2025-02-03@10:13:23 GMT
تلاش کی گنتی: 4089
«حاصل ہو»:
(نئی خبر)
لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) سیاسی مبصرین تجزیہ نگاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی معاشی اور عسکری طاقت کی پیش رفت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ امریکا طاقت اور دھونس کے بل پر دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آج کی دنیا میں آسان نہیں اس کے برعکس چین بہتر رویہ اور مثبت حکمت عملی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے ذریعے اپنے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنا رہا ہے‘ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بلکہ اس سے بھی پہلے کینیڈا اور پاناما پر بزور...
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیے یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں5 خواتین سمیت 45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کا پہلا مہینہ ہی کراچی والوں پر بھاری رہا، جنوری کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 45 سے زاید افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 7 افراد جان بحق ہوئے جبکہ 24 جنوری کے دن مختلف فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا جنوری میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری جان سے گئے، شہر میں لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی وجہ سے بھی فائرنگ ہونے سے زیادہ شہری قتل ہوئے۔ پولیس...
سائٹ ایریا نورس چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سائٹ اے جاوید اختر نے بتایا کہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا ۔زخمی پولیس افسر کی شناخت 47 سالہ محمد حنیف ولد مجید شاہ سے ہوئی ۔زخمی پولیس افسر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس افسر ایس ایس یو سیکیورٹی ٹو حسن اسکوائر میں بطور انسپکٹر تعینات ہیں۔اس وقت وہ نگراں سابق وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی رہائش گاہ کے سیکیورٹی انچارچ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ...
خیبر پختونخوا میں دریافت ہونے والے نئے قدرتی ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق لکی مروت کے سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنووں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ کمپنی نے 13 دسمبر 2024 کو اس مقام پر قدرتی ذخائر دریافت ہونے کی اطلاع دی تھی۔ او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 8.5 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس اور 610...
کرا چی (کامرس رپورٹر)لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز پاکستان (Lipton Teas & Infusions Pakistan) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرحین سلمان عامر نے انٹرنیشنل ویمن لیڈرز سمٹ 2025 میں ایک انتہائی پراثر اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے خواتین کو معاشرتی اقدار کو چیلنج کرنے، بے جا حدود کو مسترد کرنے اور قیادت میں اپنی جگہ بنانے پر زور دیا۔اپنے پیشہ ورانہ سفر کو بیان کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو قیادت کرنے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں اپنی موجودہ صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے معاشرتی توقعات کے برعکس ایک ورکنگ مدر اور بزنس لیڈر کی حیثیت سے خود...
کراچی : ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظفر ریاض فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ہمارے ادارہ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے نچلی سطح پر ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں اور ہم کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر منعقد کردہ آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی جناب ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹاکرے سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بولنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر...
بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں چمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے ختم ہونے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس بھی ختم کروادی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ ٹیمیں نظر آئیں گی،سلیکٹرز جو بھی فیصلہ کریں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز یہی کر رہے ہیں۔ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے،چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم بنائی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
شامی صدر احمد الشرع امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کررہے ہیں دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دمشق کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ شامی وزیرِ خارجہ اسد الشیبانی نے اپنے بیان میں بتایا کہ قطری وفد کے ساتھ بات چیت میں شام کی تعمیر نو شامل تھی۔ بشار الاسد کی معزولی کے بعد کسی سربراہ مملکت کا شام کا یہ اولین دورہ ہے۔ الشیبانی نے وزارتِ خارجہ میں قطری ہم منصب محمد خلیفی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 14 سال کی خانہ جنگی سے تباہ شدہ ملک میں تعمیر نو کے حوالے سے ہم نے دوطرفہ تعاون کے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو...
گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کے لواحقین اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوںکے لواحقین اپنے بچوںکی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
لوڈ شیڈنگ کے باعث درزی کام بند ہونے کی وجہ سے پریشان حال بیٹھا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو بھتا لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار بھتا خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے ، بھتا خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگرمیں کٹی پہاڑی قبرستان کے قریب نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی۔ کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔ فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کا سہارا لے کر کھڑا...
رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے...
سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیا یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔۔ پی ٹی آئی رہنما...
ویب ڈیسک — امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سےقبل جو اختتام ہفتہ پاناما سے شروع ہوگا ، جمعرات کو کہا کہ وہ اس بارےمیں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
پشاور:صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا، خیبر پختونخوا ( کے پی کے) حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
بھارتی مزاحیہ اداکار سدیش لہری نے اپنی زندگی کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ جوتے بناتے اور سبزیاں بیچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث انہیں کئی طرح کے کام کرنے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ سدیش لہری نے انکشاف کیا ’’میں نے بچپن میں بہت محنت کی۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے اور سبزیاں بیچیں۔ امیر لوگ جھوٹ نہیں بولتے، مگر غریبوں کو قرض خواہوں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہ سب میرے لیے ایک اداکاری کی ٹریننگ جیسا تھا،" سدیش نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جس نے ان...
کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سی آئی اے مقرر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہوں گے۔ بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے خلاف اسپیشل کمیٹی کام کرے گی، بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی گرفتاری کو یقنی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین تین دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ شہر میں گذشتوں دنوں مختلف واقعات میں کم از کم 3 بچے اغوا ہوچکے...
افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس کو ٹریننگ، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ کھلی جارحیت ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ 30 جنوری 2025ء کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز...
کراچی: پی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن(پالپا)کی پنشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ریٹائرڈ پائلٹس سمیت دیگر ملازمین کے پینشن فنڈز سے 400کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پالپا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کی پنشن کمیٹی کےعہدیدار کیپٹن بشارت چوہدری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے انکشاف کیا کہ ملازمین کے پنشن فنڈ کے 400 کروڑ روپے سے زائد غائب کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے، اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں ہے، اس بات کا غالب امکان ہے کہ پینشن ٹرسٹ میں موجود رقم قواعد وضوابط کے خلاف کہیں اور...
ایمل ولی خان : فوٹو فائل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ چھین کر جنہیں دیا گیا وہ خدمت نہیں کرسکے، پہلے گائے، بھینسیں، گاڑیاں اور پھر توشہ خانہ کو بیچ دیا گیا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں 50 فیصد سے زائد نتائج جھوٹے ثابت نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔رہنما اے این پی نے کہا کہ امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پیکا ایکٹ کی مخالفت کی، میڈیا کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، ہم میڈیا پر قدغن لگانے کو برداشت نہیں کریں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر...
گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔ اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے...
اپنے ایک بیان میں ام خالد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی مشکلات کی وجہ سے شہید محمد ضیف کو غزہ کی سرنگوں میں زیادہ تر عمر گزارنا پڑی جب کہ ان کا خاندان رفح اور بیت حانون کے سوا کہیں بھی منتقل نہیں ہو سکتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے شہید کمانڈر "محمد الضیف" کی اہلیہ اُم خالد نے اُن کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان کے لئے مایہ افتخار قرار دیا۔ اس حوالے سے اُم خالد نے کہا کہ فلسطین ابو خالد (محمد الضیف)، ان کے ساتھوں اور بچوں کے ہاتھوں حتما آزاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ واللہ ہم نے افتخار کے ساتھ ابو خالد کی شہادت کی خبر...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے...
مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان خوارج کا محاسبہ کرنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں لیکن حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے جلد بازی کے اعتراف کے ساتھ یہ بھی کہا کہ پیکا کا معاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صحافیوں کی رائے لینی چاہیے تھی، جو قانون مشاورت سے اچھا بن سکتا تھا وہ متنازع ہوگیا۔ پیکا ایکٹ کی متنازع شق بتائیں، بات کرنے کو تیار ہیں، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے، ایکٹ کی متنازع شک بتائیں تو بات کرنے کو تیار ہیں۔ ن لیگی...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں 18 لاکھ افراد آنے والے سالوں میں صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ’کلائمٹ اینڈ ہیلتھ ایڈیپٹیشن پلان‘ کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔جس کے مطابق صوبے کے لوگوں کو جان لیوا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بیماریاں، چوٹیں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فار ہیلتھ پروگرام، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کی فنڈنگ سے اس ماہ صوبے میں باضابطہ طور پر ’کلائمٹ اور ہیلتھ ایڈپٹیشن‘ پلان کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی...
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتشار کی سیاست نہیں بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف آنا چاہیے۔ صوبے میں کالی بھیڑوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں...
پی پی، ن لیگ کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60اور 70کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک تعلیم اورصحت کے شعبے میں ہم سے بہت آگے ہیں، ہمیں اپنی سیاسی اختلافات کو پس پشت...
صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بھی ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔ باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
سان فرانسسکو:فیس بک صارفین کے لیے بڑی اور دلچسپ خبر ہے کہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ یہ پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا شاندار محسوس ہو۔ 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور اسے مزید بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کون سی تبدیلیاں متوقع ہیں، مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پرجوش سال ہوگا، جب ہم پرانے بہترین فیس...
افغانستان کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلی عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج (FAK) کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں...
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء) جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔ جنید اکبر کی جانب سے کہا...
بیجنگ : فن لینڈ کی ویب سائٹ “ہیلسنکی ٹائمز” نے رپورٹ کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کا 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا 28 جنوری کو نیو ایئر ایو پر نشر کیا گیا۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا چینی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کی ایک سالانہ تقریب ہے۔ 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے تاریخی ورثے، علاقائی تنوع، اور تکنیکی نئے کارناموں کو یکجا کرتے ہوئے سانپ کے سال میں داخل ہونے کا جشن منایا گیا۔ یوراگوئے کی میگزین ویب سائٹ “چہرے اور نقاب” نے 28 جنوری کو رپورٹ کیا کہ نیو ایئر ایو کے موقع پر، 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے روایتی اور جدید تخلیقی عناصر کو مکمل طور پر یکجا کیا، جو بہار کی خوشحالی، اتحاد، اور...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
جے یو آئی کے سربراہ نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لی جائیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے پیکا ایکٹ سے متعلق ملاقات ہوئی، یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں۔ پیکا ایکٹ پر صدر مملکت سے فون پر رابطہ کیا، صدر زرداری نے مجھ سے اتفاق کیا کہ وہ صحافیوں سے بھی تجاویز لیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ پر صدر آصف علی زرداری نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں مولانا...
تحریک انصاف کے مذاکرات سے علیحدہ ہونے اور وزیراعظم کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے اس بات کی تصدیق کر دی۔ سعودی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عرفان صدیقی نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے جس تیزی سے آگے بڑھی تھی، اسی تیزی سے پیچھے ہٹ گئی۔ ان کا بنیادی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی رہائی تھا، جس کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ صدر کو سزا معاف کرنے کی سفارش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ مذاکرات میں کوئی تعطل...
کراچی: سندھ اسمبلی میں سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹس بل اور سول کورٹ بل اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں سول کورٹ بل اور جامعات ترمیمی بل صوبائی وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کیا۔بل کے مطابق 20ویں گریڈ کا ایم اے پاس بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، حکومت نے وائس چانسلر کے امیدوار کےلیے پی ایچ ڈی کے شرط بھی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ان بلز کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا مگر دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ جس پراپوزیشن ارکان نعرے بازی اور شور شرابہ کرتے رہے، انہوں نے اسپیکر...
کراچی: گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔ دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔ویڈیو میں عاصم نے کہا، “میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔” عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔...
سندھ اسمبلی : فوٹو فائل سندھ اسمبلی میں سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹس بل اور سول کورٹ بل اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں سول کورٹ بل اور جامعات ترمیمی بل صوبائی وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کیا۔بل کے مطابق 20ویں گریڈ کا ایم اے پاس بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، حکومت نے وائس چانسلر کے امیدوار کےلیے پی ایچ ڈی کے شرط بھی ختم کردی۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ان بلز کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا مگر دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ جس پر ایم کیو ایم ارکان نعرے بازی اور شور شرابہ کرتے رہے، انہوں نے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔ ایک سعودی اخبار کو انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ...
پارلیمنٹ نے ضروری سمجھتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دی، عطاتارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عطاتارڑنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے خطرات سے پیدا ہونے والی بدامنی کو روکنے کے لئے یہ قانون کارآمد ثابت ہوگا، پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے، رولزکی تیاری اورمشاورت پر ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، اس ایکٹ میں کوئی ایک متنازع شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے پیکا ایکت کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدرمملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پردستخط کئے،...
صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے،صدر،وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
لورالائی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راحت نسیم نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کیساتھ ساتھ عبادت بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ اپنے شہداء کی قربانی پر فخر کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، جبکہ آئی...
اپنے ایک بیان میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جنگ میں واپسی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ہمیں حق حاصل ہے کہ جیسا چاہیں ویسا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے کہا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے بعد غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل، مارچ کے شروع میں معاہدے کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے بعد دوبارہ جنگ میں واپس آ جائے گا۔ بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے بہت سنگین ہے۔ اگر کسی ہدف کو حاصل کئے بِنا جنگ ختم کرتے ہوئے سیز...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا کو سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں، جہاں سے اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ متعدد پٹیوں، ایک زخمی ہونٹ اور کئی فریکچر کے ساتھ بستر پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جمعہ کو انہوں نے اس سنگین حادثے کو بیان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے گانے اور ان کی بعض فلموں کے ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Shweta Rohira (@shwetarohira) شویتا انسٹاگرام پیج پرلکھتی ہیں کہ اس طرح کے تکلیف...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
مقررین نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مولا علی علیہ السلام سے عشق و محبت کے جرم میں حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ نماز جمعہ شکارپور کی یاد میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ سید مختار احمد امامی، وحدت یوتھ کے مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفٰی عباس جعفری، سندھ کے ممتاز عالم دین استاد العلماء علامہ سید...
معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی "زہریلی مردانگی" اور "عورتوں کی تذلیل" پر مبنی فلموں پر سخت تنقید کی ہے۔ کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی فلموں کی کامیابی ہمارے معاشرے کی خطرناک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔ اداکارہ پاروَتی کے سوال پر نصیرالدین شاہ نے کہا، "یہ فلمیں معاشرے کی اصل سوچ کو ظاہر کرتی ہیں یا پھر اس کی پوشیدہ خواہشات کی نمائندگی کرتی ہیں، یہ کہنا مشکل ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ فلمیں مردوں کی اندرونی خواہشات کو پورا کرتی ہیں جو عورتوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔ یہ بہت خوفناک بات ہے کہ ایسی فلموں کو عام ناظرین کی اتنی بڑی حمایت ملتی ہے، اور...
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔ ویڈیو میں عاصم نے کہا، "میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔" عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔...
پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے، اور انہوں نے دودی خان کا نام لیا تھا۔ چند روز قبل راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے رشتے آئے ہیں، لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے کیونکہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس افسر بھی ہیں۔ تاہم، اب دودی خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے راکھی کو اس لیے...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی صائم ایوب کی صحت سے متعلق اہم خبر شیئر کردی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے، پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آج کسی بھی وقت قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔محسن نقوی نے صائم ایوب کی صحت سے متعلق سوال پر کہا کہ صائم کو ٹھیک ہونے میں کم سے کم 3 سے 4 ہفتے لگیں گے،...
مغربی کنارے میں کریک ڈاؤن کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر 5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں۔ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئے پہلے سے موجود 2 بندوق برداروں...
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں۔ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں۔ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں۔ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں۔ پی ٹی آئی...
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے،وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں...
جس روز حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائیگی: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائیگی۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مقف...
گوجرانوالا: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کو پرانا جانتا ہوں، میں مذاکرات پر یقین رکھتا ہوں، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں، متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے تجاویز لی جائیں، معقول تجاویز قبول کرکے ترمیم کے ذریعے بل کا حصہ بنایا جائے۔ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، جو لوگ حکومت کو لائے ہی، وہی چلا بھی رہے ہیں، جس دن انہوں نے کندھا اٹھالیا، اس دن حکومت نہیں ہوگی۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا...
نیٹ فلکس کی مقبول ترین کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ’اسکوئڈ گیم‘’ سیزن 3 کا پریمیئر 27 جون کو ہوگا، اس اعلان کے ساتھ سیزن 3 کا ایک نیا پوسٹر اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix Korea | 넷플릭스 코리아 (@netflixkr) نئے سیزن میں سیونگ گی ہن (لی جنگ جے) کی کہانی آگے بڑھتی ہے، جو ایک ذاتی مقصد کے تحت دوبارہ خطرناک گیم میں شامل ہوتا ہے۔ اسے اپنے قریبی دوست، فرنٹ مین (لی بیونگ ہن) کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنی شناخت چھپاتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔ مزیدپڑھیں:پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا اعلان
معروف بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے اور بہو سوزین خان کے درمیان طلاق ایک غلط فہمی کے باعث ہوئی تھی۔ راکیش روشن نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ سوزین آج بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کے اور ہریتک کے درمیان طلاق کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھی، اور جو کچھ ہوا، وہ محض ہریتک اور سوزین کے درمیان تھا۔ انٹرویو میں راکیش روشن نے مزید کہا کہ ریتیک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اب یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ اسے کس طرح حل کرتے ہیں، سوزین ہمیشہ سے ان کے گھر کا حصہ رہی ہیں اور اب بھی ہیں۔ ...
ـ پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمیونٹی میں چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے تیار کردہ ایک نئے اوپن سورس ماڈل “ڈیپ سیک۔آر 1 کو انتہائی پر جوش ردعمل ملا ہے ۔ 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور کے مفت چارٹس میں تیزی سے سرفہرست آئی اور اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیپ سیک کے مطابق ، ریاضی ، کوڈنگ اور قدرتی زبان کی استدلال جیسے کاموں میں ، اس ماڈل کی کارکردگی کا موازنہ اوپن اے آئی جیسے ہیوی ویٹ کے معروف ماڈلز سے کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیپ سیک ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس بنیادی ٹیکنالوجی ریسرچ کمپنی لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی ہے۔یہ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، جس روز ان کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔...
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ اس حالیہ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے یہ تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو اپ-ڈیٹ...
نیویارک کی ایک آرٹ فرم نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ مینیسوٹا کے ایک گیراج سے 50 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ دراصل تاریخ کے مشہور مصور ونسنٹ وین گوگ کی ایک گمشدہ پینٹنگ ہے۔ ایلیمار کے عنوان سے اس پینٹنگ کا پہلے نیدرلینڈ کے ایک میوزیم نے تجزیہ کیا تھا جس کے بعد یہ بتایا گیا تھا کہ تصویر مشہور مصور کی نہیں ہے جس کا انتقال 1890 میں ہوا تھا۔ تاہم امریکی میوزیم نے کہا کہ اسے یہ یقین تھا کہ یہ تصویر اپنے اسٹائلسٹک خصوصیات کی وجہ سے وین گوگ کی ہی ہے۔ یہ پینٹنگ مینیسوٹا میں گیراج کی فروخت سے $50 میں خریدی گئی تھی اور 2019 میں نیویارک...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی اس سے کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔ چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا جہاں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے...
امریکی ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی امریکن ایگل کی پرواز 5342 واشنگٹن کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکی تھی اور توقع تھی کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ کر جائے گی، طیارے میں 26 سالہ اسریٰ حسین بھی سوار تھی جبکہ ان کے شوہر حماد رضا پر ان کا انتظار کررہے تھے، اسریٰ حسین نے اپنے شوہر کو فون کیا کہ پرواز کے اترنے میں 20 منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا اپنی اہلیہ اسریٰ حسین سے بات کرہی رہے تھے تھے کہ اچانک ایمرجنسی سروس کے لوگ ان کے پاس سے تیزی سے گزرے اور ساتھ ہی ان کا فون...
لاہور ہائی کورٹ نے فوری طور پر پیکا ترمیمی قانون 2025 کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نئی دفعات میں ’جعلی خبروں‘ کے لیے سخت سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریاستی نگرانی میں توسیع کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نئے ریگولیٹری اداروں کی تشکیل کی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے سیاسی جماعتوں، صحافتی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل کے باوجود بدھ کو پیکا ترامیم کی منظوری دے دی تھی۔ اس بل کے خلاف ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں صحافی جعفر بن یار نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے درخواست دائر...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ محمد آصف نے اس تقریب کے دوران ایک میڈیا نمائندے سے گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: لیجنڈز کی ملاقات! آصف شعیب اختر کے گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل لیجنڈری کرکٹر کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر ہوم گراؤنڈز پر پاکستانی ٹیم اسپنرز کے ذریعے میچ جیتنے لگی تو فاسٹ بولرز ختم ہوجائیں گے۔ مزید پڑھیں: نہ...
اسلام ٹائمز: نئے قانون میں سیکشن 26 اے متعارف کروایا گیا ہے جس میں نام نہاد فیک نیوز (جس کی تعریف کی وضاحت نہیں کی گئی) پھیلانے والوں کو 3 سال سزا اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں ہوسکتی ہیں لیکن جعلی خبر کی تعریف کیا ہے؟ کون فیصلہ کرے گا کہ کون سی معلومات لوگوں میں ’خوف، اضطراب یا بےامنی‘ کا باعث بنیں گی؟ تاریخ گواہی دیتی ہے کہ جب قوانین کی درست وضاحت نہ کی جائے تو ان کا منصفانہ انداز میں اطلاق نہیں ہوتا۔ خصوصی رپورٹ صحافیوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ممکنہ خطرناک نتائج کے حوالے سے خبردار کیا اور ڈیجیٹل رائٹس کے ماہرین نے بھی مخالفت میں آوازیں...
گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جب عاصم سے ان افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ان خبروں کو نہ تو رد کریں گے اور نہ ہی تسلیم کریں گے عاصم کا کہنا تھا کہ شادی اللہ اور خاندان والوں کی مرضی پر منحصر ہوتی ہے، اور وہ اس بار ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ان سے شادی کے حوالے سے سوالات کیے گئے تھے جن کا انہوں نے واضح جواب دیا تھا عاصم نے...
لاہور: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 36 کلو چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگا دیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا اور چیکنگ کے دوران گاڑی سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ، 5 میگزین، 285 زندہ راؤنڈ، 5 پستول اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ اور ڈی آئی جی...
کاروبار کی مسابقتی دنیا میں بھارتی شہری رضوان ساجن کی متاثر کن کامیابی کی داستان ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ممبئی کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے رضوان سجن کو ابتدائی طور پر مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی کفالت کے لیے انہوں نے چھوٹی موٹی نوکریاں کیں یہاں تک سڑکوں پر کتابیں اور دودھ بھی بیچا۔ تاہم زندگی نے ایک سخت موڑ لیا جب انہوں نے اپنے والد کو کھو دیا اور انہیں بیرون ملک بہتر مواقع تلاش کرنے پر مجبور کیا۔ 1981 میں انہوں نے کویت جانے کا فیصلہ کیا جہاں انہوں نے بطور ٹرینی سیلز مین کام کرنا شروع کیا۔ یہ ملازمت کامیابی کی طرف پہلے قدم کے طور پر ثابت ہوئی جس سے...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا،...
بھارتی نژاد امریکی باشندے کاش پٹیل کو صدر ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کے لیے سماعت کی غرض سے گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں حاضری دی۔ اس موقع پر کاش پٹیل نے جے شری کرشنا کا نعرہ لگایا۔ سینیٹ کی طرف سے تصدیق اور توثیق کیے جانے پر کاش پٹیل ایف بی آئی کی قیادت سنبھالنے والے پہلے ہندو، بھارتی نژاد امریکی ہوں گے۔ کاش پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ان کی پرورش امریکا میں ہوئی ہے اور انہیں بھی مختلف مواقع پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کے...
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دے دی گئی تھی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8 اشاریہ 5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے جھوٹ بے نقاب ہونے کے خوف سے مذاکرات کی میز سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کی تحقیقات کے لیے بڑی پیشکش کی، لیکن پی ٹی آئی نے بغیر جواب سنے ہی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر لی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کسی قسم کی شفاف تحقیقات نہیں چاہتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے 26 نومبر اور 2014 کے دھرنوں کی تحقیقات کی جائیں تو پی ٹی آئی کے جھوٹ بے نقاب...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔حراست میں لئے...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور اب یہ مسئلہ علاقائی و عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت دوحہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران، غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت کو کامیابی اور قیدیوں کو رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور اب یہ مسئلہ علاقائی و عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے، والدہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے۔بچوں کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بچے گھر سے کھیلنے کے لئے بلڈنگ سے نیچے اترے تھے اور بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس...
ہمارے ہاں رائج جمہوریت کا المیہ یہ ہے کہ یہ انفرادی سوچ اور فکر کے لئے زہر قاتل ہے۔ بے شک مغربی جمہوریت آج تک کا ایک کامیاب ترین نظام حکومت ہے مگر یہ اس لحاظ سے بدترین سیاسی نظام ہے کہ جب تعلیم اور تربیت اور سیاسی شعور سے عاری معاشرے ابتری کا شکار ہوتے ہیں تو سماجی افراد کی اپنی رائے ختم ہو جاتی ہے۔ بنیادی طور پر سیاست کا مطلب الیکشن سے پہلے اور الیکشن مہم کے دوران پروپیگنڈہ کے زور پر رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی کبھار سیاسی لیڈران عوام کے اندر غیر محسوس انداز میں خوش فہمیوں پر مبنی ایسی یاسیت و قنوطیت...
اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد...
پاکستانی اداکار دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت سے شادی نہیں کریں گے۔ دودی خان نے صارفین سے کہا کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے راکھی ساونت کو پروپوز کیا تھا کیونکہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں راکھی ساونت کے اندر محبت کرنے والا انسان نظرآیا۔ انہوں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ...