2025-03-31@18:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1829

«سے نوازا گیا»:

(نئی خبر)
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہیں۔ ان مقدمات کی سماعت 18 مارچ کو جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حقائق کے برعکس سیاسی انتقام کے لیے مقدمات درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت...
    ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ  بانی پی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف...
    عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور یا مسترد؟ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر ایوب کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان مشال یوسفزئی،صنم جاوید اور احد خٹک...
    ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔  ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔  پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔  ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ...
    لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ٹرین پر دہشت گردی انتہائی قابل افسوس ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ بذات خود اتنا بڑا ہے کہ ابھی تک دنیا میں صرف 6ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں پہ ٹرین ہائی جیک ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچوستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی جو پریس کانفرنس تھی ، اس نے بہت کچھ بتایا اور بہت سے سوال اب بھی جواب طلب رہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب  چار ہزار 135میگاواٹ تک پہنچنے والی سولر انرجی ترقی کو دھچکا لگا...
    طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے  سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے...
    لاہور: برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم  تحریک طالبان کے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نےخفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے برکی روڈ کے قریب کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خود کش دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔  ترجمان کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، خود کش بمبار کے قبضے...
    افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مجاہد کالونی کا رہائشی عمیر رانا نواحی گاؤں 451 ای بی میں اپنے دوست احسن کے گھر افطاری کی دعوت پر گیا تھا کہ کھانا کھاتے ہی اس کی حالت خراب ہوگئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی تشویشناک حالت پر اسے ساہیوال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے میزبان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
    اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ...
    کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306، جو گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر ایک پہیے کے بغیر لینڈ کر گئی تھی، اس کا لاپتا پہیہ بالآخر تلاش کر لیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق  یہ گمشدہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب ملا۔پی اے اے  حکام کا کہنا ہے کہ ویل شاپ کے ٹیکنیشنز نے گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب اس پہیے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ  ایئربس 320 طیارے کی پرواز پی کے 306 نے  لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، جس کے بعد طیارے...
    انجمن اوقاف جامع مسجد کا مطالبہ ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ میرواعظ کی حیثیت سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے جمعہ کے روز کہا کہ میرواعظ کشمیر عمر فاروق کو جامع مسجد میں خطبہ دینے اور با جماعت نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ تاہم میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے متعلق حکام کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی پر افسوس کا اظہار کرتے...
    سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
    قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، لینڈنگ کے وقت اگلے پہیوں میں سے ایک ٹائر غائب تھا، تاہم اب اس کا لاپتہ ویل مل گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز پی کے 306 کا لاپتہ ویل مل گیا۔ قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگلاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔  لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا، ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وارفیئر چلناشروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا،اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔ دہشت گردی کے دوران بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈہ کررہا تھا، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھارتی میڈیا رپورٹنگ کرتا رہا۔انڈین میڈیا پراپیگنڈہ کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا۔جعفر ایکسپریس پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں...
    رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میوزیکل نائٹ میں طالبات اور پروفیسرز کی رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا ہے۔ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ Post Views: 1
    —فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف فیکٹریوں اور ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 2 سموسہ یونٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹسلاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ناقابلS استعمال آئل میں کھانے کی چیزیں فرائی کرنے پر یہ ایکشن لیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف ریسٹورنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
    امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں خوفناک واقعہ پیش آیا، جب بوئنگ 737-800 کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے نکالا گیا۔ حادثے میں 12 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 5:15 پر پیش آیا، جب کولوراڈو اسپرنگز سے ڈلاس جانے والی AA Flight 1006 کو پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث ڈینور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔  لینڈنگ کے بعد جب طیارہ گیٹ کی طرف جا رہا تھا تو اچانک انجن میں آگ لگ گئی، جس سے دھواں پورے رن وے پر پھیل گیا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق طیارے...
    اسلام آباد (آئی این پی)سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی آسلام آباد نے کی، عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے، آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ جو تحقیقات کا معاملہ ہے مجھے تحریری شکل میں دیا جائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیا گیا ہے، ہمیں یہ...
    فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا کام بے نقاب ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں کیں، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات میں اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ میں...
    قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے306 کی لاہور میں ایک ٹائر پر لینڈنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روانگی کےبعدک راچی ایئرپورٹ پرطیارے کے کچھ پرزے ملے،جبکہ طیارےکےغائب ٹائر کا ابھی تک پتانہیں چلا، جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے۔ پرواز پی کے306 کل رات 8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، طیارے کے اگلی جانب 2 ٹائر ہوتے ہیں، لینڈنگ کےوقت ایک ٹائر غائب تھا، امکان ہے کہ طیارے کا ٹائر دوران پرواز کہیں گرگیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنےکے دوران ایک ٹائر غائب ہونےکاپتاچلا، واقعہ کابروقت علم ہو جاتا توطیارےکو فوری واپس کراچی میں ہی لینڈ کر الیا جاتا۔ پی آئی اےانتظامیہ اورسیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نےتحقیقات شروع کر دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ 14 برس تک تباہی، ہلاکتوں اور تکالیف کا سامنا کرنے والے شام کے لوگوں کو تعمیرنو، مفاہمت اور پرامن مستقبل کی تعمیر کا موقع میسر آیا ہے جس سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد ملک میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور انہیں ناقابل بیان تکالیف کا سامنا رہا۔ ہزاروں لوگوں کو ہلاک اور غائب کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جا تا رہا۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے یاد دلایا کہ اس جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں اور بیرل بموں کے ذریعے مردوخواتین اور بچوں کو اندھا دھند ہلاک کیا گیا۔(جاری ہے)...
    بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ہولی پر ہونے والی ہلڑ بازی اور زور زبردستی نے 25 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان ہنس راج کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے جس کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اشوک، ببلو اور کالو رام نامی لڑکے مقامی لائبریری پہنچے جہاں ہنس راج مقابلے کے امتحان کے لیے تیاری کر رہا تھا۔ تینوں لڑکوں نے ہنس راج پر ہولی کے رنگ پھینکنے کی کوشش کی جس پر ہنس راج...
    کراچی: کراچی: پولیس وردی میں ملبوس جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکو سحری کے وقت ٹول سے لاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میں پولیس انسپکٹراورسپاہی کی وردی پہن کرڈکیتی کی واردات میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکولاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ واردات نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرواقع ٹول پرسحری کے وقت انجام دی گئی، جس کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق ایک  ڈاکو نے پولیس انسپکٹرکی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ واردات میں 9 ڈاکوؤں نے حصہ لیا۔ مسلح ڈکیتوں نےسیکیورٹی گارڈزوعملے کویرغمال بناکر10لاکھ روپے نقدی،مخٹلف ہتھیارلے اڑے۔ مقدمے کےاندراج کے بعد پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیشن نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔ اس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آبادی پر جبر اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے جنسی بدسلوکی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیل نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کمیشن کو متعصب قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ کے کمیشن پر دیگر فریقوں کے مقابلے میں اسرائیل کے لیے مختلف معیارات کا اطلاق کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس کمیشن کی آج تیرہ مارچ بروز جمعرات جاری کردہ رپورٹ...
    ترجمان نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور تکلیف دہ کارروائیوں کو بڑھانے، دشمن کے اندازوں میں خلل ڈالنے اور مزاحمت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صفوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع اسرائیلی بستی ایریل کے قریب فائرنگ کا حملہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل کا حصہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن ایک نیا پیغام ہے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے آزاد مزاحمت کارو ں کی طرف سے مکمل کیا گیا ہے، جو ہمارے لوگوں کے خلاف مجرمانہ قابض کے ذریعے کی جانے والی ظالمانہ جارحیت کے خلاف فطری رد عمل ہے۔ حماس نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہندوستان کی ہوا ہی آلودہ ہو رہی ہے تو یہ خبر آپ کو حیران کر سکتی ہے! پاکستان اب دنیا کا تیسرا آلودہ ترین ملک بن گیا ہے۔ سوئس ایئر ٹیکنالوجی کمپنی IQAir کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہوا اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ اس فہرست میں چاڈ ٹاپ پر ہے جبکہ بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں آلودگی کی سطح اس قدر بڑھ گئی تھی کہ اسے ‘آفت’ قرار دینا پڑا تھا۔ خاص طور پر پنجاب میں حالات کافی سنگین ہو گئے تھے۔ اس زہریلی ہوا کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ لوگ...
    جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے کہ آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز...
    اسلام آباد: شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کارروائی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ پولیس حکام پر کرپشن کے الزام کے تحت معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملات سے آگاہ کیا جس پر عدالت نے آئی جی کے بیان کے بعد کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد علی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
    بہاولپور میں جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے کار سے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع  دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ...
    خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان سے قبل ہی ماہ صیام میں کم آمدنی اور غریب طبقے کی ریلیف کے لیے ریلیف پیکچ کی منظوری دی جو 10 ہزار روپے نقد ہے۔ تاہم رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزر جانے کے باوجود تقسیم کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے رمضان پیکچ کی تقسیم کے لیے فنڈز بھی محکمہ سماجی بہبود کو جاری کر دیے ہیں جو مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نقد رمضان پیکیج خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں مستحق خاندانوں کو راشن کی جگہ نقدی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم آج ابر آلود ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے۔ اُدھر چترال، دیر،  سوات ، بالائی و زیریں دیر، باجوڑ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں  کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ، کوہستان تورغر،ایبٹ میں  بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ دریں اثنا پشاور شہر کا درجہ حرارت گزشتہ روز 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں 2، مالم جبہ  ایک ڈگری، پاراچنار کا منفی ایک، ڈیرہ اسماعیل خان 16...
    عابد چوہدری: ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی کامیاب کارروائی کے دوران ٹھوکر کے قریب مسافر کا قیمتی سامان چرانے والا 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے اپنا قیمتی گارمنٹس کا سامان رکشہ میں لوڈ کروایا تھا تاہم رکشہ ڈرائیور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سامان لےکر فرار ہوگیا۔ شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کی اور مدد کی درخواست کی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو کی ٹیم نے ملزمان کی تفصیلات اور ان کے حلیہ جات کی بنیاد پر ڈاکٹر ہسپتال کے قریب رکشہ سمیت انہیں راؤنڈ اپ کرلیا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی گرفتار ملزمان کے...
    کراچی: سی پی ایل سی، اے وی سی سی اور وفاقی حساس اداروں نے منگھوپیر سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے مغوی کو حب سے کامیابی سے بازیاب کروا لیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران تین اغواکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، سوالہ عابد اللہ نامی نوجوان کو پانچ مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے چھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا، اور کارروائی کے دوران بلوچستان پولیس نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ایس پی اے وی سی سی کے مطابق، مشترکہ آپریشن کے دوران مغوی کو اغواکاروں کے قبضے سے بازیاب کر لیا گیا اور ملزمان کو...
    چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے مطابق پنجاب سے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 5 جوڈیشل افسروں کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے مطابق پنجاب سے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ جوڈیشل افسروں میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ افسوس کے ساتھ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے، کاش یہ اس آپریشن کے حوالے سے مصدقہ معلومات پر بات کرتے۔ جعفر ایکسپریس سانحہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید انہوں نے کہاکہ آپریشن کے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا، جعفر ٹرین میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سے پہلے 4 ایف سی جوان شہید ہوئے، دہشتگردوں کو پوری مہارت کے ساتھ جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخلبولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت... وزیر اطلاعات  نے کہا کہ آپریشن کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشتگردوں نے انسانی جانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹی ڈی سی پی کی سائٹ پر لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے500 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ڈی سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں اور کمرشل ایکٹیویٹیز کےلیے کرایوں میں 5 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مریم نواز نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈرز محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ڈی آئی جی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کروائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈنز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کہاں ہیں؟ پتا چل گیا ہیڈ وارڈنز محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا اور وہ اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہے۔ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈنز کے خلاف قیدیوں نے متعدد شکایات کی تھیں۔ دونوں ہیڈ وارڈنز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ مزید پڑھیے: لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے بعد اڈیالہ جیل کے مزید 3 افسران...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو ان سے بات چیت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدریجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری...
    اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا۔ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔حکم نامہ...
    ویب ڈیسک :راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔حکم نامے  میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی تھی اور ہیڈ وارڈرز کو قیدیوں سے رشوت لینے میں...
    لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس رکھے گئے شیر کو برآمد کرلیا، اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں شہری اظہر محمود کو شیر کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اظہر محمود نے اپنے گھر کی چھت پر غیر قانونی طور پر پنجرے میں شیر رکھا ہوا تھا، جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بغیر اجازت جنگلی جانور رکھنا اور...
    کراچی(شوبز ڈیسک)رواں سال عید سے قبل ٹرینڈ میں آنے والا لباس ‘فرشی شلوار’ جہاں سوشل میڈیا پر جاتے ہی اب کوئی نہ کوئی سلیبریٹی اس ڈریس کو پہنی نظر آرہی ہے وہیں فہد مصطفیٰ نے بھی اس ٹرینڈ میں انٹرسٹ ظاہر کردیا ہے۔ رواں سال عید سے قبل ٹرینڈ میں آنے والا لباس کوئی اور نہیں بلکہ ‘فرشی شلوار’ ہے جو کسی کی نئی سوچ کا نتیجہ نہیں بلکہ دہائیوں قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ڈریس تھا جس کو اب واپس لایا گیا ہے۔یوں تو تمام ہی برانڈز نے اسے اپنی عید کلیکشن کا حصہ بنایا لیکن اصل میں اس فیشن کو واپس لانے والی صدف کنول ہیں جنہوں نے 2023 میں چھوٹی قمیص کے ساتھ فرشی...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل، میک اپ...
    بیان کے مطابق مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی بڑی کارروائی میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت قائم علی کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے ذرائع مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دنیور سے گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہے۔ گرفتار...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) جعفر ایکسپریس سے یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تا حال جاری اور اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 155 مسافر بازیاب کرائے جا چکے ہیں جب کہ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد علاقے میں تاحال سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم بولان میں صورتِ حال...
    نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ۔پولیس کے مطابق پٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ۔ ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھرا ئوبھی کیا۔
    ---فائل فوٹو  اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ  یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ، دہشتگردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیاکوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس...
    خیبرپختونخوا میں سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف ہوا ہے،جس سے قومی خزانے کو انیس کروڑ ستترلاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گودام سے گندم خورد برد کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، گودام سے گندم کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔ گندم کی خورد برد کی...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 500 مسافر سوار تھے۔ حملہ گُدالار اور پیرو کونڑی کے درمیان کیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو پٹری سے اتار کر قبضہ کر...
    پشاور: ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف درخواست سے متعلق وکیل کی استدعا منظور کرلی۔   جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت  کی۔ دورانِ سماعت وکیل ملک سلیمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ججز سنیارٹی متاثر ہونے اور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔ ہم نے سنیارٹی لسٹ سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کی ہیں، رجسٹرار آفس نے ان پر اعتراض لگایا ہے۔ وکیل کے مطابق ہمیں کاپی ابھی تک نہیں ملی، کاپی مل جائے...
    ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)ڈھاکہ کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ عدالت نے حسینہ واجد دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر، جسے ’سوداسدھن‘ کہا جاتا ہے کو خاندان کے افراد کی ملکیتی دیگر جائیدادیں سمیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ شیخ حسینہ کے آنجہانی شوہر جوہری سائنسدان ایم اے وازید میاں...
    نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ Post Views: 1
    کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے...
    قیصر کھوکھر:  محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
    ویب ڈیسک — امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے صوبۂ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور مسلح تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان بھارت کی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری...
    JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES: اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس اسپیشل فورسز کی فلسطین کے علاقے جینین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا...
    اپنی رقص کرنے کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ میں جواب دیدیا۔ سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ لندن کی ایک گلی میں موسیقار نے مجھے پہچان کر عزت دی تھی۔ آرٹسٹ نے بالی ووڈ کا مشہور گانا گایا جس میں نے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بھی حوصلہ بڑھانے کے لیے رقص کیا تھا۔ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میری ڈانس کی اس ویڈیو پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے جنھیں نہیں معلوم کہ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان کر پرفارمنس کی دعوت دے تو نہ نہیں کیا جا سکتا۔         View this post on Instagram            ...
    BHOPAL: بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع دیواس میں پولیس نے چمپیئنزٹرافی میں ٹیم کی کامیابی پر مبینہ طور پر بدترین جشن منانے والے افراد کو سزا کے طور پر سر منڈھوا کر گلیوں میں پھرایا۔ بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کشیدگی پھیلانے اورپولیس پر حملے کے الزام میں مذکورہ نوجوانوں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کی دفعات لگائیں، جس کے تحت کسی بھی ملزم کو 12 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کے سر منڈھایا اور انہیں گلیوں میں گھماتے رہے اور انہیں رات کو دیر تک جشن منانے کی سزا دی۔ مزید بتایا...
    جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ڈاکوؤں، چوروں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔   اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جمیعت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے جانے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے، جبکہ 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملہ دہشت گردی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت کے...
    سٹی42:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے  لواحقین کی بڑی تعداد  اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔  سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔   سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں نجی میڈیکل کالجز کی بھاری فیس وصولی کا معاملہ زیر بحث آگیا۔اسلام آباد میں عامر چشتی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر عرفان صدیقی، پلوشہ خان، وزیر مملکت مختار احمد برتھ، صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج، رجسٹرار پی ایم ڈی سی شائستہ فیصل اور اسپیشل سیکریٹری صحت نے شرکت کی۔دوران اجلاس عرفان صدیقی نے کہا کہ 29 جنوری 2024 کو پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کو خط لکھا، جس میں نجی میڈیکل کالجز سے فیس اضافے کا جواز مانگا گیا تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا نجی میڈیکل کالجز نے فیس اضافے کا جواز دیا تھا؟ کیا نجی میڈیکل کالجز کے...
    فائل فوٹو۔ کراچی میں کتے کے کاٹنے (سگ گزیدگی) کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 40 سال کا شخص انڈس اسپتال میں انتقال کرگیا۔مرنے والے کا تعلق پنوں عاقل سکھر سے تھا، 15 روز قبل اسے کتے نے کاٹا تھا اور اسے ویکسین نہیں لگی تھی۔ سربراہ ڈاگ بائیٹ کلینک آفتاب گوہر کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے رواں سال 3 اموات ہوچکی ہیں، آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار تینوں افراد انڈس اسپتال میں رپورٹ ہوئے تھے۔ آفتاب گوہر نے بتایا کہ رواں برس اب تک انڈس اسپتال میں 3 ہزار جبکہ سول اسپتال میں 6 ہزار اور جناح اسپتال میں 5 ہزار سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ...
    چیئرمین کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں 381 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا تھا۔ سیکریٹری مواصلات نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے، اس کیس میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے سے قانونی معاونت نہیں لی گئی۔وزارت مواصلات حکام...
    اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے قریب خواتین پر  تشدد کے واقعے کے ملزم جمال کی 10ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور ہوگئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے ملزم جمال خان کی ضمانت  10ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کرلی۔راضی نامے کی بنیاد پر ملزم جمال کی درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ راضی نامہ سے پہلے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،محمد جمال کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم محمد جمال خان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق مدعی اور گواہان کی جانب سے کہا گیا ہے معاملہ...
    مظفرآباد ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں دہم جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گیا۔بلوچ کے ہائی سکول بساڑی میں پیپر شروع ہونے کے چند لمحے بعد ہی تصویر بنا لی گئی ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتا یا کہ پیپر واٹس ایپ گروپس میں سینڈ کرنے والے کو گرفتار لیا گیا ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوئی۔ مزیدپڑھیں:’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام کس کے سر ڈال دیا ؟جانیں
    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔ طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔ https://Twitter.com/Blackprince1849/status/1899160849581023553 اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو...
    امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘ میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے،وکیل کمپنیز عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔  60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی...
    کراچی: پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں، ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے سال 2021ء عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزمان نے 8 اگست 2024ء کو...
    کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔ ملک میں رواں سال نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، دماغ خور جرثومہ ایک اور زندگی نگل گیا گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جابحق ہو گئیں۔19 فروری کو مریضہ کو علامات کی بنا پر اسپتال میں داخل کروایا گیا، 24 فروری کو مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔ مریضہ گھر کا پانی استعمال کرتی تھیں، گھر کے پانی سے ہی وضو کرتی تھیں، نیگلیرا صاف پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے سے نشونما پاتا ہے۔نیگلیریا سے بچاؤ کا واحد حل پانی کے ٹینکس میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرنا ہے۔ نیگلیریا ایک لاعلاج مرض ہے۔نیگلیریا جرثومہ بزریعہ ناک اور منہ انسانی دماغ میں داخل ہوتا...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس میں جو زبان استعمال ہوئی ماضی میں ایسی زبان کسی نے استعمال نہیں کی۔  پی ٹی آئی کا شور ایسے تھا جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجایا جاتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی آمریتوں میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اوپر بہت ظلم ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائی گئی، نواز شریف کو جیل بھیجا گیا، بینظر بھٹو کو قید کیا گیا۔ انھوں نے کہا ہم نے سیاست کو سیاست کے میدان میں لڑا ہے، ہماری فوج روزانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے۔ اس وقت فوج کے خلاف بات کرنا...
    ملکی سیاحت کے فروغ کیلئے قومی ایئر لائنز کا اہم اقدام، پی آئی اے کا سکردو اور گلگت کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ، لاہور سے سکردواور گلگت کیلئے دوطرفہ پروازوں کے آغاز31 مارچ سےکیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے سکردو ہفتہ وار 2 پروازوں کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے سکردو اور سکردو سے لاہور سوموار اور بدھ کو پرواز آپریٹ کی جائے گی۔لاہور سے گلگت کے لیے بھی ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے گلگت دوطرفہ پروازیں جعمرات اور اتوار کے روز آپریٹ کی جائیں گئیں،پی آئی اے نے پروازوں کے آغاز کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، پنجاب کے سب سے بڑے میو اسپتال میں یہ صورتحال ہے، دیگر اسپتالوں میں صورتحال کیا ہوگی؟ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ تمام رقوم اشتہارات پر لگارہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ جسے کوئی کام نہیں ملتا وہ لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میو اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ان کی حقیقت سامنے آرہی ہے اور پول کھل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    ڈاکٹر شاہنواز : فوٹو فائل میرپور خاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی  ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، سابق  ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیت 6 اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ میرپور خاص: توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ عدالت نے روپوش ملزمان...
    بیجنگ :گزشتہ سال 13اگست کو، چین کے صوبہ ہوبے کی شیاوچینگ کاؤنٹی کے سول افیئرز بیورو کے ملازم چینگ زو ہینگ کو تخفیف غربت ڈیٹا مانیٹرنگ پلیٹ فارم کا جائزہ لیتے ہوئے گانگ بین گاؤں میں کم آمدنی والے کسان ژانگ چوان (فرضی نام) کے خاندان کے 200,000 یوآن سے زیادہ کے طبی اخراجات کا معلوم ہوا۔ یہ رقم مقامی دیہی باشندوں کی سالانہ فی کس قابل تصرف آمدنی سے کہیں زیادہ تھی، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نے الرٹ جاری کیا۔ چینگ نے فوراً مقامی سول افیئرز آفس کے عملے کے ساتھ رابطہ کیا اور ژانگ کے گھر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ بیماری کی وجہ سے مشکلات کی تصدیق کے بعد، عملے نے فوری طور...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025ء کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق دماغ خور جرثومہ نیگلیریا فاؤلری رواں سال کراچی میں پہلی جان نگل گیا ہے۔ گلشنِ اقبال کی 36 سالہ خاتون اس جان لیوا جرثومے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025ء کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ 24 فروری...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے توہین عدالت کیس کے ملزم خورشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  درخواست گزار کے وکیل کے مطابق مدعی نے ایف آئی اے اتھارٹیز سے مل کردرخواست گزار کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ درخواست گزار مقدمے کا نامزدملزم نہیں...