پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نےبتایا ہےکہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ  اور وزارت  خارجہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

طلال چوہدری  نے کہا  صحافی یقینا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفر کرنے پر پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔

خیال رہےکہ مارچ کے وسط میں  دس پاکستانی صحافیوں نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کا پاسپورٹ اسرائیل جانے کے لئ کارآمد نہ ہونے کے باوجود یہ لوگ پاکستانی پاسپورٹ پر ہی اسرائیل گئے تھے۔

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

وزیر داخلہ نے اپنے انترویو میں وضاحت نہیں کہ کہ اسرائیل جانے والے پاکستانی صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی پاکستان پینل کوڈ کی کن سیکشنز کے تحت کی جا سکے گی۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت طلال چوہدری— فائل فوٹو

وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے۔

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات ہوئی، مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی او آر کارڈ کے حامل افغان کو 30 جون تک مشکل نہیں ہوگی، طلال چوہدری
  • غیرقانونی افغانوں کو ملازمت اور کرائے پر رہائش دینے پر پابندی عائد
  • بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، طلال چوہدری
  • پاکستان میں موجود 75 فیصد افغان کے پاس دستاویزات نہیں ہیں، طلال چوہدری
  • غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: طلال چوہدری
  • اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کی شہریت پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، پاکستان
  • اسرائیل جانے والے صحافیوں کی شہریت پر نظرثانی، سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں، طلال چوہدری
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے صحافیوں پر پابندی اور شہریت پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، طلال چوہدری
  • اسرائیل جانیوالے صحافیوں کی شہریت پر نظرثانی، سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں، وزارت داخلہ