اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک :راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا۔
ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی تھی اور ہیڈ وارڈرز کو قیدیوں سے رشوت لینے میں ملوث پایا گیا۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہیڈ وارڈرز
پڑھیں:
شام میں جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں
شام(نیوز ڈیسک)شام کے صوبے لطاکیہ میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق ان تصادم میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 745 شہری اور 270 سے زیادہ جنگجو شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جھڑپوں کے بعد شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے قومی یکجہتی پر زور دیا ہے اور ان واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔دریں اثنا، شہریوں کی ہلاکتوں پر اقوام متحدہ، عرب لیگ، اور امریکا نے شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ایجنسی نے شام میں شہریوں کے قتل عام کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ ولکر ترک نے کہا کہ شمال مشرقی شام میں خاندانوں کے قتل عام کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں اور اس قتل عام کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ایڈہانوم نے بھی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات اور ایمبولینس سروسز پر حملوں سے شہریوں تک صحت کی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ شامی سکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں جمعرات سے جاری ہیں جس سے علاقے میں کشیدگی اور تباہی میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی