سٹی42:وزیراعظم شباز شریف نے اپنی وفاقی کابینہ میں بیک وقت دو درجن  نئے وزیروں کو شامل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ایک سال پہلے جب شہباز شریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا تو انہوں نے 19 ارکان پر مشتمل کابینہ تشکیل دی تھی جن میں 18 وفاقی وزیر تھے اور ایک سوبائی وزیر تھا۔ اب اس کابینہ کا حجم دو گنا سے بھی زیادہ برھ گیا ہے۔ آج شامل ہونے والوں میں سے 12 کو وفاقی وزیر کا  عہدہ ملا ہے، 9 کو ویزرِ مملکت بنایا گیا ہے اور تین ارکان کو مشیر کی حیثیت سے کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

وفاقی کابینہ میں 2 درجن سے زائد نئے ارکان نے ایوان صدر میں جمعرات کو اپنے عہدوں کا حلف لیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

آج 12 وفاقی وزرا  اور 9 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا ہے۔ وفاقی کابینہ میں نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے ہیں۔

جمعرات کے روز حلف لینے والے وزرا میں راولپنڈی سے حنیف عباسی،  کراچی سےمصطفیٰ کمال، اوکاڑہ سے معین وٹو، مانسہرہ سے سردار یوسف، میلسی سے اورنگزیب کچھی، لاہور سے رانا مبشر،  جھنگ سےرضا حیات ہراج، اسلام آباد سےطارق فضل چوہدری، لاہور سے علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور جھل مگسی بلوچستان سےخالد مگسی نے بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سےحلف لیا۔

پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی پنک بائیک دینے کا اعلان

جڑانوالہ فیصل آباد سے طلال چوہدری، اسلام آباد سے بیرسٹرعقیل ملک، قصور سے  ملک رشید،سندھ سے ہندو اقلیتی کمینٹی کے نمائندہ مسلم لیگی کھیئل داس کوہستانی، کہروڑ پکا لودھراں سے عبدالرحمان کانجو، نیشنل پارلیمانی ٹاسک فورس کے صدر بلال اظہرکیانی،  پنجاب کے سابق وزیر مختاربھرت، لاہور سے استحکام پاکستانی پارٹی کے ایم این اےعون چوہدری، ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب علی اور سیال کوٹ سے ارمغان سبحانی ن اور  وجیہہ قمر نے بھی وزیرمملکت کے عہدہ کا حلف لیا۔

مردوں کے بینک اکاونٹس زیادہ ہیں یا خواتین کے ،گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزرا اور نو منتخب ارکان کابینہ کے اہل خانہ اور نئے وزرا کے  قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

ایک وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت آج حلف نہیں اٹھاسکے، اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے تینوں وزرا وقت پرنہ پہنچ سکے۔

عمران شاہ نے آج وفاقی وزیر کا حلف لینا تھا جب کہ  شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے بطور  وزیرمملکت حلف اٹھانا تھا۔

وفاقی کابینہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے ہیں۔

 کرکٹ کا اہم ایونٹ بھارت میں نہیں ہو گا، نیوٹرل وینیو کی تلاش

نئے مشیروں میں سابق وزیر دفاع اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی  پرویز خٹک، توقیر شاہ اور محمد علی شامل ہیں۔

طلال چوہدری کی کابینہ میں واپسی

مسلم لیگ نون کے رہنما  اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدی کی وفاقی کابینہ میں آج کابینہ کی توسیع کا سب سے خوشگوار سرپرائز ہے۔ طلال چوہدری کو  سابق چیف جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے نام نہاد توہین عدالت کے جرم میں عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا، سنا دی تھی۔ اس سزا کا ظالمانہ کمپوننٹ عوامی نمائندہ کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دینا تھا۔ طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف کچھ طالع آزما ججوں کی سازش کو لے کر جڑانوالہ میں ایک بہت بڑے جلسہ مین میاں نواز شریف کی موجودگی میں تقریر کی تو  میاں نواز شریف کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ میں فوجی آمر کے عبوری آئینی حکم نامے پر حلف لینے والے 'بت' بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو باہر نکالا جائے ورنہ یہ اسی طرح ناانصافیاں کرتے رہیں گے۔(حوالہ بی بی سی اردو مطبوعہ 2  اگست 2018)

طلال چوہدری پر فرد جرم 15 مارچ 2018 کو عائد کی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔ اس عدالتی فیصلہ نے مسلم لیگ نون کے پنجاب میں مقبول ترین نوجوان رہنما کو عملاً مین سٹریم سیاست سے باہر لا پٹخا تھا۔ اس کے بعد وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت تو بن  گئی لیکن طلال چوہدری کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ گزشتہ سال الیکشن کے بعد مسلم لیگ نون کی حکومت دوبارہ بنی تو طلال چوہدری کی کابینہ میں واپسی آج ہوئی ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ نون طلال چوہدری وفاقی وزیر حلف لیا

پڑھیں:

کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اختیار ولی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اختیار ولی خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر قانون کو خصوصی طور پر تحصیل پبی اور نوشہرہ بارکے مسائل سے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور اتحادی حکومت کی کوششوں سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے، اس سے پہلے بھی سابقہ وزیراعظم نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی سمت درست کرنی ہیں، اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،  لوگوں کی ریڈ لائن شخصیات ہوتی ہیں مگر ہماری ریڈ لائن پاکستان اور اس کا آئین ہے۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ جھوٹا بیانیہ گھڑا ہے، جس کا جیتا جاگتا ثبوت بلین ٹری، 50 لاکھ گھر، ڈیمز اور ایک کروڑ نوکریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن فری بیانیہ دینے والی تحریک انصاف کی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، ڈیفالٹ سے ملک ٹوٹ جاتے ہیں مگر تحریک انصاف نے ڈیفالٹ کا بیانیہ ہر منہ زد عام کیا لہٰذا ان کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی بھر پور  کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کریں۔

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخواہ امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے غیور عوام نے اس ملک کی بقا کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مگر نوجوان طبقے کے جذباتی فیصلوں نے خیبر پختو نخواہ کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 سالہ انقلابی دورکے باوجود خیبر پختونخوا بنیادی سہولیات جیسا کہ تعلیم اور صحت میں  پسماندہ ہیں، یونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں، کے پی میں قانون کی عمل داری کمزور تر ہے، کرپشن کے خلاف اواز اٹھانے والوں کے اپنے وزیر بک رہے ہیں تبدیلی سرکار نے ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیاتھا۔

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
  • پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، طلال چوہدری
  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اختیار ولی
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  •  وزیرِ اعظم کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد