بدھ کو راولپنڈی و اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول کے مالکان کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہیول کمپنی نے ان کی گاڑیوں  کو رعایتی داموں میں مرمت کرکے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہیول پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم صرف گاڑیاں نہیں بناتے بلکہ ہم دیرپا تعلقات بھی بناتے ہیں اور جب مشکل وقت آتا ہے تو ہم اپنی ہیول فیملی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی/اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والی ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے ونڈ اسکرین، رئیر اسکرین اور پینورامک سن روف کی مرمت پر کمپنی 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خوفناک ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

ہیول پاکستان نے کہا کہ اگر آپ کی گاڑی متاثر ہوئی تھی تو آپ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے 19 اپریل 2025 تک مرمت کے لیے لے آئیں۔

کمپنی کا ہیول گاڑیاں رکھنے والوں سے کہنا تھا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہم سب کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ژالہ باری ژالہ باری گاڑیوں کا نقصان ہیول پاکستان ہیول گاڑی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ژالہ باری ژالہ باری گاڑیوں کا نقصان اسلام ا باد ہونے والی ژالہ باری کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد و گردونواح موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ گھروں میں کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد بارش ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے گھروں میں نقصان نقصان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے
  • دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان
  • اسلام آباد میں پھر شدید ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ
  • اسلام آباد میں گذشتہ روز ژالہ باری سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، شیشے اور ونڈ اسکرین ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد میں پھر شدید ژالہ باری کا امکان: محکمہ موسمیات کا انتباہ
  • اولوں سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت: ہیول کے بعد اب ہونڈا اور چنگان بھی میدان میں
  • اسلام آباد میں شدید ژالہ باری،  گاڑیوں اور املاک کو نقصان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد و گردونواح موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے