عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور یا مسترد؟ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور یا مسترد؟ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر ایوب کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
مقدمہ میں نامزد ملزمان مشال یوسفزئی،صنم جاوید اور احد خٹک کی ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی، صنم جاوید عدالت پیش ہو گئیں جبکہ مشال یوسفزئی اور احد خٹک پیش نہ ہوئے ، عدالت نے دونوں ملزمان کی جانب سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔
عدالت نے وکلاء صفائی کو19مارچ کودرخواست ضمانت پر بحث کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 19مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت 2مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حاضری معافی کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت عمر ایوب کی
پڑھیں:
9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد
راولپنڈی:سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں۔ جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ہر کیس الگ تھانے کا ہے۔
عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز ایک ساتھ ٹرائل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل اور 9 مئی کے دیگر 13 کیسز کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
عدالت میں سماعت کے موقع پر مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، جن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سانحہ 9 مئی کے تمام 13 مقدمات کے چالان عدالت میں بھی پیش کردیے گئے۔
علاوہ ازیں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا بھی چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسی طرح میٹرو بس اسٹیشن مری روڈ نذر آتش اور صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلانے کے علاوہ آرمی میوزیم حملہ کیس کا چالان بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت سے روانہ ہو گئے۔ شیخ رشید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حالات بہتر نظر نہیں آرہے۔ ہر طرف اندھیرا ہے، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے۔ میرا عمرے کا سفر بہترین رہا۔