فائل فوٹو۔

خیبر، باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام اور آزاد کشمیر میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں چلیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ضلع خیبر، لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ 

لنڈی کوتل بازار میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، پاک افعان شاہراہ پر حاجی گل شیر کلی کے مقام پر پھنسی گاڑی کو ریسکیو کر لیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بٹگرام شہر اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی، پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے میں موٹر سائیکلیں بہہ گئیں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ باجوڑ اور شب قدر میں بھی تیز بارش ہوئی۔

بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ سوات، خوازہ خیلہ، مٹہ اور بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ لوئر دیر، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری ہوئی، میرپور آزاد کشمیر، ڈھڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور منگلا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ادھر آزاد کشمیر کے علاقوں اٹھمقام اور وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی۔

جہلم ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بارش ہوئی ژالہ باری تیز بارش میں تیز میں بھی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے سبب گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہری پناہ ڈھونڈتے رہے۔
ادھر پی ڈی ایم اے نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی۔
پی ڈی ایم اے کی تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھ اکہ تمام افسران و عملے ڈویژنل رپورٹنگ افسران 19 اور 20 اپریل کو اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بروقت رپورٹنگ اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
دریں اثنا، ویدر اپڈیٹ پی کے نے فیس بک پر پوسٹ میں بتایا کہ اٹک کے علاقے کامرہ میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
ویدر اپڈیٹ پی کے نے مزید پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مری اور ملحقہ علاقوں میں شدید آسمانی بجلی اور گرج چمک کے مناظر ہیں، جہاں ہلکی بارش شروع ہو گئی جبکہ آندھی کی وجہ سے بجلی بند ہے۔
واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے نے موٹر بہہ گئی تھی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • ملک میں پھر موسلا دھار بارش و ژالہ باری، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان
  • آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری
  • اسلام آباد و گردونواح موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے