بیان کے مطابق مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی بڑی کارروائی میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت قائم علی کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے ذرائع مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دنیور سے گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی سمز کی خرید و فروخت کرتا تھا، غیر ملکی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں، بیان کے مطابق مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم کردہ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا فوری ایکشن، صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو نازیبا حرکات کر کے ہراساں و پریشان کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اسی دوران اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کر کے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔خواتین کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورتحال میں میں فوری 15 ڈائل کر کے ''2'' دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے مدد حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گرفتار
  • امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
  • ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
  • لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کیساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط
  • لاہور: سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • بس اسٹاپ  پر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار
  • گاڑی، 50 لاکھ  ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار
  • کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا
  • پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار