اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔

زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو شکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ چین میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے بے حد متاثر کیا، یونیورسٹی کے دورے پر ہی فیصلہ کیا کہ ہم اپنے زرعی گریجویٹس کو تربیت کیلئے چین بھجوائیں گے۔

’پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کے تجربات سے استفادہ کرے گا‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، ہمارے طلبہ قومی کی امیدیں ہیں، چین سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے تجربات سے استفادہ کرے گا، سکالر شپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے، تجربے کے ساتھ نوجوانوں کی توانائیاں کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سکالر شپ پر زرعی گریجویٹس کو چین بھجوانے کا آج پہلا مرحلہ مکمل ہوا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے کیا گیا، سکالر شپ پر چین بھجوائے جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد زائد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا سانجھا ہے، چاروں اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے، چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی چین کا تعاون مثالی تھا، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ چین سے زراعت کے جدید طریقے سیکھ کر پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کا ذریعہ بنیں، دیہی علاقوں میں زرعی شعبے سے وابستہ چھوٹے و درمیانے کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن پر توجہ دی جائے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زرعی گریجویٹس سکالر شپ پر پاکستان کے کی ترقی نے کہا چین سے

پڑھیں:

صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب

کراچی:

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔

ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لیے بھی ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں نسل کو آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ کرنا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مھجے خوشی ہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل نوجوان ہیں اور پاکستان کے آنے والے وزیراعظم نوجوانوں لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب
  • زرعی سکالر شپ پروگرام ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 300 طلباء کی چین روانگی
  • صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر
  • چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ رہا، نوجوان ہی ترقی کی کنجی ہیں شہباز شریف
  • نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
  • نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف پروگرام میں چین کا کردار مثالی تھا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز