رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

میوزیکل نائٹ میں طالبات اور پروفیسرز کی رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا ہے۔

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کالج کے

پڑھیں:

شہری کی غیرقانونی حراست؛ ایس پی اور ایس ایچ او عہدوں سے برطرف، کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد:

شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کارروائی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

پولیس حکام پر کرپشن کے الزام کے تحت معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملات سے آگاہ کیا جس پر عدالت نے آئی جی کے بیان کے بعد کیس نمٹا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد علی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے حوالے سے پولیس حکام کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او اور ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ تمام حقائق کے لیے جے آئی ٹی بنا رہے ہیں، کسی بھی ملوث افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

آئی جی نے بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سیکرٹری داخلہ نے تشکیل دینی ہے، انہیں خط لکھا جا چکا ہے، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بھی بنائی گئی ہے، محکمانہ انکوائری بھی کی جا رہی ہے اور کرپشن سے متعلق معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر ایف آئی آر کا حکم دیا تھا تاہم جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ تفتیش کے لیے کتنا وقت چاہیے جس پر آئی جی نے کہا کہ درخواست گزار کو بلایا ہوا ہے جو ابھی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، تیزی سے کام کر رہے ہیں جلد تفتیش مکمل ہو جائے گی۔

وکیل درخواست گزار شیر افضل مروت نے کہا کہ اب اگر درخواست نمٹا دی جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔ پولیس افسران پر شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈانس پر پابندی لگا دی گئی ، ہدایات جاری
  • ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • شہری کی غیرقانونی حراست؛ ایس پی اور ایس ایچ او عہدوں سے برطرف، کیس نمٹا دیا گیا
  • مارک کارنی جمعے کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • کینیڈا کے نئے وزیراعظم (کل) عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈن برطرف، وجہ کیا بنی؟
  • لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ کیا ہے؟
  • پنجاب اسمبلی :پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 منظور