لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلیے شرو ع کی گئی ہے، اس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر  بوجھ پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کرایوں میں میں اضافے ڈبل ڈیکر

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا سرگودھا میں خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس، قاتل کو سخت سزا دینے کی ہدایت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران شواہد سامنے آئے کہ خودکشی کا دعویٰ حقیقت کے برعکس تھا۔ کرائم سین کی جانچ، لاش پر موجود نشانات اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تصدیق کی کہ یہ قتل کا واقعہ تھا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران شوہر شاہد کو گرفتار کر کے جب تحقیقات کیں تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو بانجھ پن کی بنا پر قتل کیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنر مند افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا پلان طلب، مریم نواز نے ایک لاکھ نوجوانوں کی ٹریننگ کا ٹارگٹ دیدیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا
  • مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیا
  • لاہور میں ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کرایے بحال ہوگئے
  • وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں:مریم نواز
  • ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا سرگودھا میں خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس، قاتل کو سخت سزا دینے کی ہدایت
  • مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ جو خود ہسپتالوں میں مسائل کا جائزہ لیتی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • 60فیصد سندڈ ی پر سپرسیڈ ر فراہمی کا تیسرامراحلہ شروع ‘ لوگوں کو شعورآگیا ‘ مسائل کا حل چاہتے ہیں مریم نواز