تھرپارکر، غلطی سے سرحد پار کرنیوالا پاکستانی نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستانی نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ تھرپارکر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق پاکستانی نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق 17 سالہ نوجوان کو 24 اگست کو باڑ میر بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تھانے سیرڑوا میں 8 ماہ قید رہا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق وطن واپسی پر نوجوان کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’ارشد چائے والا‘ کیجانب سے پاکستانی شہری ہونیکا دعویٰ تضادات پر مبنی ہے، نادرا رپورٹ میں انکشاف
چائے کے ڈھاپے سے شہرت پانے والا ارشد خان عرف ارشد چائے والا سے متعلق نادرا نے عدالت میں رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں ’ارشد چائے والا‘ افغان شہری بتایا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، وجہ کیا بنی؟
نادرا رپورٹ کے مطابق ارشد چائے کی جانب سے پاکستانی شہریت کے ثبوت میں جمع کروائے گئے کوائف تضاد پر مبنی ہیں۔ ’ارشد چائے والا‘ نے کوائف میں اپنے والد کی جائے پیدائش سرگودھا، اپنی جائے پیدائش اسلام آباد بتائی ہے، جبکہ والدہ کے نام میں تضاد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارشد چائے والا کو کارآمد شناختی کارڈ پر پاسپورٹ جاری ہوا جس کی بنیاد پر 2 تصدیقی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد شوکاز جاری ہوا ہے ۔
نادرا کے مطابق اس پیشرفت کے بعد درخواست گزار کے وکیل نے مہلت لے لی اور اب مزید سماعت22 اپریل کو ہوگی۔
یاد رہے کہ ارشد خان نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد چائے والا افغان باشندہ پاسپورٹ پاکستان راولپنڈی بینچ لاہور ہائیکورٹ