پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جائیں، افغان قونصل جنرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب اسلامی حکومت قائم ہے، اب فضا بن گئی ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک جائیں۔محب اللہ شاکر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوسرے روز افغانستان کے سفر کے دوران طالبان سربراہ سے افغان مہاجرین کے مسئلے پر گفتگو کی۔ افغان مہاجرین کے لیے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کے اس پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔ افغان قونصل جنرل نے کہا کہ مہاجرین نے پاکستان میں اسلام کی خاطر ہجرت کی، افغان مہاجرین نے پاکستان میں 40 سال گزارے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر حملے کے بعد افغان مہاجرین نے خالی ہاتھ پاکستان ہجرت کی، اب فضا ہے کہ مہاجرین اپنے ملک واپس جائیں، افغانستان میں اب امن اور اسلامی حکومت قائم ہے، افغان مہاجرین اپنے ملک میں سرمایہ کاری سمیت زندگی آرام سے گزار سکتے ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ افغانوں کو اب تشویش نہیں ہونی چاہیے، وہاں ان کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں، کنڑ میں کاروباری افراد کو زمینیں دی جارہی ہیں، کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہے۔ افغان قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری ، ہمیں کسی قسم کی شکایت نہیں ہے۔محب اللہ شاکر نے کہا کہ افغانستان میں روس اور امریکا کی حکومت نہیں، اب ہم افغانستان کو آباد کریں گے، افغانستان میں ایسے امیر لوگ ہیں جو اپنے افغان بھائیوں کی مدد کررہےہیں، افغانستان میں ایسے تاجربھی موجود ہیں، جوافغانستان آنے والے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں۔افغان قونصل جنرل نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم بھی دی جائے گی، افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں، وہاں ایسی خواتین بھی ہیں جو پاسپورٹ دفاتر میں کام کرتی ہیں۔
کیا چین امریکی قرض کو تجارتی جنگ میں بطور ہتھیار استعمال کر سکتا ہے؟ اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغان قونصل جنرل مہاجرین اپنے ملک افغان مہاجرین افغانستان میں کہ افغانستان پاکستان میں نے کہا کہ کہ افغان
پڑھیں:
افغانستان کے وفد کی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، افغان مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
پاکستان میں موجود عمارت اسلامیہ افغانستان کے سرکاری وفد نے وزیرمملکت داخلہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کی قیادت میں پاکستانی دورے پر موجود افغان وفد نے جمعے کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد خرم آغا اور وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کا بحران اور تجارت و ٹرانزٹ میں مشکلات، امارت اسلامی کا وفد پاکستان روانہ
اس ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نورالدین عزیزی نے تجارت اور ٹرانزٹ سے متعلق امور بحث کے علاوہ یہ بھی واضح کیا کہ امارت اسلامیہ چاہتی ہے کہ مہاجرین کی واپسی باعزت انداز میں ہو۔
ملاقات میں افغان وزارتِ امورِ مہاجرین کے نائب وزیر شیخ کلیم الرحمان فانی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے مابین اعلیٰ سطح کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مہاجرین کے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان قونصل جنرل
اس موقع پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں جس کا حل نکالا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2023 میں تمام ممالک کے لیے ایک دستاویزی پالیسی کا اعلان کیا، جس کے تحت جو کوئی بھی پاکستان آتا ہے، اُسے قانونی دستاویزات کے ساتھ آنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغان مہاجرین افغان وفد طلال چوہدری