تعلیم، امن و امان اور گورننس ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: طلال چوہدری پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

  میں خطرے میں ہوں؛ عمر ایوب عید پر کسی سے نہیں ملیں گے

سٹی42: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر کبھی دہشتگردوں کا حملہ نہ ہونے کی بحث کے دوران اچانک عمر ایوب نے عید کے دنوں میں کسی سے عید نہ ملنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمر ایوب نے مبینہ سیکورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

 عمر ایوب نےعید ک اپنے گھر پر گزارنے اور کہیں نہ آنے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ 

عمر ایوب نے بتایا ہے کہ انہوں نے  صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر "سیکورٹی خدشات" کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے عمر ایوب کی سکیورٹی کو اچانک خطرہ لاحق ہو جانے کی باتیں اس وقت سامنے آ رہی ہیں جب کئی روز سے یہ بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوا مین جہاں دہشتگردوں کی سرگرمیاں قابو سے باہر ہیں، وہاں پی ٹی آئی کے کسی لیڈر پر کبھی کوئی حملہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ  یہ بتائی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے رہنما خارجی دہشتگردوں کے خلاف کبھی کچھ نہیں بولتے۔

لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 

اب پی ٹی آئی کے رہنما نے اچانک خود کی سکیورٹی کو خطرہ ہونے کا بیان دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کی سکیورٹی کو کس سے خطرہ ہے۔ 

عمر ایوب کی سکیورٹی کے انتظامات اب بھی معمول کے مطابق ہیں۔ ان کے ساتھ موجود رہنے والے سکیورٹی گارڈوں کی تعداد میں کسی کمی  بیشی کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے عمر ایوب کو خصوصی پروٹوکول حاصل ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے ان کی اور ان کے گھر کی حفاظت کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ جب وہ خیبر پختونخوا میں ہوتے ہیں تب بھی انہیں قانون کے مطابق خصوصی سکیورٹی حاصل رہتی ہے  بلکہ ان کی اپنی حکومت ہونے کی وجہ سے انہیں اضافی اہمیت دی جاتی ہے۔ 

بھارت؛ مسجد میں دھماکہ، عید سے قبل خوف و ہراس

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بارڈر مینجمنٹ، امیگریشن مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ
  •   میں خطرے میں ہوں؛ عمر ایوب عید پر کسی سے نہیں ملیں گے
  • ڈی جی خان میں حملے کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا، عظمیٰ بخاری
  • افغانستان میں زلمے خلیل زاد کی واپسی ایک نیا گیم پلان جس کا نشانہ پاکستان ہے: برگیڈئیر آصف ہارون
  • گورنر سندھ کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاہدہ مکمل نہیں ہوسکتا، رہنما پی پی پی
  • سوشل میڈیا پر مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی، طلال چوہدری
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر 4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری
  • دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری
  • عمران خان نے ریڈکارپٹ بچھا کر4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری