فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 5 جوڈیشل افسروں کو لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے مطابق پنجاب سے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 5 جوڈیشل افسروں کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے مطابق پنجاب سے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ جوڈیشل افسروں میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔
جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انچارج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لاہور ہائیکورٹ سے افسران کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ کے بعد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا انچارج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بنایا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاہور ہائی کورٹ جوڈیشل افسروں کو واپس
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔
نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟