خیبرپختونخوا کی فلم میں مجھے بھی آفر ہوئی تھی، عمران خان سے غداری نہیں کرسکتا، محمود خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا دیا۔
نجی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے مفاد میں کیا تھا، حالات کچھ ایسے بنے تھے کہ سب کو معلوم ہے، یہ نہیں کرسکتا تھا کہ پارٹی کے اندر ہوتا اور بانی کو دھوکا دیتا، اسی لیے پارٹی چھوڑنی پڑگئی۔
محمود خان نے کہا کہ عمران خان نے سیاست سکھائی، آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں، ن لیگ اور پی پی پی سے بھی شمولیت کی دعوتیں ملی تھیں، بانی کے پیچھے باتیں کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، میرے حجرے میں آج بھی عمران خان کی تصویریں آویزاں ہیں، مجھے اقتدار کی بھوک رہتی تو آج وفاقی وزیر ہوتا، لیکن پیشکش مسترد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2010 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، سوات میں پی ٹی آئی میں نے بنائی، میری پہچان صرف پی ٹی آئی سے نہیں، پہلے سے ایک سیاسی بیک گراونڈ رکھتا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ میں میرٹ پر چیف منسٹر بنا تھا، بانی کا شکر گزار ہوں کہ مالاکنڈ کے تمام فیصلے میری مشاورت سے مشروط ہوتے تھے، تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، بعض باتیں میڈیا پر بتا نہیں سکتا۔
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تحریک انصاف نہیں کرسکتا
پڑھیں:
تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت
تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پہلی نماز جنازہ جھنگی سیداں میں شام 5 بجے مادا کی گئی جس میں عامر مغل نے شرکت کی،جبکہ دوسری نماز جنازہ رات 10 بجے جی 14/4 میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ایم این اے راجہ خرم نواز چیرمین سویٹ ہوم زمرد خان ، ایڈوکیٹ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ راجہ ذوالقرنین حاجی گلفراز خان جہانگیر مغل، حاجی اکسیر مغل، سید فرزند شاہ، مرزا حفیظ، چوہدری جاوید صدیقی، راجہ منیر، ملک عامر راجہ عنفر چوہدری اشتیاق شہزاد گل سہیل ستی ملک اخلاق وتحریک انصاف کے سینکڑوّں کارکنان سمیت کثیر تعداد لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔
نماز جنازہ مولانا طیب بھٹوی نے پڑھائی مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان G.14/4اسلام آباد میں دفن کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر مغل نے کہا کہ
ظلمت لاقانوینت کے دور میں پاکستان کے حالات مقبوضہ کشمیر سے بھی بدتر ہو چکے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز کے لئیے پاکستان میں اپنے پیاروں کے جنازے اپنے ہاتھوں سے تدفین بھی پے بھی جبر فسطائیت لاقانوینت کا پہرہ ہے۔
عامر مغل صدر اسلام آباد نے کہا کہ ناگزیر حالات میں جہاں میرے اوپر قتل اقدام قتل اغواء ڈکیتی سمیت لاتعداد سنگین نوعیت کے درجنوں جھوٹے مقدمات سیاسی عناد پر درج کیے ہوئے ہیں وجہ جرم صرف عمران خان کا ساتھ ہے،
اس وجہ سے آج میں نےماں جیسی ہستی کا جنازہ فیملی اور قریبی احباب کے ہمراہ شام 5بجےادا کیا اور واپس روانہ ہو گیاہوں۔
انہوں نےغم اور مصیبت کی گھڑی میں شام 5:00 بجے اور رات 10:00 بجے دونوں جنازوں میں شریک تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔