لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا

فیصل آباد:

شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ڈاکو مقابلے میں ماراگیا ۔

پولیس 62 ج ب چننکے سے اسلحہ برآمدگی کے لیے ڈاکو فیصل کو لے جارہی تھی  کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور چننکے پل کے نزدیک ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر لُنڈا پل کی طرف فرار  ہو گئے۔

اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ  کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی  ہوگیا، جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والےگرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
  • 6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم
  • ملزمان کو گنجا کر کے ویڈیو اپلوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس پر برہم
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ
  • شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی