اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت فی الفور مجوزہ قرارداد میں نرمی کرنیوالے سفارتی اہلکاروں کو برطرف، فلسطینی قوم سے معافی اور اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر جارحانہ مؤقف اپنا کر غزہ کے شہداء سے وفاداری کا ثبوت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے امریکن جیوش (یہودی) کونسل کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کردہ او آئی سی کی قرارداد میں اسرائیل کیخلاف سخت شقیں نکلوانے میں پاکستانی کردار کو سراہنے والے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ایک جانب اسرائیل کیخلاف جھوٹا مذمتی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو دوسری جانب درپردہ طور پر اسرائیل کیلئے نرمی اور خیرسگالی کے جذبات ان کی مسلم دشمنی اور قبلہ اول کی آزادی کو سبوتاز کرنے کی سازش کے ذریعے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کی نمائندگی کرنے والے او آئی سی کے ممالک اور ان کے نام نہاد مسلم حکمرانوں کی جانب سے پچھلے ڈیڈھ سال سے اسرائیل کی زبانی مذمت اور غزہ کے معصوم مسلمانوں کی نسل کشی پر جرأت مندانہ کردار ادا کرنے کی بجائے مگر مچھ کے آنسو بہانے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اب ایک مذمتی قرارداد کو بھی پاکستان کے بزدل حکمرانوں کی سہولتکاری سے مزید نرم کرنے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 57 اسلامی ممالک کے حکمران امریکی سامراج کی آشیرباد سے اسرائیل کی سہولتکاری اور غزہ جنگ میں حماس کیبجائے اسرائیلی ناجائز اور قابض ریاست کے ساتھ کھڑی ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو حق دفاع ثابت کرنے والے مسلم حکمران روز محشر حضور کو کیا منہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ مسلمانوں کا پُرزور مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت فی الفور مجوزہ قرارداد میں نرمی کرنے والے سفارتی اہلکاروں کو برطرف، فلسطینی قوم سے معافی اور اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر جارحانہ مؤقف اپنا کر غزہ کے شہداء سے وفاداری کا ثبوت دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کیخلاف اسرائیل کی کاشف سعید نے کہا کہ غزہ کے

پڑھیں:

  اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد، فارن آفس کا بیان

اسلام آباد  میں فارن آفس نے اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو اسرائیل کے ساتھ کسی کثیرالجہتی پلیٹ فارم تک پر رابطہ نہیں رکھتا۔

دفترخارجہ کی طرف سے آج ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ  اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا،کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے بھی نہیں کرتا۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں،قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جنیوا میں اوآئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی۔قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی منظوری اور اوآئی سی کی تائید سے پیش کیا گیا۔پاکستان نے کسی بھی مرحلے پر قرارداد کے متن میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی۔پاکستان کا فلسطینی کاز سے تاریخی اور غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں، قرارداد پر بعض سوشل میڈیا تبصروں کی بنیاد غلط میڈیا رپورٹس پر ہے۔ 

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قرارداد او آئی سی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے پیش کی، قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جنیوا میں اوآئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی، قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی منظوری اور او آئی سی کی تائید سے پیش کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کسی بھی مرحلے پر قرارداد کے متن میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی، قرارداد کا مقصد تجویز کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سپرد کرنا ہے۔

سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی برقرار، ندا چوہدری ، آفرین خان کو ریلیف مل گیا

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی وفد کی درخواست پر او آئی سی کی مزید 2 قراردادیں بھی پیش کیں، پاکستان کا فلسطینی کاز سے تاریخی اور غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • حکمران فلسطین کے لئے دو ریاستی حل کی تجاویز پیش نہ کریں، حافظ نعیم الرحمان
  • برطانیہ، یہودیوں کی نمائندہ تنظیم کی غزہ میں جاری جنگ کی مذمت
  • مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، حافظ نعیم
  • حافظ نعیم الرحمن کی فلسطینی قیادت کی مشاورت سے ملک گیر ہڑتال کی کال بروقت اقدام ہے، لیاقت بلوچ 
  •  بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے حکمران امریکا سے خوفزدہ ہیں اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن 
  • جماعت اسلامی کے امیر کا پاکستان میں ہنگری کے سفیر کو خط، نیتن یاہو کو مدعو کرنے پر احتجاج
  • اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
  •   اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد، فارن آفس کا بیان
  • پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے: لیاقت بلوچ