ریاست مدینہ کی بات کرنے والے پورا توشہ خانہ کھا گئے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، بانی پی ٹی آئی مخالفین کو نشانہ بنا کر اپنی انا کو تحسین پہنچاتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےطلال چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کک بیک لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جو گڑھا انہوں نے مخالفین کیلئے کھودا وہ خود اس میں گرگئے۔
ان کاکہناہےکہ نے ہماری قیادت نے پی ٹی آئی دور میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، لیکن ہماری قیادت کے خلاف ایک کیس بھی ثابت نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کھا گئے، القادر ٹرسٹ کا اسلامی ٹچ دیا گیا، چوری کی پیسے سے مسجد کی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے کی، پراپرٹی ٹائیکون کو ساتھ ملا کر منی لانڈرنگ کی گئی، دل میں کچھ کالا نہیں تو ڈیڑھ سال معاملہ کیوں چھپایا، 190ملین پاؤنڈ کی بند لفافے میں کابینہ میں منظوری لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو این سی اے نے کلین چٹ دی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے مغرب میں انصاف چہرہ دیکھے بغیر ہوتا ہے۔ یہ تحقیقات انڈیکلیئرڈ ویلتھ کے تحت ہوئی، تمام پیسہ پاکستان کو منتقل ہونا تھا۔
نلیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چوری شدہ پیسہ چھپانے کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ کھڑے ہوئے، شہزاد اکبر کی اسی پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ لندن میں ویڈیوز بنیں، دال میں کالا نہیں تھا تو معاملے کو کابینہ سے کیوں چھپایا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پاو نڈ
پڑھیں:
گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائیں اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں، پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ ہونے چاہییں، آج اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی صورت قبول نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں اُن سب کو بانی کے نام پر ووٹ ملے ہیں، پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنائیں پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا راستہ روکوں گا۔